• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرنیشنل اسلامک ریسرچ سنٹر الہ آباد

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,119
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
انٹرنیشنل اسلامک ریسرچ سنٹر
(بالمقابل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول الہ آباد،قصور)
آپ بخوبی جانتے ہیں کہ علوم اسلامیہ میں مہارت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ہم نے آپ کی بہتری کے لئے ایک اہم منصوبہ تیار کیا ہے امید ہے کہ آپ اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے۔ مکمل کورس کی مدت ایک سال ہے لیکن آپ جتنا آسانی سے وقت دے سکتے ہیں اتنا ہی نکالیں تاکہ کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے، پر عمل ہو سکے ۔نیز جس شعبے میں آپ داخلہ لینا چاہتے ہیں اسی میں داخل کیا
جا ئے گا ۔
عامۃ الناس اور دینی مدارس سے فارغ التحصیل اہل علم کے لئے مختلف کورسز کااجراء۔
شعبہ جات :
۱: علوم القرآن (قرآن کریم کے تمام علوم میں مہارت)
۲: علوم الحدیث (حدیث کے تمام علوم میں مہارت )
۳: علوم تقابل الادیان (عیسائیت ،یہودیت ہندوازم ،منکرین حدیث وغیرہ کے رد میں مہارت)
۴: اللغۃ (اردو،عربی اور انگلش میں مہارت)
۵: تیکنالوجی(کمپیوٹر اور انٹرنیٹ میں مہارت )
۶: التصنیف و التحقیق(فن تصنیف و تحقیق میں مہارت)
۷: الخطابۃ(خطاب کرنے میں مہارت)
مدت کورس :ا یک سال
شرائط داخلہ:درس نظامی سے فار ہو یا مساوی صلاحیت کا حامل ہو ،نیز داخلہ انٹرویو کی بنیا دپر ہو گا
نیز رمضان المبارک میں علوم حدیث علوم حدیث اور علوم تقابل ادیان کا دورہ کروایاجائے گا ان شاء اللہ خواہشمند حضرات تشریف لائیں
مدرسین:
(۱) فضلیۃ الشیخ ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ مدرس دارالحدیث راجووال
(۲)فضیلۃ الشیخ محمد عمر گل حفظہ اللہ(تقابل ادیان میں ذاکر نائیک ثانی ،سکھ ازم ،ہندوازم،پارسیزم،یہودیت اور عیسائیت اور کئی زبانوں کے ماہر )
(۳)مفکر اسلام فضیلۃ الشیخ محمد آصف سلفی حفظہ اللہ مدرس دارالحدیث راجووال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیز تمام کلاسز آن لائن بھی نشر کی جائیں گی۔
سکائیپ:iirc87
پالٹاک:institute of islamic studies
۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر آپ ہماری فکر سے متفق ہیں۔
تو ہر طرح ہمارا ساتھ دیں ،تاکہ قحط الرجال کے دور میں بین الاقوامی سطح کے ماہر افرادپیدا کر سکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کلاسز کا افتتاح ہو چکا ہے علوم و فنون میں مہارت حاصل کرن کے لئے رابطہ کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الداعی:الموسسۃ الاثریۃ الخیریۃ، قصور،پاکستان
فون نمبر030240561876
ای میل: ialhusainwy@gmail.com *ویب:altahqeeqat.blogspot.com
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
ماشاءاللہ ۔
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,119
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
