• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انصاف کی نہریں بہاتا ہمارا ملکی نظام...

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
حیران ہوں, دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں!

ویڈیو

لنک

https://www.facebook.com/darulaslaf/posts/1110910812310679?pnref=story

انصاف کی نہریں بہاتا ہمارا ملکی نظام...

چودہ سالہ بچی والدین کے ارمانوں کو ٹھوکر مار کر ایک لڑکے کے ساتھ بھاگ گئی... ہمارے نظام نے اسے والدین کے حوالے کرنے کی بجائے ایک جعلی خاوند کے ساتھ روانہ کر دیا...
شرم وحیا جب رخصت ہو جائے تو ایسے ہی ہوتا ہے...
اگر کوئی عقل مند والدین اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنے ہاتھوں سے اسے نکاح کر کے رخصت کرتے تو یہی پولیس اور عدالت انہیں گرفتار کر لیتی کہ بلوغت سے پہلے نکاح جرم ہے, لیکن اگر اس نے بدکاری کی راہ اختیار کی ہے تو پولیس اور عدالت نے اسے تحفظ دیا ہے...
والدین دیوانہ وار روتے رہے, اپنی بیٹی کے پیچھے بھاگتے رہے, والدہ اس سے زبردستی لپٹتی رہی, اسے بھینچ بھینچ کر اپنی محبت یاد دلاتی رہی, لیکن پولیس اس ماں کو دھکے دے کر دھتکارتی رہی...
یہاں یہ بھی سوچنا پڑے گا کہ کون سی فقہ اس بے حیائی والے عمل کی تائید کرتی ہے؟

کل قیامت کے دن شافع محشر کو کیا منہ دکھاؤ گے ظالمو؟؟؟

انا للہ وانا الیہ راجعون...

معذرت کے ساتھ ویڈیو میں گانے کی آواز بھی تھوڑی بہت آئے گی... لیکن دیکھیے کہ ہمارے میڈیا کی بے حسی, بے غیرتی اور بے حیائی کس قدر عروج کو پہنچ گئی ہے... رو رو کر اپنے آنسوؤں میں ڈوب مرنے کے مقام کو ایسے انداز سے پیش کیا گیا ہے کہ جو معصوم بچیاں ابھی گھروں سے نہیں بھاگیں, وہ بھی تیاری کر لیں...
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
ابو بکر قدوسی صاحب نے بھی اس پر ایک مختصر تحریر لکھی ہے ۔
 
Top