• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اولیٰ ثانوی

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اولیٰ ثانوی (قسم علوم الشریعۃ والاسلامیۃ)

اولیٰ ثانوی (قسم علوم الشریعۃ والاسلامیۃ) کا نصاب مندرجہ ذیل مضامین پر مشتمل ہوگا

٭٭٭٭٭٭٭٭​
اولیٰ ثانوی(قسم علوم الشریعۃ والاسلامیۃ)کا امتحان مندرجہ ذیل پرچہ جات پر مشتمل ہوگا

٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اولیٰ ثانوی(قسم علوم القرآن)

اولیٰ ثانوی(قسم علوم القرآن)کا نصاب مندرجہ ذیل مضامین پرمشتمل ہوگا
٭٭٭٭٭٭٭٭​
اولیٰ ثانوی(قسم علوم القرآن)کا امتحان مندرجہ ذیل پرچہ جات پر مشتمل ہوگا
٭٭٭٭٭٭٭٭​
نوٹ
اولی ثانوی شریعہ اور قرآن میں یہ کتب پڑھائی جاتی ہیں۔
ترجمۃ القران الكریم، نخبۃ الصحیحین ،تحبیر التجوید ، تحفۃ القاری ، تجليات نبوت ، اسلامی عقیدہ (مولانا محمد جمیل زینو)، حصن المسلم ، إقرأ حصہ اول اور دوم از مولانا محمد بشیر سیالکوٹی ﷫، علم النحو ، علم الصرف ، ابواب الصرف
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ترجمہ قرآن كریم

ماه ...... مقرره نصاب
1. ...... سورة فاتحه مكمل +سورة يونس آيت 1 تا 20 تك
2. ...... سورة یونس آیت 21 تا 50 تك
3. ...... سورة یونس آیت 51 تا 82 تك
4. ...... سورة یونس آیت 83 تا 109 تك +دهرائی
5. ...... سورة ہود آیت 1 تا 35 تك
6. ...... سورة ہود آیت 36 تا 68 تك
7. ...... سورة ہود آیت 69 تا 95 تك
8. ...... سورة ہود آیت 96 تا 123 تك+دهرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ

ہفتے میں تین دن پیریڈ
پیریڈ کے شروع میں پچھلےسبق کو لازما سنا جائے اور کاپیاں بھی چیک کی جائیں۔
ہر آیت کا پہلے پورے اہتمام کے ساتھ لفظی ترجمہ کیا جائے
(لفظی ترجمہ میں ہر ہر لفظ کی علیحدہ علیحدہ وضاحت کی جائے مثلا فسیکفیھم میں ف +س+یکفی+ ک +ھم سب کا معنی الگ الگ بتایا جائے نیز نمبر 5کےتحت دی گئی ترتیب کے مطابق اجراء بھی کروایا جائے )
اور پھر اس کا بامحاورہ ترجمہ خصوصا ضمائر اور وضاحت طلب امور کی وضاحت نہایت اختصار سے کی جائے اگر پہلی ششماہی میں مشکل الفاظ کی توضیح اور لغوی وضاحت وائٹ بورڈ پر کی جائے تو بہتر ہو گا۔
چونکہ عربی زبان کی اردو زبان کے ساتھ 70فی صد مطابقت ہے لہذا ترجمہ کے وقت طلباء سے باقاعدہ مناسبت کے حوالے سےسوالات کرکے معانی واضح کیے جائے مثلا (اکان للناس عجبا)میں عجباکے بارے میں مناسبت پوچھی جائے اور پھر بتایا جائے کہ یہ تعجب یا عجیب سے ہے جو اردو میں مستعمل ہے ۔
آخری چند منٹ لازما سبق کی ایک یا دو مرتبہ دہرائی کے لیے مختص کیے جائیں ۔
نیز طلباء کو مفردات اور اجراء کے حوالے سے ہوم ورک بھی دیا جائے۔ مثلا ان سے کہاجائے کہ اس سبق میں جتنے مشکل الفاظ ہیں ان کا معنی کاپیوں میں لکھیں۔اور مستقل کاپی تیار کریں اوراس سبق کے اسم فعل حروف فعل ماضی مضارع امر اور صیغہ لکھ کر لائیں وغیرہ وغیرہ ۔(مکمل نصاب میں مفردات وغیرہ کی تحلیل مطلوب ہے )
اجراء نحوصرف کے حوالے سے امور
٭اسم فعل حرف کی پہچان علامتوں کے ساتھ مفرد مرکب کی پہچان اور ان کا عملی اجراء (پہلے دو ماہ خصوصا) حروف جارہ تذکیر و تانیث کی پہچان کا حفظ اور ان کا عملی اجراء
٭ماضی مضارع امر کے صیغوں کی پہچان ایک مادہ کو لے کر طلبہ سے تینوں فعل بنواے جائیں (دوسرے دو ما ہ خصوصا) حروف مشبہ بالفعل اور افعال ناقصہ کا حفظ اور ان کا عملی اجراء
٭وزن کرنے اور مادہ نکالنے کا طریقہ + ہفت اقسام کی پہچان (تیسرے دوماہ خصوصا) صفت و موصوف اور مضاف الیہ معطوف الیہ و معطوف کی پہچان اور عملی اجراء
٭ہر کلمہ میں معرب و مبنی منصر ف غیر منصرف کی پہچان اور ان کی اقسام سے اجمالا متعارف کروانا۔ چوتھے دو ماہ خصوصا
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار

ہر سوال میں تین جزءہوں گے
1۔پہلے جز ءمیں الفاظ معانی
2۔دوسرے میں لفظی ترجمہ جبکہ تیسرے جز ء میں اجراء کے متعلق سوال ہونگے جن کا ماڈل نیچے دیا جارہا ہے یہ خیال رکھا جائے کہ پہلے جز ء کے الفاظ معانی اگر سورۃ یونس سے لیے گئے ہیں تو دوسر ے جزء یعنی آیات کا ترجمہ کسی دوسری سورۃ سے ہونا چائیے کہ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ طالب علم کو پورے نصاب کی تیاری کرنا ہوگی ایسا نہ ہو کہ ایک سوال کے تمام جزء ایک ہی مخصوص جگہ سے ہوں۔
ہرسوال میں درج ذیل تین اقسام کے امور ضرور مد نظر رہنے چاہییں۔
1۔درج ذیل میں سےآٹھ الفاظ کے معانی لکھئے ۔کل بارہ الفاظ دیئے جائیں
2۔درج ذیل آیات کا لفظی ترجمہ کیجیے(ہر ہر لفظ کا معنٰی لکھیں نیز ضمیروں کی وضاحت بھی بریکٹ میں کیجیے)آیات اوسط لکھائی کے مطابق کم از کم تین لائنوں کی ہوں اس سے کم ہرگز نہ ہوں۔
3۔دوسرے جز ءمیں دی گئی آیات میں سے اجراء کے متعلق سوال کیے جائیں۔ پانچ سے آٹھ تک مطلوب ہونےچاہییں مثلا صیغوں فعل وغیرہ کی وضاحت وغیرہ وغیرہ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
حدیث (نخبۃ الصحيحين)
ماه ...... مقرره نصاب
1. ...... حدیث نمبر 1 سے حدیث نمبر 09 تك
2. ...... حدیث نمبر 10 سے حدیث نمبر 22 تك
3. ...... حدیث نمبر 23 سے حدیث نمبر 32 تك
4. ...... حدیث نمبر 33 سے حدیث نمبر 45 تك +دهرائی
5. ...... حدیث نمبر 46 سے حدیث نمبر 58 تك
6. ...... حدیث نمبر 59 سے حدیث نمبر 74 تك
7. ...... حدیث نمبر 75 سے حدیث نمبر 89 تك
8. ...... حدیث نمبر 90 سے حدیث نمبر 100 تك +دهرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ

ہفتے میں 3 دن
1۔حدیث اور حفظ حدیث کو اکٹھا چلایا جائے ۔ایسا نہ ہو کہ حفظ حدیث کے لیے آخری 2 ماہ مقرر کر دئیے جائیں۔ تاکہ روزانہ مذاکرہ کا کام دیا جاسکے ۔
2۔پیریڈ کے شروع میں پچھلا سبق اور احادیث راوی بمع حوالہ زبانی سنی جائیں۔
3۔ہر حدیث کا پہلے پورے اہتمام کے ساتھ لفظی ترجمہ کیا جائے (لفظی ترجمہ میں ہر ہر لفظ کی علیحدہ علیحدہ وضاحت کی جائے مثلا ) فسیکفیھم میں ف +س+یکفی+ ک +ھم سب کا معنی الگ الگ بتایا پھر اس کا بامحاورہ ترجمہ خصوصا ضمائر اور وضاحت طلب امور کی وضاحت نہایت اختصار سے کی جائے ۔اور یہ کام پریڈ ختم ہونے سے 5 منٹ پہلے مکمل ہو جائے۔
4۔چونکہ عربی زبان کی اردو زبان کے ساتھ 70فی صد مطابقت ہے لہذا ترجمہ کے وقت طلباء سے باقاعدہ مناسبت کے حوالے سےسوالات کرکے معانی واضح کیے جائیں۔
5۔آخری چند منٹ لازما سبق کی ایک یا دو مرتبہ دہرائی کے لیے مختص کیے جائیں ۔اور یہ بتایا جائے کہ یہی احادیث کل زبانی سنی جائیں گی اور پھر ان احادیث کا تلفظ اور اعراب بھی طلبہ کو ٹھیک کر وایا جائے۔
6۔جو احادیث پڑھی جائیں اور ان کا لفظی ترجمہ طلبہ کاپی پر لکھ کر لائیں۔
7۔اجراء نحوصرف کے حوالے سے امور
٭اسم فعل حرف کی پہچان علامتوں کے ساتھ (پہلے دو ماہ خصوصا)حروف جارہ کا حفظ اور ان کا عملی اجراء
٭ماضی مضارع اور امر کے صیغوں کی پہچان ایک مادہ کو لے کر طلبہ سے تینوں فعل بنواے جائیں (دوسرے دو ما ہ خصوصا) حروف مشبہ بالفعل اورا فعال ناقصہ کا حفظ اور ان کا عملی اجراء
٭وزن کرنے اور مادہ نکالنے کا طریقہ + ہفت اقسام کی پہچان (تیسرے دوماہ خصوصا) صفت و موصوف اور مضاف الیہ کی پہچان اور عملی اجراء
٭ہر کلمہ میں معرب و مبنی پہچان اور ان کی اقسام سے اجمالا متعارف کروانا (چوتھے دو ماہ خصوصا)
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار

ہر سوال میں تین جزءہوں گے پہلے جز ءمیں الفاظ ومعانی دوسرے میں بامحاورہ ترجمہ جبکہ تیسرے جز ء میں گرائمرکے متعلق سوال ہونگے جن کا ماڈل نیچے دیا جارہا ہے یہ خیال رکھا جائے کہ تینوں اجزاءمختلف مقامات سے ہونے چاہییں۔مثلا اگر ایک حدیث ترجمہ کے لیے دی ہے تو الفاظ معنی اس میں سے نہ ہوں ۔
ہرسوال میں درج ذیل 4اقسام کے امور ضرور مد نظر رہنے چاہییں۔
1۔درج ذیل میں سےآٹھ الفاظ کے معانی لکھیئے ۔ کل بارہ الفاظ دیئے جائیں
2۔درج ذیل احادیث کا لفظی ترجمہ کیجیے(ہر ہر لفظ کا معنٰی لکھیں نیز ضمیروں کی وضاحت بھی بریکٹ میں کیجیے)احادیث اوسط لکھائی کے مطابق کم از کم تین لائنوں کی ہوں اس سے کم ہرگز نہ ہوں۔
3۔دوسرے جز ءمیں دی گئی احادیث کے حوالے سے گرائمر وغیرہ کے متعلق صیغے اعراب وغیرہ پوچھے جائیں۔
4۔حفظ حدیث کے حوالے سے ایک جزء دیا جائے جسے طلباء مکمل کرئیں (راویں مشق حوالے کے اعتبار سے )
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
علم النحو

ماه ...... مقرره نصاب
1. ...... شروع كتا ب سے فصل اول کے آخر تک
2. ...... فصل نمبر 2 (جملہ کی ذاتی و صفاتی اقسام )سے اسماء اصوات کے آخر تک
3. ...... اسماء ظروف سے اسم تصغیر کے آخر تک
4. ...... فصل نمبر 8( معرفہ نكره) سے فصل نمبر (11 مرفوعات) کے آخر تک +دهرائی
5. ...... منصوبات سے مجرورات کے آخر تک
6. ...... اسماء متمكن سے توابع کے آخر تک
7. ...... فصل نمبر 17 (عوامل لفظی و معنوی )سے لےکر فصل نمبر20 (افعال تعجب )کے آخر تک
8. ...... فصل 21 (اسماء عاملہ )سے کتاب کے آخر تک +دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ

مكمل ہفتہ
1۔پیریڈ کے شروع میں پچھلے سبق کو لازما سنا جائے۔
2۔آخر ی چند منٹ پڑھائے جانے والے سبق کا خلاصہ بیان کیا جائے ۔
3۔طلباء کو روزانہ سبق کے متعلقہ کام دیا جائے کہ اسے وہ حل کرکے لائیں۔
4۔ہوم ورک کے لیے اسی کتاب کی مستقل کاپی بنوائیں۔
5۔ہو سکے تو سبق کو بہتر بنانے کے لیے طلباء کے گر وپ بنا دیے جائیں۔
6۔اگلے 30 منٹ میں علم النحو کی کتاب سے وضاحت سے پڑھایا جائے جہاں پر عبارت مشکل ہو وہاں آسان الفاظ میں تعریفات اور وضاحت لکھوائی جائےاصطلاحات اور ان کی تعریفات رٹوائی جائیں نیز عوامل کو مثالوں کے ساتھ حفظ اور عملی تطبیق کروائی جائے ۔
صرف کتاب کی مثالوں پر انحصار نہ کیا جائے وہ مثالیں کچھ دقیق اور پرانے زمانے کی بھی ہیں یا ایک مخصوص طرز کی ہیں (صرف زید کے ارد گرد گھومتی ہیں)بلکہ قرآن و حدیث سے انتہائی سلیس مثالیں تلاش کی جائیں اور اسی طرح روز مرہ کے حالات کے حوالے سے بھی مثالیں تلاش کی جائیں۔ لفظ ضرب کا بالکل بائیکاٹ کر دیا جائے اس کی بجائے فھم اورکتب علم درس وغیرہ کے الفاظ استعمال کیے جائیں جن کا تعلیم و تعلم سے تعلق ہے ورنہ ضرب کے الفاظ سے محسوس ہوتا ہے کہ علم کے ساتھ مارنے کا بہت گہرا تعلق ہے ۔ہر سبق کے ختم ہونے پراستاد تمرین کروانے کے لیے لڑکوں کو اپنی طرف سے (دوسری کتابوں کو خاص طور پر تیسیر اللغۃ العربعیہ کی مشقوں سے مددلی جائے )تطبیق کے لیے کچھ سوال دیں جس کو وہ اگلے د ن گھر سے حل کر کے لائیں۔
علم النحو میں زیادہ زور حفظ اور رٹے پر ہونا چائیے ۔
ہر فصل کے آخر میں یا سبق کیساتھ ساتھ سبق کا اجراء ضرور کروایا جائے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار

کل وقت تین گھنٹے ہوگا ۔ کل نمبر 100 ہو ں گے کل پانچ سوال دیئے جائیں گے جن میں سے چار سوال حل کرنے ہوں گے ۔ ہر سوال کے نمبر 25 ہونگے ہرسوال میں چارجزء ہونگے ۔ پہلے جزء میں عام موضوعات اور عوامل کے حفظ وغیرہ کےحوالے سے سوال ہو دوسرے میں مثالیں دے کر کچھ تطبیقی سوالات پوچھ لیے جائیں جبکہ تیسرے جزء میں خالی جگہ اور ہاں یا نہیں کے سوال ہوں گے جن کا ماڈل نیچے دیا جارہاہے یہ خیال رکھا جائے کہ تمام ایک ہی مخصوص جگہ سے نہ ہوں۔
1۔دوموضوعات اور عامل پر نوٹ لکھیں۔(تعریفات اقسام وضاحت مثالیں وغیرہ ) مثلا مرکب غیر مفید۔غیر منصرف ۔ جملہ فعلیہ اور افعال ناقصہ ۔ حروف جارہ وغیرہ
2۔درج ذیل مثالوں میں سے (عوامل ۔ صفت موصوف ۔مرفوعات ۔منصوبات وغیرہ وغیرہ )کی نشاندہی کریں قرآن و احادیث یا روز مرہ کی کم از کم 5 مثالیں ذکر کریں۔
3۔خالی جگہ پر کریں یا درج ذیل میں صحیح کے سامنے صحیح لکھیں اور غلط کےسامنے غلط لکھ کر نچلی لائن میں اس کی تصحیح کریں۔ کم از کم پانچ جملے دیے جائیں۔
4۔ ہر سوال کے اندر ایک جزء ترکیب کا ضرور رکھیں مثلاً الماء بارد ۔ اھدناالصراط المستقیم
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
علم الصرف (اولین )
ماه ...... مقرره نصاب
1. ...... شروع كتا ب سے فصل نمبر 1 تک + علم الصرف آخرین سے ص 2 سے ص 4(ہفت اقسام کا سبق ) تک
2. ...... فصل نمبر 1 (فعل ماضی )فصل نمبر 3کے آخر تک
3. ...... فصل نمبر 4مکمل
4. ...... فصل نمبر 5 سےفعل نہی کے آخر تک+دہرائی
5. ...... فصل نمبر 7 (اسم فاعل )سے فصل نمبر 10 (اسم ظرف )کے آخر تک
6. ...... فصل نمبر 11 (اسم آلہ )سے ثلاثی مجرد کے چھ ابواب کے آخر تک
7. ...... ثلاثی مزید فیہ كے ابواب سے ابواب تفعل كے آخر تک
8. ...... رباعی مجرد (باب فعللۃ)سے ملحق برباعی كے آخر تک +دهرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ

