• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اِس بات پر ضرور غور کیجئے گا !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ہر انسان کی خواہش ہوتی کہ اُس کی اولاد زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرے، اور اچھی سے اچھی ڈگری اُس کے ہاتھ میں ہو۔ اور اِس مقصد کیلئے انسان ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔

کچھ سال پہلے کی بات ہے، لاہور کے کسی علاقے میں رہائش پذیر ایک امیر والدین نے اٌپنے اکلوتے بیٹے کو اچھے اور مہنگے سکول، کالج میں پڑھایا اور پھر مزید اچھی تعلیم کیلئے اپنے جگر گوشے کو بیرونِ ملک روانہ کر دیا۔ بیٹا بھی خیر سے بہت لائق اور ہوشیار تھا۔ وہ اپنے خاص شعبے میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد واپس لاہور آ گیا۔

ابھی کچھ ہی دِن پہلے کی بات ہے وہ نوجوان اچانک بیمار ہو گیا، والدین فوراً اُسے ہسپتال لے گئے، بیٹے کی حالت مزید خراب ہو گئی، ڈاکٹروں نے مختلف قسم کے ٹیسٹ کر کے والدین کو بتایا کہ "آپ کے بیٹے کو کینسر ہے، اور یہ اِس دنیا میں محض چند ہی دِنوں کا مہمان ہے۔۔۔!"

والدین کے پیروں تلے سے تو گویا زمین ہی نکل گئی، اُنکا ایک اور اکلوتا ہی تو بیٹا تھا۔ لیکن بیٹے نے اپنے پورے ہوش و حواس میں والدین کو اپنے پاس بلایا اور کہنے لگا، "میرے کمرے میں جو میری ڈگریاں پڑی ہیں، وہ سب لے آئیں۔۔!"

والدین ڈگریاں لے آئے تو بیٹا بولا، "یہ تو اللہ جانتا ہے کہ میں نے کب مرنا ہے، لیکن ڈاکٹروں کے مطابق جہاں میں کچھ دِنوں بعد جانے والا ہوں، وہاں اِن میں سے کون سی ڈگری ساتھ لے کر جاؤں، جس سے میری قبر کی اور آخرت کی منزلیں آسان ہو سکیں۔۔؟، جو اصل ڈگری مجھے کرنی چاہیے تھی اُس کی طرف تو آپ نے مجھے توجہ ہی نہیں دلائی۔ بس سکول اور کالج کی تعلیم پر ہی زور دیتے رہے۔!" والدین کے پاس اُس کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا۔

دوستو! آج اگر ہم اپنے موجودہ "ماڈرن" اسلامی معاشرے پر ایک طائرانہ نگاہ دوڑائیں تو یہی حال آج پورے معاشرے کا بھی ہے۔ والدین اپنے بچوں کی دنیاوی تعلیم کیلئے تو مہنگے سے مہنگے سکول اور کالج کا انتظام کرتے ہیں، لیکن انہی بچوں کے اُخروی معاملات کو سلجھانے کیلئے اسلامی اور دینی تعلیم کا مسئلہ ہو تو "ناں" کرنے کے سو طرح کے بہانے تراشے جاتے ہیں۔

لہٰذا میں تمام معزز والدین سے نہایت ادب کے ساتھ درخواست کروں گا کہ آپ اپنے بچوں کو دُنیاوی تعلیم ضرور دیں، یہ اُنکا پیدائشی حق ہے۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ اُن کی اور اپنی آخرت کو سنوارنے کیلئے اُس "آخری امتحان" کیلئے بھی تیاری کروائیں۔

ایک بات یاد رکھیں، جس طرح اچھی اور نیک اولاد، والدین کے فوت ہو جانے کے بعد بھی اُنکے گناہوں میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ بالکل اُسی طرح نالائق اور بے دین اولاد، اپنے نیک اور صالح والدین کی آخرت کو بھی عذاب بنا دیتی ہے، اِس بات پر ضرور غور کیجئے گا، اللہ آپ کا بھلا کرے۔۔۔آمین۔۔!!!
 
شمولیت
نومبر 17، 2014
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
68

جزاک الله خیرا
 
شمولیت
ستمبر 30، 2014
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
24
جزاک اللہ خیر بارک اللہ فی علمک وعملک
زندگی کی حقیقت جاننے کے لئے کوئی تیار ہی نہیں ہوتا حالانکہ ہر کسی کو علم ھے کہ ایک دن آخر مرنا ہے
لیکن پتہ نہیں پھر بھی اسی کو سب لئے بیٹھے ہیں
لیکن
واللہ جب کتاب اللہ کو پڑھیں تو رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں
اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہمیں دین کی سمجھ دے آخرت میں ہمیں فوزِعظیم کا سرٹیفکیٹ ہمارے مقدر میں کردے ۔
اس دنیا میں اپنے دین کے لئے قبول کرلے اور ہم سے راضی ہو جائے آمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جس طرح دنیا میں وه شخص سخت نادان ہے جوآج کے لطف ولذت پر اپنا سب کچه لٹا بیٹهتا ہے اور نہیں سوچتا کہ کل اس کے پاس کهانے کو روٹی اورسر چهپانے کوجگہ بهی باقی رہے گی یا نہیں ،اسی طرح وه شخص بهی اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہا ہےجو اپنی دنیا بنانے فکر میں ایسا منہمک ہے کہ اپنی آخرت سے بالکل غافل ہو چکا ہے حالا نکہ آخرت ٹهیک اس طرح آنی ہے جس طرح آج کے بعد کل آنے والا ہے.
روشنی _______اردو نیوز
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
11062684_582468405224758_7118298744379624846_n.jpg

کاش ھم نیک اعمال کرتے !

"قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ ، لَعَلِّي أَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ"

(القرآن سورۃ المؤمنون،100)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
عورتوں کی تصاویر، گانے، فلمیں اوربیہودہ مناظر شیئر یا پوسٹ کرنے والوں سے ایک سوال:

12805955_655087564629508_8290956495156506789_n.jpg
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
اے ہمارے پروردگار ھمیں اپنا محسبہ کرنے کی توفیق عنایت فرما قبل اسکے کہ ھمارا محسبہ کیا جاۓ.
آمین تقبل یا رب العالمین
 
Top