کنگن پور شہر میں پہلی ورکشاپ بیس مئی 2014
انٹرنیشنل اسلامک ریسرچ سنٹر الہ آباد
کے زیر اہتمام
فکری ، منہجی اور تربیتی ورکشاپ

دور حاضر میں اسلام کو غلط پس منظر میں سمجھا جا رہا ہے اور اپنی عزت کو اپنی آنکھوں کے سامنے پامال ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ہم خیر امت ہیں اس کی وجہ اللہ تعالی نے بتائی ہیں کہ ہم نیکی کی دعوت دیتے ہیں (آل عمران:۱۱۰)اسی منھج کو عام کرناہمارے پیش نظر ہے ۔امت مسلمہ کی عزت و رہنمائی وحی الہی( قرآن و حدیث ) میں ہے امت اس سے دور ہو چکی ہے انھیں قرآن و حدیث کے قریب لانا ،بھٹکی ہوئی امت کو صراط مستقیم کے قریب کرنا ،اور منہج نبوی ﷺ کے مطابق بستی بستی جا کر امت مسلمہ کے نو نہالوں کی تربیت کرنا ہمارا ٹارگٹ ہے ان شاء اللہ ۔اس پروگرام کو عام کرنے کے لئے جو بھی اس ورکشاپ کا اپنے علاقے میں انعقاد کروانا چاہتا ہے وہ ہم سے رابطہ کرے اور بے لوث ہماری ٹیم آپ کے پاس پہنچے گی ان شاء اللہ ۔نوٹ:ہمارے ادارے میں درس نظامی سے فارغ التحصیل اہل علم کے لئے تخصص کی کلاسز کا اجراء ہو چکا ہے والحمدللہ علوم و فنون میں ماہر بننے کے لئے ہمارے ادارے میں داخلہ لیں ۔اور دنیاوی تعلیم یافتہ احباب کے لئے بھی مختلف کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
ریسرچ سنٹر کا مختصر تعارف:آپ بخوبی جانتے ہیں کہ علوم اسلامیہ میں مہارت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ہم نے آپ کی بہتری کے لئے ایک اہم منصوبہ تیار کیا ہے امید ہے کہ آپ اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے۔ مکمل کورس کی مدت ایک سال ہے لیکن آپ جتنا آسانی سے وقت دے سکتے ہیں اتنا ہی نکالیں تاکہ کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے، پر عمل ہو سکے ۔نیز جس شعبے میں آپ داخلہ لینا چاہتے ہیں اسی میں داخل کیا جا ئے گا ۔عامۃ الناس اور دینی مدارس سے فارغ التحصیل اہل علم کے لئے مختلف کورسز کااجراء۔
مدت کورس :ا یک سال۔شرائط داخلہ:درس نظامی سے فارغ ہو یا مساوی صلاحیت کا حامل ہو ،نیز داخلہ انٹرویو کی بنیا دپر ہو گا۔نیز رمضان المبارک میں علوم حدیث اور علوم تقابل ادیان کا دورہ کروایاجائے گا ان شاء اللہ خواہشمند حضرات تشریف لائیں ۔اگر آپ ہماری فکر سے متفق ہیں تو ہر طرح ہمارا ساتھ دیں ،تاکہ قحط الرجال کے دور میں بین الاقوامی سطح کے ماہر افرادپیدا کر سکیں۔
رابطہ :03024056187۔03004303536
ای میل: ialhusainwy@gmail.com *ویب:altahqeeqat.blogspot.com
بچوں کا ہوم ورک :
ورکشاپ نمبر :۱

سوال نمبر ۱:عقیدہ کیا ہے ؟
سوال نمبر ۲:نبی اکرم ﷺ کا نام اور کنیت کیا ہے ؟
سوال نمبر۳:نبی اکرم ﷺ کے والد اور والدہ کا کیا نام ہے ؟
سوال نمبر ۴:اسلام کے کتنے ارکان ہیں ؟
سوال نمبر۵:خلفاء راشدین کے نام کیا ہیں اور ان کی تعداد کتنی ہے؟
سوال نمبر ۶:صحابی کی کیا تعریف کیا ہے؟
سوال نمبر ۷:عشرہ مبشرہ کی تعداد اور ان کے نام کیا ہیں ؟