مكمل ہفتہ
1۔پیریڈ مکمل ہفتہ
2۔پیریڈ کے شروع میں پچھلے سبق کو لازما سنا جائے۔
3۔آخر ی چند منٹ پڑھائے جانے والے سبق کا خلاصہ بیان کیا جائے ۔
4۔طلباء کو روزانہ سبق کے متعلقہ کام دیا جائے کہ اسے وہ حل کرکے لائیں۔
5۔ہوم ورک کے لیے اسی کتاب کی مستقل کاپی بنوائیں۔
6۔ہو سکے تو سبق کو بہتر بنانے کے لیے طلباء کے گر وپ بنا دیے جائیں۔
7۔گردانیں طلباء کو یا د کروائیں اور سنیں۔
8۔روزانہ طلباء سے کاپیوں پر گردانیں اور مختلف مادوں سے تحلیل کروائیں ۔
9۔مختلف گردانیں بنانے کے قواعد استاد اپنے طلباء کو مشق کروائے اور وائٹ بورڈ پر لکھ کر واضح کرے۔
10۔ابواب میں ایک ہی باب کو کم از کم 20 مادوں میں طلباء سے بنوایا جائے ۔
11۔مشقی سوالات کو طلباء سے حل کروایا جائے اور مزید مشقی سوالات طلباء کی پریکٹس کے لیے دوسر ی کتب سے مدد لی جائے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار

ہرسوال میں درج ذیل امور ضرور مد نظر رکھیں۔
1۔کوئی سی پانچ اصلاحات کی تعریف بمع امثلہ بیان کریں آٹھ اصلاحات دی جائیں۔
2۔آٹھ میں سے پانچ الفاظ کا عربی سے اردو ترجمہ کریں اور اردو میں مکمل گردان بمع صیغہ لکھیں مثلاً یعلم وہ جانتا ہے یا جانے گا ایک وہ جانتے ہیں یا جانے گے دو مرد اس طر ح ۔ آٹھ میں سے پانچ الفاظ کی اردو سے عربی بنائیں اور اسکی مکمل گردان بمع صیغہ لکھیں مثلاً عبد عبادت کی اس ایک مرد نے عبد ا عبادت کی ان دو مردو ں نے
3۔کوئی سا ایک قاعدہ بمع امثلہ لکھیں ۔ جیسے ماضی مضارع امر حاضر نون ثقیلہ وغیرہ بنانے کا قاعدہ ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ابواب الصرف
ماه ...... مقرره نصاب
1. ...... پہلے 3 باب (ضرب +نصر+سمع)
2. ...... فتح +حسب +کرم+افعال +تفعيل
3. ...... مفاعلة +تفعل +تفاعل +افتعال
4. ...... انفعال+افعلال+ افعيلال+ استفعال+ دہرائی
5. ...... فعللة +تفعلل+افعنلال +افعلال
6. ...... مضاعف كے تین ابواب (نصر ینصر+افعال +افعلال)مہموز کے تین ابواب (نصر ینصر+سال یسال +قرا یقرا)
7. ...... مثال واوی (وعد یعد)+ مثال یائی(اتسر )+ اجوف واوی (قال یقول )+اجوف یائی (باع يبيع )
8. ...... ناقص (دعا یدعو +خشي يخشي )+لفيف مفروق (وقی يقي )+لفيف مقرون (طو ي يطوي )+دهرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ

پیریڈ ہفتے میں تین دن
1۔پیریڈ کے شروع میں پچھلے سبق کو لازما سنا جائے۔
2۔طلباء کو روزانہ اسی سبق کے متعلقہ مادے دیں اورزبانی گردانیں کروائیں ۔
3۔ہو سکے تو سبق کو بہتر بنانے کے لیے طلباء کے گر وپ بنا دیے جائیں۔
4۔ضبط کے اعتبار سے ابواب الصرف پڑھانے کا تصور حفظ القرآن کی مثل ہونا چائیے سبق منزل یعنی ہر روز کوشش کی جائے جو طالب علم سبق سنا لے وہ پچھلے ابواب کو دہرائے ۔
5۔معتل مضاف اور مہموز کے ابواب کی تعلیلات کروائی جائیں۔
6۔سبق کے متعلقہ اسی باب کے کچھ دیگر کم از کم 5 الفاظ سے بھی ابواب بنوائیں اور کاپیوں پر بھی لکھوائیں قرآن سے عملی مشق بھی کروائیں مثلا( ضرب یضرب وعد یعد حسب سے ورث) پر وغیرہ وغیرہ
7۔ہر پانچ ابواب کے بعد دہرائی کروائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار

زبانی سننے کی صورت میں اسکا منہج حفظ القرآن جیسا ہی ہے ۔
پیپر کی صورت میں۔
ہرسوال میں درج ذیل امور ضرور مد نظر رکھیں۔
1۔چار میں سے تین الفاظ سے صحیح کے تمام ابواب سے ماضی مضارع اور امر کا پہلا پہلا صیغہ بنوائیں مثلاًَ ضرب۔یضرب ۔ اضرب ۔ سمع ۔یسمع ۔اسمع وغیرہ ۔
2۔تین میں سے کوئی سے دو الفاظ کی کسی بھی باب کی مکمل صرف صغیر بنوائیں ۔
3۔مختلف الفاظ کی مختلف ابواب سے مختلف گردانیں بمع صیغہ بتلائیں مثلاً مادہ ع ل م سے اسم معفول ازباب تفعیل مادہ ک ر م سے امر حاضر معروف ازباب افعال وغیرہ تین الفاظ سے دو کی گردانیں کروائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
إقرأ
ماه ...... مقرره نصاب
إقرأ الجز الاول
1. ...... شروع كتا ب سے چھٹے درس کے آخر تک
2. ...... 7 نمبر درس سے درس نمبر 12 کے آخر تک
3. ...... 13 نمبر درس سے درس نمبر 18 تک
4. ...... 19 نمبر درس سے قواعد کے آخر تک + دہرائی
إقرأ الجز الثانی
5. ...... سبق نمبر 1 سے سبق 8 کے آخر تک
6. ...... سبق نمبر 9 سے سبق 15 کے آخر تک
7. ...... سبق نمبر 16 سے سبق 22 کے آخر تک
8. ...... سبق نمبر 23 سے سبق مشكل الفاظ كےمعانی كے آخر تک +دهرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ

پیریڈ ہفتے میں تین دن
1۔پیریڈ کے شروع میں پچھلے سبق کو لازماً سنا جائے اور کاپیاں چیک کی جائیں
2۔ہر سبق کا لفظی اور با محاورہ سلیس ترجمہ کریں۔
3۔ہر سبق کو پڑھانے سے پہلے اسکا خلاصہ اور قواعد لکھوا دیے جائیں مثلاً ہذا کب ہو گا ضابط کیا ہے اسی طرح الذی التی وغیرہ تاکہ سبق میں عربی قواعد کی مشق ہو جائے ۔
4۔ ہر سبق کے متعلق متعلقہ قواعد کا نصابی امثلہ سے اجراء کروائیں اور وجہ اعراب بتلائیں
5۔ہر سبق فصل کا خلاصہ بمع قواعد اور مشکل الفاظ کے معانی عربی سے اردو اور اردو سے عربی بطور ہوم ورک دیں اور مستقل کاپی تیار کروائیں
6۔ادب کے پیر یڈ کا خاص مقصد عربی بول چال اور عربیت کا فہم ہے اس لیے کلاس اور غیر کلاس میں زیادہ عربی کا ماحول پیدا کریں۔
7۔آخر ی چند منٹ میں پڑھا ہوا سبق دہرا دیں۔
8۔طلباء کی صلاحیت اور سبق کو مد نظر رکھتے ہوئے عربی گفتگو کریں۔
9۔ہر سبق کے آخر میں دی گئی تمر ین طلباء سے حل کروائیں اور اس پر خوب محنت کروائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار

