• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ان سوالات کے متعلق رائے درکار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

Muhammad Ayaz

رکن
شمولیت
فروری 11، 2015
پیغامات
29
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
57
مندرجہ ذیل مسائل کا جواب صحیح صریح غیر معارض حدیث سے پیش فرمائیں۔

سوال

ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا کہ اچانک سامنے کتا اور کتیا حالت جفتی میں آگئے ،نماز ٹوٹی یا نہیں؟

سوال

ایک شخص نماز میں مصروف تھا کہ اچانک سامنے نظر پڑی تو ایک جوڑا زنا میں مصروف تھا ،نماز ٹوٹ گئی یا نہیں؟

سوال

نماز پڑھتے ہوئی اپنی یا کسی غیر کی شرم گاہ پر نظر پڑجائے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے یا نہیں؟

سوال

مرد نماز پڑھ رہا تھا کہ بیوی نے اس کا بوسہ لے لیا ، نماز ٹوٹ گئی یا نہیں؟

سوال

بیوی نماز پڑھ رہی تھی کہ مرد نے بوسہ لے لیا، نماز ٹوٹ گئی یا نہیں؟

سوال

ماں نماز پڑھ رہی تھی کہ بچے نے گود میں پیشاب کردیا،نماز ٹوٹی کہ نہیں؟

سوال نمبر327

ماں نماز پڑھ رہی تھی کہ بچے نے آکر چھاتی سے دودھ پینا شروع کردیا، نماز ٹوٹی کہ نہیں؟

سوال

عورت نماز پڑھ رہی تھی کہ ہنڈیا ابل گئی اور خراب ہونے لگی ، وہ نماز توڑ کر ہنڈیا درست کرے یا نہیں؟


سوال

عورت نماز پڑھ رہی تھی،کتا دودھ کے برتن سے ڈھکنا اتارنے لگا، وہ نماز توڑ کردودھ سنبھال لے یا نہیں؟

سوال

ایک آدمی نماز پڑھ رہا تھا دوسرا آدمی اس کی جوتی لیکر بھاگا، یہ نماز توڑ کر جوتی حاصل کرلے یا نہیں؟

سوال

ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا کہ غیر محرم عورت کے گانے کی آواز کان میں آنے لگی اور گانا سمجھ بھی آرہا ہے، نماز ٹوٹ گئی یا نہیں؟

سوال

ایک عورت نماز پڑھ رہی تھی بچے نے آکر اس کی اوڑھنی کھینچ کر پھینک دی ، اب عورت کی نماز ٹوٹ گئی یا نہیں؟

سوال

عورت نماز پڑھ رہی ہے اور جوئیں بھی مار مار کر پھینک رہی ہے، اس کی نماز ٹوٹ گئی یا نہیں؟


(نوٹ)

مندرجہ بالا مسائل کا جواب حدیث صحیح صریح غیر متعارض سے دیا جائے ورنہ قابل قبول نہیں ہوگا۔

ان سوالات کا کچھ پس منظر بیان کر دوں کہہ ایک صاحب سے عورت کی نماز کے متعلق بات ہو رہی تھی جس میں ان کو مکمل وضاحت کی گئی کہہ عورت اور مرد کی نماز میں کوئی فرق نہیں اس سے وہ مطمئن ہوئے یا نہیں۔۔۔لیکن اس کے جواب میں مندرجہ بالا سوالات بتا دئیے گئے۔۔۔۔۔ان کا مقصد ایک تو سمجھ نہیں آیا ۔۔۔
یا شائید اس سے تقلید کو ثابت کرنا مطلوب ہے ۔۔۔

Sent from my SM-N910S using Tapatalk
 
Top