سوال نمبر ۸:بسم اللہ اور کلمہ(اشھد ان لاالہ الا اللہ واشھد ان محمدا رسول اللہ )کا ترجمہ کیا ہے ؟
سوال نمبر ۹:حدیث کی مشھور چھ کتابوں کو کیا کہتے ہیں اور ان کے نام کیا ہیں ؟
سوال نمبر۱۰:امام بخاری کا نام اور ان کی کتاب کا مکمل نام کیا ہے ؟
ان سوالات کے جوابات درج ذیل ہیں ۔
جواب نمبر ۱:انسان کا اللہ تعالی سے رابطہ ۔ جواب نمبر ۲:حضر ت محمد ﷺ اور کنیت ابو القاسم ہے ۔
جواب نمبر ۳:والد کا نام عبداللہ اور والدہ کا نام آمنہ ہے ۔ جواب نمبر ۴:اسلام کے پانچ ارکان ہیں ۔
جواب نمبر ۵:خلفاء راشدین کی تعداد چار ہے اور ان کے نام سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ،سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ،سیدنا عثمان رضی ا للہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہیں ۔
جواب نمبر :۶۔جو نبی کریم ﷺ سے ملا ہو اور آپ پر ایمان لایا ہو اور ایمان کی حالت میں وفات پائی ہو ۔
جواب ۷:ان کی تعداد دس ہے ان کے نام ،حضر ت ابوبکر صدیق، حضرت عمر ،حضرت عثمان ،حضرت علی ،حضرت سعد بن ابی وقاص ،حضرت سعید،حضرت طلحہ ،حضرت زبیر بن عوام،حضرت عبدالرحمن اور حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہم ہیں ۔
جواب نمبر۸:شروع اللہ کے نام کے ساتھ جو بڑا مہر بان نہایت رحم کرنے والا ہے ۔اور کلمہ کا ترجمہ یہ ہے :میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد ﷺ اللہ تعالی کے بندے اور اس کے رسول ہیں ۔
جواب نمبر ۹:کتب ستہ ،اور ان کے نام :صحیح بخاری ،صحیح مسلم ،سنن ابی داود ،سنن الترمذی ،سنن النسائی اور سنن ابن ماجہ ہیں۔
جواب نمبر ۱۰:امام بخاری کا نام ،محمد بن اسماعیل ،اور صحیح بخاری کا مکمل نام (الجَامِعُ المُسنَدُالصَّحِیحُ المُختَصَرُ مِن اُمُورِ رَسُولِ اللّٰہ وَسُنَنِہِ وَ اَیَّا مِہِ )
نوٹ:ان سوال و جواب کو خود بھی یاد کریں اور اپنے رشتہ داروں اور کلاس فیلوز تک بھی فوٹو کاپی کرکے پہنچائیں ۔جزاکم اللہ خیرا
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
679
ری ایکشن اسکور
743
پوائنٹ
301
ما شاء اللہ
بہت اچھی کاوش ہے،اللہ تعالی آپ کی ان نیک خدمات کو قبول فرمائے۔آمین
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ماشاء اللہ۔
کیا یہ کورسز آن لائن بھی ہیں؟
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,119
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
ماشاء اللہ۔
کیا یہ کورسز آن لائن بھی ہیں؟
جی آن لائن بھی نشر کیا جائے گا ۔سکائپ اور پالٹاک دونوں پر ان شائ اللہ
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,119
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