کوئی سے ایک سبق یا مضمون عربی زبان میں لکھیں کم از کم چار یا پانچ لائنوں میں ہو ۔
ہر سوال میں درج ذیل امور ضرور مد نظر رکھیں ۔
1۔درج ذیل عبارت کا ترجمہ اور عبارت میں ذکر قواعد کی مختصر وضاحت کریں عبارت کم از کم تین یا چار لائنوں کی ہو۔
2۔آٹھ میں سے پانچ الفاظ کا ترجمہ بمع صیغہ بتلائیں اردو سے عربی اور عربی سے اردو۔
3۔دو میں سے ایک اردو پہرے کی عربی کریں آٹھ جملوں میں سے پانچ کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
حصن المسلم + اسلامی عقيده
ماه ...... مقرره نصاب
1. ...... کپڑا پہننے کی دعا سے لیکر صفحہ 21 صلاۃ استخارہ کی دعا تک صفحہ 61
2. ...... بندو ں پر اللہ کے حقوق سے شرک اکبر کے آخر تک
3. ...... صلاۃ استخارہ کی دعا صفحہ 61 سے لیکر قنوت وتر کی دعا کے آخر تک 90
4. ...... شرک اکبر کی اقسام سے لے کر شرک کی موجودگی میں دوسرے نیک اعمال فائدہ دیں گے تک +دهرائی
5. ...... وتر سے سلام کے بعد ذکر سے لیکر صفحہ 92 چھینک کی دعا کے آخر تک صفحہ 125
6. ...... شرک اصغر سے لے کر جہاد دوستی اور حکومت کے آخر تک
7. ...... صفحہ 126 شادی کرنے والے کے لیے دعا سے لیکر بخشش اور رحم کی دعا کے آخر تک صفحہ 160 تک
8. ...... قران و سنت پر عمل کرنا سے آخر کتا ب تک+ دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ(ادعیہ)
1۔ترجمہ لفظی اور سلیس با محاورہ ہونا چاہیے ۔
2۔دعابحوالہ یاد کروائیں
3۔اعراب اور ناظرہ بالخصوص درست کروائیں۔
4۔دعا کا مختصر تعارف اور وضاحت کریں۔
5۔عملی زندگی میں مشق کروائیں اور اسکے متعلق طلباء سے پوچھ کچھ کریں
6۔قبولیت دعا کی شروط او رفوائد وضرورت بھی بتائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار(ادعیہ)

ہر سوال میں درج ذیل امور مد نظر رکھیں
1۔چار موضاعات میں سے کو ئی سے دو پر ادعیہ بحوالہ لکھیں اور اعراب لگائیں ۔
2۔تین میں سے کوئی سے دو ادعیہ کا صیغے کیمطابق ترجمہ اور حوالہ بتلائیں۔
3۔تین میں سے دو ادعیہ مکمل کریں موضوع اور مخرج بتلائیں ۔
4۔مشکل الفاظ کے معانی بتلائیں بارہ میں سے آٹھ کے
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ( عقیدہ)
1۔نصوص آیات احادیث واقعات با بحوالہ ضبط کروائیں۔
2۔ضعیف و صحیح روایات کی نشاہدہی کروائیں
3۔سبق کو بطور ہوم ورک لکھنے کے لیے دیں اور اسکی مستقل کاپی تیار کروائیں۔
4۔آیات احادیث وغیرہ کے اعراب اور صحیح ادائیگی کی پابندی کروائیں۔
5۔طلباء کو موضوعات دیکر چھو ٹی چھوٹی ہفتہ وار تقاریر کر وائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار( عقيده)
1۔دو میں سے ایک موضوع پر مختصر بمع دلائل نوٹ لکھیں۔ مثلاً توحید شرک وغیرہ
2۔پانچ میں سے تین سوالات کا مختصر جواب بمع دلیل لکھیں ۔ مثلاً اللہ کہا ں ہے وغیرہ ۔
3۔پانچ میں سے تین آیات و احادیث اور اقوال کا ترجمہ کریں موضوع اور حوالہ بتلائیں ۔
4۔آٹھ میں سے پانچ مشکل الفاظ کا تر جمہ کر یں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
حفظ+تحبير التجوید

