• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انگوٹھی

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
Orya Maqbool Jan

ایک انتہائی غریب گھرانے کی بے وقوف بیوی کو اس کے شوہر نے جیسے تیسے سونے کی ایک انگوٹھی بنوا دی ۔ بیوی نے انگوٹھی پہن لی تو اب مرحلہ تھا اہلِ محلہ اور اپنے جیسے ہی غریب شریکے کو ساڑنے (جلانے) کا ۔
اس نے اس مقصد کے لئے ایک دن یہ کام کیا کہ اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی ۔ آگ تیزی سے بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گھر جل کر خاکستر ہو گیا ۔ جب اہلِ محلہ اور رشتے دار اس آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کرنے آئے تو وہ بے وقوف عورت ان سے باتیں کرتے ہوئے اپنے گھر کی تباہی کا حال بتانے سے زیادہ اپنی انگلی میں چمکتی سونے کی انگوٹھی دکھا دکھا کر لوگوں سے کہتی پھری ،

" اللہ کا شکر ہے کہ شیدے کے ابا نے مجھے یہ سونے کی انگوٹھی بنوا کر دی وہ میری انگلی میں پہنی ہوئی تھی ورنہ یہ بھی آگ کی نظر ہو جاتی "۔
-----------------------------------------------------
اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے بعض دوستوں کو بھی اپنا گھر (ملک) جلنے سے زیادہ فکر اس بات کو بتانے کی ہوتی ہے کہ ان کی ”مسلکی انگوٹھی“ محفوظ رہی اور بعض تو جلانے کے عمل میں شریک ہی اس لئے ہوتے ہیں کہ اپنی "انگوٹھی" اپنے ارد گرد کے "ہمسایوں" اور " دینی رشتہ داروں" کو دکھا سکیں ۔
(فیس بک سے)
 
Top