ادارے میں ایک شعبہ کالجز و یونیورسٹیوں کے کوالیفائیڈ اہل علم کے لئے بھی مختلف دینی کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کئی ایک اہل علم داخل ہو چکے ہیں گزشتہ کل ایک ایسے ہونہار پروفیسر و ڈاکٹر نے ہمارے ادارے میں داخلہ لیا ہے جنھوں نے پاکستان میں سب سے تھوڑی عمر میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ان کی اب عمر 23 سال ہے اور ان کا نام علامہ احسان الہی ظہیر شہید رحمہ اللہ نے ان کا نام اپنے نام پر خود رکھا تھا ۔اور اس بچے کے والدین کو دعا دی تھی کہ اس کو عالم دین بنانا لیکن اس بچے کو موقع میسر ناآیا نہ ہی کسی نے رہنمائی کی لیکن اب پی ایچ ڈی مکمل ہو چکی ہے دو تیس سال پہلے ۔اب وہ دینی تعلیم میں عبور حاصل کرنا چاہتے ہیں اور انھوں نے ہمارے ادارے کا انتخاب کیا ہے ۔
اس بھائی کا نام پروفیسر ڈاکٹر احسان الہی ظہیر ہے اور گورنمنٹ ڈگری کالج پتو کی اور ایک دوسرے کالج میں حاضر سروس ہیں ۔وہ ہمارے ادارے میں ہا ہفتہ دو سے تین دن مکمل گزارہ کریں گے ۔
علوم قرآن ،خطاب اور تاریخ کا فن شیخ آصف سلفی حفظہ اللہ پڑھا رہے ہیں ،علوم حدیث اور تحقیق و تصنیف راقم الحروف کےذمے ہے اور تقابل ادیان اور ٹیکنالوجی شیخ محمد عمر گل ثانی ذاکر نائیک پڑ ھا رہے ہیں ۔
ہم اپنے بھائی کو ادارے میں داخلہ لینے اور علوم وفنون میں عبور حاصل کرنے کی خاطر ہمارے ادارے میں آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔اور دعا گو ہیں اللہ تعالی انھیں کامیاب فرمائے اور دین کا بہت بڑا سکالر بنائے آمین۔
 

عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
ادارے میں ایک شعبہ کالجز و یونیورسٹیوں کے کوالیفائیڈ اہل علم کے لئے بھی مختلف دینی کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کئی ایک اہل علم داخل ہو چکے ہیں گزشتہ کل ایک ایسے ہونہار پروفیسر و ڈاکٹر نے ہمارے ادارے میں داخلہ لیا ہے جنھوں نے پاکستان میں سب سے تھوڑی عمر میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ان کی اب عمر 23 سال ہے اور ان کا نام علامہ احسان الہی ظہیر شہید رحمہ اللہ نے ان کا نام اپنے نام پر خود رکھا تھا ۔اور اس بچے کے والدین کو دعا دی تھی کہ اس کو عالم دین بنانا لیکن اس بچے کو موقع میسر ناآیا نہ ہی کسی نے رہنمائی کی لیکن اب پی ایچ ڈی مکمل ہو چکی ہے دو تیس سال پہلے ۔اب وہ دینی تعلیم میں عبور حاصل کرنا چاہتے ہیں اور انھوں نے ہمارے ادارے کا انتخاب کیا ہے ۔
اس بھائی کا نام پروفیسر ڈاکٹر احسان الہی ظہیر ہے اور گورنمنٹ ڈگری کالج پتو کی اور ایک دوسرے کالج میں حاضر سروس ہیں ۔وہ ہمارے ادارے میں ہا ہفتہ دو سے تین دن مکمل گزارہ کریں گے ۔
علوم قرآن ،خطاب اور تاریخ کا فن شیخ آصف سلفی حفظہ اللہ پڑھا رہے ہیں ،علوم حدیث اور تحقیق و تصنیف راقم الحروف کےذمے ہے اور تقابل ادیان اور ٹیکنالوجی شیخ محمد عمر گل ثانی ذاکر نائیک پڑ ھا رہے ہیں ۔
ہم اپنے بھائی کو ادارے میں داخلہ لینے اور علوم وفنون میں عبور حاصل کرنے کی خاطر ہمارے ادارے میں آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔اور دعا گو ہیں اللہ تعالی انھیں کامیاب فرمائے اور دین کا بہت بڑا سکالر بنائے آمین۔
ابن بشير بھائی! علامہ صاحب کو شہید ہوئے تقریباً 27 سال ہو گئے ہیں۔ اگر ان صاحب کی عمر 23 سال ہے تو علامہ صاحب ان کا نام خود کیسے رکھ سکتے ہیں؟
 
Top