• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

:: انڈا چھیلنے کا آسان طریقہ ::

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یہ انڈافل بوائلڈ لگتا ہے۔ اصل مہارت کا تب پتا چلتا ہے کہ انڈہ ہاف بوائلڈ ہو۔۔۔۔اور ہم تو آج تک ہاف بوائلڈ انڈے سے بیرونی پرت کے ساتھ ساتھ اندرون خانہ کو بھی نقصان سے ہی ہمکنار کرتے رہے ہیں۔۔۔پتا نہیں کب آئے کا ہمیں انڈاچھیلنا۔۔۔ابتسامہ۔۔۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ابلے ہوئے انڈہ یا انڈوں کو فوراً ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں اور بعد میں ان سے چھلکا اسی طرح اترے گا جیسا کلپس میں دکھایا گیا ھے، ٹرائی کر کے دیکھ لیں۔

والسلام
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم

ابلے ہوئے انڈہ یا انڈوں کو فوراً ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں اور بعد میں ان سے چھلکا اسی طرح اترے گا جیسا کلپس میں دکھایا گیا ھے، ٹرائی کر کے دیکھ لیں۔

والسلام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کنعان بھائی!
حقیقت یہ ہے کہ میں ہمیشہ اسی طرح کرتا رہا ہوں یعنی انڈے کو ہاف بوائل کرنے کے بعد فوری طور پر ٹھنڈے پانی میں ڈال دینا، مگر نتیجہ ہمیشہ بے سود رہا ہے اور ہر مرتبہ یہی سوچا کہ آئندہ انڈے کو فوری طور پر ٹھنڈے پانی میں نہیں ڈالوں گامگر ہر بار جلدی میں اسی طرح کیا۔اور اتفاق سے مجھے سردیوں میں کبھی کبھار ہی انڈا ہاف بوائل کرنے کا موقع ملتا ہےاور ہوتی بھی جلدی ہے ، شائد !! میرے اندر کھانا پکانے والے جراثیم (صلاحیتیں )کم ہیں۔۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

چلیں اسطرح کر کے بھی دیکھیں!

برمنگھم (نیوز ڈیسک) ابلے ہوئے انڈے کو چھیلنا ایک ایسا فن ہے کہ جس میں مہارت کے لئے انسان صدیوں سے کوشاں ہے مگر آج بھی اکثر لوگ صفائی سے انڈہ چھیلنے کی مہارت نہیں رکھتے۔ اگر آپ انتہائی ماہرانہ انداز میں اور غیر معمولی آسانی اور صفائی کے ساتھ انڈہ چھیلنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ایک ناقابل یقین حد تک سادہ طریقہ پیش کیا جارہا ہے۔

ابلے ہوئے انڈے کو تقریباً نصف گلاس پانی میں ڈالئے اور پھر گلاس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اسے کچھ وقت کے لئے اچھی طرح ہلائیے۔ اب پانی کو باہر نکال دیجئے اور انڈے کے چھلکے علیحدہ کردیجئے جو کہ دراصل اترنے کے لئے پہلے ہی تیار نظر آئیں گے گویا کہ انہیں صرف آپ کے اشارے کی ضرورت ہو۔ اب سکون سے تشریف رکھیے اور نہایت صفائی سے چھلے ہوئے انڈے کا لطف لیجئے۔

ح
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
@محمد نعیم یونس بھائی کیا آپ جو انڈے ابالتے ہیں کیا اس پانی میں نمک ڈالتے ہیں - اگر پانی میں نمک ڈال دیا جائے تو اس سے انڈے کا چھلکا آسانی سے اتر جائے گا
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
بغیر نمک کے۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

تو آپ ابالتے وقت پانی میں نمک ڈال دے اس سے انڈے کا چھلکا آسانی سے اتر جائے گا -
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اور ہم تو آج تک ہاف بوائلڈ انڈے سے بیرونی پرت کے ساتھ ساتھ اندرون خانہ کو بھی نقصان سے ہی ہمکنار کرتے رہے ہیں
نعیم بھائی ہالف بائیلڈ انڈہ تو پہلے ہی تیر رہا ہوتا ھے اس کا چلکا کیسے اتارا جائے گا کھانا تو خود ہی ھے۔

ہالٹ بائیلڈ انڈہ کا چلکا اتار کے نہیں بلکہ اوپر سے تھوڑا سا توڑ کے چھوٹی چمچ کے ساتھ کھایا جاتا ھے اور اس پر ایک سانچہ بھی ملتا ھے اگر اس میں رکھ لیں تو مہمانوں کو اسطرح پیش کر سکتے ہیں۔



والسلام
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
’’ بال کی کھال ‘‘ اور ’’ انڈے کی چھال ‘‘ لگتا ہے دونوں ہی بہت ڈھیٹ ہوتے ہیں ۔ ابتسامہ ۔
ویسے ابلا ہوا انڈہ چھیلنے کا طریقہ تو سمجھ آگیا ، اب کوئی اہل فن کچا انڈہ توڑنے کا بھی کوئی آسان طریقہ بتادیں تو بہتر رہے گا ۔
(نوٹ : توڑنے سے مراد استعمال کے لیے ، ضائع کرنے میں ہم خود مہارت تامہ رکھتے ہیں ۔ ابتسامہ)
 
Top