ماه ...... مقرره نصاب
1. ...... سورۃ الفاتحہ +سورۃ الناس سے لیکر سورۃ التین تک
2. ...... شروع كتا ب سے مخرج مقدر تک
3. ...... سورة الانشراح سے لیکر سورۃ الاعلی تک
4. ...... اصول مخارج سے صفات لازمہ متضادہ تک
5. ...... سورۃ الطارق سے لیکر سورۃ الانفطار کے آخر تک
6. ...... صفات لازمہ متضاده کی تفصيل سے را کی تفخیم کے آخر تک
7. ...... سورۃ التکویر سے لیکر عم یتساء لون کے آخر تک
8. ...... را کی ترقيق كے قواعد سے ادغام متقاربین کے آخر تک +دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ(حفظ)
1۔پیریڈ کے شروع میں پچھلے سبق کو لازما سنا جائے ۔
2۔ہر سبق سے پہلے طلباء سے ناظرہ سنا جائے پھر حفظ میں فحش غلطیاں نہ کریں۔
3۔حفظ بالتجوید کروائیں یعنی اداء اور لہجہ مثل قراء ہونا چائیے ۔
4۔ شعبہ کتب میں بھی حفظ کا تصور شعبہ حفظ والا ہے۔یعنی سبق سبقی روزانہ سنا جائے جو سبقی نہ سنا سکے اسے بالخصوص باقیوں کو بالعموم نوافل میں پڑھنے کی تر غیب دیں-
5۔آخر ی 10منٹ یومیہ مشق کروائی جائے۔
6۔سینیر طلباء کے ساتھ باقی طلباء کو گروپ میں تقسیم کردیا جائے تاکہ ضبط بہتر ہو ۔
7۔ ضبط تام او ر تجوید ہرحال ضروری ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار(حفظ )

جس طرح حفظ کا امتحان ہوتا ہے وہی طریقہ اختیا ر کیا جائے
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ ( تحبیر التجوید)

پیریڈ ہفتے میں تین دن
1۔شروع پیر یڈ میں پچھلے سبق کو لازماً سنا جائے اور کاپیاں چیک کی جائیں۔
2۔شروع سبق میں ایک دفعہ خلاصہ بتلا دیا جائے ۔
3۔ تحبیر تجوید بطور کتاب نہیں بلکہ ایک فن کے پڑھائی جائے یعنی کتاب پڑھنے کے بعد ہر طالب علم کی ادا درست ہو ۔
4۔ہر فصل کے اختتام پر یا شروع میں طلباء کو خلاصہ لکھوا دیا جائے اور اسکی مستقل کاپی تیار کروائی جائے۔
5۔ہر سبق کیساتھ ساتھ قرآن مجید سے عملی اجراء کروایا جائے۔ مثلاً مدات اوقاف وغیرہ۔
6۔ہر سبق میں دی گئی امثلہ میں طلباء کی مشق کے ذریعے ادا درست کروائی جائے مثلاً مخرج ض ط ق وغیرہ ۔
7۔ کتاب اس طرح پڑھائیں کہ قاری اور عالم کی اداء میں فرق نہ ہو ۔
8۔طلباء کو سبق کے متعلقہ کچھ چیزیں بطور ہوم ورک دیں۔
9۔آخری چند منٹ سبق کو دہر ا دیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار (تحبیر التجوید)
ہر سوال میں درج ذیل امور ضرور مد نظر رکھیں۔
1۔پانچ میں سے تین اصلاحات کی تعریف بمع امثلہ بیان کریں۔
2۔آٹھ میں سے پانچ الفاظ کا مخارج اور صفات بیان کریں۔
3۔تین میں سے دو کے احکام اقسام بمع امثلہ بیان کریں ۔مثلاً نون ساکن را کی تفخیم و ترقیق مدات اوقاف وغیرہ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 
Top