• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اور اللہ جسے عزت دے

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
قُلِ ٱللَّهُمَّ مَـٰلِكَ ٱلْمُلْكِ تُؤْتِى ٱلْمُلْكَ مَن تَشَآءُ وَتَنزِعُ ٱلْمُلْكَ مِمَّن تَشَآءُ وَتُعِزُّ مَن تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَآءُ ۖ بِيَدِكَ ٱلْخَيْرُ‌ ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ‌ۭ ﴿٢٦﴾

یہ جس شخص کی تصویر ہے تقریبا یہاں موجود ہر کوئی اس کے بارے میں جانتا ہو گا۔دیکھیں کتنا سیدھا سادہ آدمی ہے،کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اغیار کی نظر میں اپنی "عزت" بڑھانے کے لیے ایسے ایسے کام کر جاتے ہیں جس سے انسانیت بھی شرما جائے لیکن ان کو نہ عزت نصیب ہوتی ہے نہ دلی سکون،جیسے ہمارے مسلم حکمران،جو کفار کا ساتھ دے کر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم بڑی "عزت" والے ہیں اور "محفوظ" ہیں،لیکن یہ باطل زعم ان کو کوئی فائدہ نہیں دے گا۔اور اپنی تمام تر دولت اور شہرت کے باوجود ذلت کی زندگی گزار رہے ہیں۔
دوسری طرف یہ شخص ہے جو نہ تو اغیار کی طرفداری کرتا ہے نہ ان کی نظروں میں "عزت" بنانے کے لیے کوئی غلط بات اپنی زبان سے کہتا ہے، نہ یہ کسی ملک کا حکمران ہے نہ یہ بے پناہ دولت مند ہے،بلکہ یہ ایک سیدھا سادہ مسلمان ہے،لیکن جب یہ آدمی اسٹیج پر کھڑا ہوتا ہے لاکھوں لوگ اس کی باتوں کو سننے کے لیے خاموش بیٹھے ہوتے ہیں،دس دس، بیس بیس، پچیس پچیس لوگوں کو کفر کے ایوانوں میں کھڑے ہو کر کلمہ توحید کا اقرار کرواتا ہے،اپنے اور پرائے اس کے دشمن ہیں،لیکن جسے اللہ عزت دے اسے کوئی نہیں ذلت دے سکتا۔
اور میں نے خود اپنے اور غیروں کے منہ سے اس آدمی کی تعریف سنی ہے، لیکن اس تعریف نے کبھی اس آدمی کو مغرور نہیں بنایا،کبھی فخر سے اس کی گردن میں سریا نہیں آیا، بلکہ ہمیشہ اللہ کے سامنے عاجز بن کے رہنے والا یہ شخص ہے۔کتنا خوش قسمت ہے کہ توحید کی طرف دعوت دینے کی وجہ سے اس پر غلیظ گالیاں بکی جاتیں ہیں، اس کے غلط ٖ فوٹو بنائے جاتے ہیں،لیکن اس آدمی نے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے۔
یہ ساری باتیں لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ اللہ جس کو عزت سے اس کو کوئی ذلیل نہیں کر سکتا۔
میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر ذاکر نائیک حفظہ اللہ کو ہمیشہ خوش رکھے،دنیا و آخرت میں پاکیزہ رزق عطا فرمائے،تمام حاسدین اور شریر قسم کے لوگوں کے انہیں محفوظ رکھے آمین۔

نوٹ:
محدث فورم پر واضح انسانی تصاویر دینے کی اجازت نہیں۔ انتظامیہ!
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
یہ واحد بندہ ہے جس نے کربلا کے سانحے کو سیاسی ایشو کہا۔۔۔
جس پر افسوس اہلسنت والجماعت کے علماء بھی سیخ پاہوگئے۔۔۔
بات ساری یہ ہے حلال اور حرام بیان کرنے کے بعد اللہ نے اس کے فوائد اورنقصان بھی بیان کردیئے ہیں۔۔۔
اب جو جس طرح چاہے پیٹ کی آگ بجائے۔۔۔
 
محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
جس پر افسوس اہلسنت والجماعت کے علماء بھی سیخ پاہوگئے۔۔۔
کسی کے سیخ پا ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا.اللہ نے اس بندے کو عزت کے ساتھ جرائت اور ہمت بھی عطا کی ہے.اللہ اس کو اپنی حفظ و امان میں رکھے.آمین
جزاک اللہ خیرا ارسلان بھائی
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
یہ واحد بندہ ہے جس نے کربلا کے سانحے کو سیاسی ایشو کہا۔۔۔
جس پر افسوس اہلسنت والجماعت کے علماء بھی سیخ پاہوگئے۔۔۔
بات ساری یہ ہے حلال اور حرام بیان کرنے کے بعد اللہ نے اس کے فوائد اورنقصان بھی بیان کردیئے ہیں۔۔۔
اب جو جس طرح چاہے پیٹ کی آگ بجائے۔۔۔
اسی لیے تو میں نے کہا ہے کہ اپنے پرائے سب اس کے دشمن ہیں۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کسی کے سیخ پا ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا.اللہ نے اس بندے کو عزت کے ساتھ جرائت اور ہمت بھی عطا کی ہے.اللہ اس کو اپنی حفظ و امان میں رکھے.آمین
جزاک اللہ خیرا ارسلان بھائی
جزاک اللہ خیرا زاہد بھائی
صحیح کہا

