• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آرمی چیف کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا مؤثر اور فوری جواب دینے کی ہدایت

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
آرمی چیف کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا مؤثر اور فوری جواب دینے کی ہدایت

ویب ڈیسک بدھ 23 نومبر 2016

بھارتی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا غیر پیشہ وارانہ اور ناقابل قبول عمل ہے، جنرل راحیل شریف۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے فوجی جوانوں کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا موثر اور فوری جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران آزاد کشمیر میں مسافر بس پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہادتوں اور بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاک فوج کے بہادر جوانوں کی جانب سے موثر کارروائی کا جائزہ بھی لیا گیا جب کہ آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور موثر جواب دینے کو سراہا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:

وادی نیلم میں بھارتی فوج کے مسافر بس پرراکٹ حملے میں 10 افراد شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا غیر پیشہ وارانہ اور ناقابل قبول عمل ہے تاہم انہوں نے فوجی جوانوں کو ایل او سی پر کسی بھی خلاف ورزی کا فوری اور موثر جواب دینے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ وادی نیلم کے علاقے لوات میں بھارتی فورسز کی جانب سے ایک مسافر کوچ پر راکٹ داغا گیا جس کے نتیجے میں10 افراد شہید جب کہ 10 زخمی ہوگئے تھے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں7بھارتی فوجی ہلاک

ویب ڈیسک بدھ 23 نومبر 2016

شہدا میں کیپٹن تیمورعلی، حوالدار مشتاق اور لانس نائیک غلام حسین شامل ہیں

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی بدستور جاری ہے اور پاک فوج بھی اس کا موثر جواب دے رہی ہے جس کے نتیجے میں دشمن کے مزید 7 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، جس کے جواب میں پاک فوج بھی انتہائی موثر انداز میں منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ کنٹرول لائن پر حالیہ جھڑپ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہدا میں کیپٹن تیمورعلی، حوالدار مشتاق اور لانس نائیک غلام حسین شامل ہیں جب کہ جوابی کارروائی میں بھارت کے 7 فوجی بھی مارے گئے اور ان کی کئی چوکیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فوج کا بس پر حملہ، 10 افراد شہید

دوسیر جانب وزیراعظم نوازشریف نے وادی نیلم میں بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

بھارتی فوج نے وادی نیلم میں عام شہریوں کی بس کو نشانہ بنایا جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ذمہ دار ریاست اپنے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتی، بھارت دنیا کی توجہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانا چاہتا ہے تاہم پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

دریں اثناء ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ

بھارت کی اندرونی سیاست میں بہت مسائل ہیں جس کی وجہ سے وہ مسلسل اشتعال انگیزی کررہا ہے اور مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جاتا ہے جس سے بھارت کا زیادہ نقصان ہوتا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ سے حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں، حالیہ اشتعال انگیزی بڑی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے تاہم ہم فوجی اور سفارتی سطح پر معاملات اٹھا رہے ہیں اور دنیا کو بتا رہے ہیں کہ حالات سے تنازع پیدا ہوسکتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: آرمی چیف کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا مؤثر اور فوری جواب دینے کی ہدایت

ادھر لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی اور وادی نیلم میں مسافر بس پر فائرنگ کے بعد پاکستانی ڈی جی ملٹری آپریشنز نے اپنے بھارتی ہم منصب کو فون کرکے شدید احتجاج کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور وادی نیلم میں مسافر بس پر فائرنگ کے بعد ہونے والی شہادتوں پر بھارت کے ڈی جی ایم او سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا جس میں انہوں نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے یک نکاتی ایجنڈے پر بات کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ پاکستانی ڈی جی ایم او کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر پاکستانی بس کو نشانہ بنایا جب کہ ہم بھی اپنی مرضی سے جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری حق خود ارادیت کے لیے جاری جدو جہد کو دبانے میں ناکامی کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پر پر اشتعال انگیزی شروع کررکھی ہے۔

http://www.express.pk/story/661523/
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ہم نے جنگ کی تیاریاں مکمل کر لیں تھیں ۔۔۔پاکستان نے بھارت پر کب اور کیوں حملہ کرنا تھا ؟ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا تہلکہ خیز انکشاف

جمعرات‬‮ 42 ‬‮نومبر‬‮ 6102 |

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر اڑی حملے کا الزام لگائے جانے کے بعد ہم نے تیاری کر لی تھی اور ہم پوری طرح تیار تھے ۔ ہم آج بھی کہہ رہے ہیں کہ ہم بھارت سے دبنے والے نہیں ۔ ہم آج بھی بھارت کو ناکوں چنے چبوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