گھنٹوں کی تقاریر اور لچھے دار واعظ سنا کر مجمع کو ہنسانا اور بات ہے،اور غیر مسلموں کو اعتراضات کا مدلل جواب دینا اور بات ہے۔
اب ڈاکٹر زاکر نائیک حفظہ اللہ کے آگے کوئی ہندو، یہودی، عیسائی نہیں بول سکتا نہ ہی یہ اعتراض پیش کر سکتا ہے کہ وہ صرف اپنے مذہب کی کتابوں کو مانتا ہے،کیونکہ زاکر نائیک صاحب نے انہی کی کتابوں سے ثابت کر دیا ہے کہ
اللہ ایک ہے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری رسول ہیں
بت پرستی حرام ہے

اب غیر مسلموں کے پاس اسلام قبول کرنے کے اور کوئی چارہ نہیں رہا۔

خصوصا جو جہاد فی سبیل اللہ کے موضوع پر اعتراضات کا جواب دیا ہے۔سبحان اللہ کیا ہی بات ہے

ہمارے مولوی لوگ تو خصوصا پاکستان میں چاہے اہلحدیثوں کےعلماء ہی کیوں نہ ہو، چند لوگوں کے علاوہ کوئی جہاد تک کا نام تک نہیں لیتا۔میں جب سے اہلحدیث ہوا ہوں مجھے نہیں یاد کہ کبھی کسی اہلحدیث عالم نے باقاعدہ اپنی تقریر،وعظ، کانفرنسز اور جمعہ کے دن خطبے میں جہاد فی سبیل اللہ پر تقریر کی ہو۔

بلکہ یہ واضح ہو جانے کے بعد بھی کہ جمہوریت کفر کا نظام ہے مولوی لوگ اپنی اپنی جماعت کو "تقویت" پہنچانے کی خاطر اس میں حصہ لیتے ہیں، پھر ان قبر پرست حکمرانوں کے نیچے کام کرتے ہیں اور یوں مفاہمت کے نام پر سارا کام چل پڑتا ہے۔ اور شدت پسندی* کا جذبہ آہستہ آہستہ مانند پڑنے لگتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
* یاد رہے شدت پسندی کا یہاں مطلب متشدد نہیں بلکہ اسلام کے اصولوں پر سختی کے عمل کرنا ہے۔
 
ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
السلام علیکم
قُلِ ٱللَّهُمَّ مَـٰلِكَ ٱلْمُلْكِ تُؤْتِى ٱلْمُلْكَ مَن تَشَآءُ وَتَنزِعُ ٱلْمُلْكَ مِمَّن تَشَآءُ وَتُعِزُّ مَن تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَآءُ ۖ بِيَدِكَ ٱلْخَيْرُ‌ ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ‌ۭ ﴿٢٦﴾

یہ جس شخص کی تصویر ہے تقریبا یہاں موجود ہر کوئی اس کے بارے میں جانتا ہو گا۔دیکھیں کتنا سیدھا سادہ آدمی ہے،کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اغیار کی نظر میں اپنی "عزت" بڑھانے کے لیے ایسے ایسے کام کر جاتے ہیں جس سے انسانیت بھی شرما جائے لیکن ان کو نہ عزت نصیب ہوتی ہے نہ دلی سکون،جیسے ہمارے مسلم حکمران،جو کفار کا ساتھ دے کر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم بڑی "عزت" والے ہیں اور "محفوظ" ہیں،لیکن یہ باطل زعم ان کو کوئی فائدہ نہیں دے گا۔اور اپنی تمام تر دولت اور شہرت کے باوجود ذلت کی زندگی گزار رہے ہیں۔
دوسری طرف یہ شخص ہے جو نہ تو اغیار کی طرفداری کرتا ہے نہ ان کی نظروں میں "عزت" بنانے کے لیے کوئی غلط بات اپنی زبان سے کہتا ہے، نہ یہ کسی ملک کا حکمران ہے نہ یہ بے پناہ دولت مند ہے،بلکہ یہ ایک سیدھا سادہ مسلمان ہے،لیکن جب یہ آدمی اسٹیج پر کھڑا ہوتا ہے لاکھوں لوگ اس کی باتوں کو سننے کے لیے خاموش بیٹھے ہوتے ہیں،دس دس، بیس بیس، پچیس پچیس لوگوں کو کفر کے ایوانوں میں کھڑے ہو کر کلمہ توحید کا اقرار کرواتا ہے،اپنے اور پرائے اس کے دشمن ہیں،لیکن جسے اللہ عزت دے اسے کوئی نہیں ذلت دے سکتا۔
اور میں نے خود اپنے اور غیروں کے منہ سے اس آدمی کی تعریف سنی ہے، لیکن اس تعریف نے کبھی اس آدمی کو مغرور نہیں بنایا،کبھی فخر سے اس کی گردن میں سریا نہیں آیا، بلکہ ہمیشہ اللہ کے سامنے عاجز بن کے رہنے والا یہ شخص ہے۔کتنا خوش قسمت ہے کہ توحید کی طرف دعوت دینے کی وجہ سے اس پر غلیظ گالیاں بکی جاتیں ہیں، اس کے غلط ٖ فوٹو بنائے جاتے ہیں،لیکن اس آدمی نے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے۔
یہ ساری باتیں لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ اللہ جس کو عزت سے اس کو کوئی ذلیل نہیں کر سکتا۔
میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر ذاکر نائیک حفظہ اللہ کو ہمیشہ خوش رکھے،دنیا و آخرت میں پاکیزہ رزق عطا فرمائے،تمام حاسدین اور شریر قسم کے لوگوں کے انہیں محفوظ رکھے آمین۔

نوٹ:
محدث فورم پر واضح انسانی تصاویر دینے کی اجازت نہیں۔ انتظامیہ!
ثمّ آمین

جزاکم اللہ خيرا واحسن الجزاء في الدنيا و الآخرا
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
ثمّ آمین

جزاکم اللہ خيرا واحسن الجزاء في الدنيا و الآخرا
اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے حافظ نوید بھائی
 
Top