آئیڈیاز 2016 نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ ملک میں طیارہ سازی کی صنعت مضبوط ہورہی ہے، دوست ممالک کی مسلح افواج سے باہمی تعلقات مضبوط بنارہے ہیں۔ترکی کے ساتھ طیاروں کی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ہے، نائیجیریا اور قطر کیلئے سپر مشاق طیارے تیارکررہے ہیں۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ہماری نظریں سپر مشاق اور جے ایف تھنڈر سے آگے کی طرف ہیں، نائیجریا اور قطر کے ساتھ معاہدہ ہوا اور اب ان کے جہاز پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں، ایوی ایشن ریسرچ کرکے اس انڈسٹری کو ترقی دیں گے اور موجودہ حالات بھی اسی بات کے متقاضی ہیں کہ کسی اور پر انحصار کرنے کے بجائے خود کفیل ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سہیل امان نے کہا کہ بھارت کو حد سے زیادہ تجاوز کرنے پرسخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بھارتی فوج کے مسافر بس اور ایمبو لینس کو نشانہ بنانے پر وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، ڈی جی آئی ایس آئی کی بریفنگ، اب اس معاملے کو برداشت نہیں کریں گے:نوازشریف

24 نومبر 2016 (11:21)

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وادی نیلم میں بھارتی فوج کی جانب سے مسافر بس پر فائرنگ اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے متعلق صورتحال پر جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ہے جس میں مشیر خارجہ سر تاج عزیز ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ،معاون خصوصی طارق فاطمی،نیشنل سیکیورٹی ایڈ وائزر ناصر جنجوعہ نے وزیر اعظم کو ایل او سی کی کشیدہ صورتحال پر بریفنگ دی ۔ انہوں نے بتا یا کہ بھارتی فوج نے سوچی سمجھی سازش کے تحت مسافر بس کو نشانہ بنا یا اور پھر امدادی سرگرمیوں کے دوران ایمبو لینس کو بھی نشانہ بنا یا گیا ۔اس موقع پر نوازشریف کا کہناتھا کہ تحمل کے باوجود ہم بھارتی فوج کی جانب سے سویلین اور ایمبو لینسز کو نشانہ بنانے کے معاملے کو برداشت نہیں کریں گے۔

بھارتی میڈیانے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی بزدلانہ کارروائی کو ’’بہادری ‘‘ قرار دے دیا ، اپنے تین اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ لیا:بریگیڈیئرپی ایس گھوٹرا

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دنیا اور بالخصوص بھارت کو پتہ ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر قوانین کی خلاف ورزی کے باوجود پاکستان تحمل کا مظاہر ہ کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحمل کے باوجود ہم بھارتی فوج کی جانب سے سویلین اور ایمبو لینسز کو نشانہ بنانے کے معاملے کو برداشت نہیں کریں گے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈہ ہے ،ہم اپنے کشمیر بھائیوں کی جدوجہد میں مدد کو کبھی نہیں چھوڑیں گے ۔

کراچی میں زندگی معمول پر آگئی، آپریشن کے فوائد ضائع نہیں ہونے دیں گے:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاسندھ رینجرز کے جوانوں سے الوداعی خطاب

۔اجلاس کے دوران مسافر بس پر بھارتی فوج کے حملے کی مذمت کی گئی اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔اس موقع پر زور دیا گیا کہ بین الاقوامی برادری بھارتی فوج کی جانب سے سویلین آبادی کو نشانہ بنانے او ر شہریوں کی شہادت کے واقعات بڑھنے پر نوٹس لے ۔اجلاس میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر ایل او سی پر بڑھائی جانے والی جارحیت کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری اپنا کردار ادا کرے۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بھارت جان بوجھ کر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم اور زیادتی کا شکار کشمیریوں سے ہٹانے کے لیے ایل او سی پر فائر بندی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔گزشتہ روز ایل او سی پر ملک کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ۔اس موقع پر بھارتی فوج کی جانب سے ایمبو لینس پر حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جو کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

http://dailypakistan.com.pk/national/24-Nov-2016/482855
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت اپنے نصاب میں بچوں کو پاک فوج کے قصے پڑھائے گا ،ریٹائرمنٹ کے بعداپنی زندگی شہدا کے لواحقین کے لیے وقف کردوں گا :آرمی چیف

24 نومبر 2016 (15:38)

خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کا پتہ ہی نہیں ،اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت اپنے نصاب میں بچوں کو پاک فوج کے قصے پڑھائے گا ۔انہوں نے اعلان کیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی شہدا کے لواحقین کے لیے وقف کرتا ہوں ۔

بھارتی فوج کی معصوم شہریوں پر گولہ باری،جنر ل راحیل شریف کا خلاف ورزی پر فوری اور موثر جواب دینے کی ہدایت
میڈ یا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کا الوداعی دورہ کیا جہاں انہوں نے شاہد آفریدی کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح بھی کیا ۔اس موقع پر قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی پاک آرمی دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے،پاک فوج نے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کا پتہ ہی نہیں ،اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت اپنے نصاب میں پاک فوج کے قصے پڑھائے گا،پاک فوج کے جوان بھارتی فوج کو سبق سکھا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں پاک آرمی کو خدا حافظ کہہ رہا ہوں ،29نومبر کو اختیارات سونپ دوں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی شہدا کے لواحقین کے لیے وقف کردوں گا اور شہدا کے لواحقین کے لیے فاﺅنڈیشن بناﺅں گا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور قبائلی عمائد ین نے مل کر دہشت گردی کو ختم کیا ۔
 
Top