• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آہ! شیخ القرآن علامہ عبدالسلام رستمی رحمہ اللہ

شمولیت
دسمبر 09، 2013
پیغامات
68
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
37
تحریر: جناب حافظ ریاض احمد عاقبؔ

جماعتی احباب کے علمی حلقے یہ افسوسناک خبر سن کر بے حد افسردہ ہوئے کہ جماعت اہل حدیث کے عظیم عالم دین‘ محقق دوراں ومفسر قرآن علامہ عبدالسلام رستمی رحمہ اللہ طویل علالت کے بعد ۲۳ محرم ۱۴۳۶ھ بمطابق ۱۷ نومبر ۲۰۱۴ء سوموار کی شام پشاور میں وفات پا گئے۔ انا للہ وانا والیہ راجعون۔

علامہ موصوف اپنے وقت کے جید عالم دین‘ عظیم مدرس‘ بلند پایہ مصنف‘ بہترین مربی ومبلغ اور نکتہ شناس مفسر قرآن تھے۔ وہ اتنے بڑے عالم ہونے کے باوجود زُہد وورع کے پیکر‘ قناعت پسند‘ خاموش طبع‘ سادہ مزاج اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔
علامہ موصوف ۱۹۳۸ء میں مردان کے علاقے رستم میں محترم سید عبدالرؤف رستمی کے گھر پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم رستم کے ایک مدرسہ میں حاصل کی بعد ازاں جامعہ اسلامیہ اکوڑہ خٹک میں مولانا عبدالرحمن بہبودی اور مولانا عبدالشکور سے شرفِ تلمذ تہہ کیا اور شیخ القرآن مولانا غلام اللہ ومولانا طاہر پنج پیری سے دورہ تفسیر میں مہارت حاصل کی۔ فراغت کے بعد مدرسہ اسلامیہ میاں والی اور مدرسہ محمودیہ گوجرانوالہ میں مختلف اوقات میں پڑھاتے رہے۔ بعد ازاں ۱۹۶۷ء میں اپنے علاقہ رستم میں واپس آگئے اور جامعہ تعلیم القرآن کے نام سے ایک اسلامی ادارہ کی بنیاد رکھی۔ آپ نے ساری زندگی درس وتدریس‘ تبلیغ وارشاد اور تصنیف وتالیف میں بسر کر دی۔ آپ سے ہزاروں تشنگانِ علم نے اپنی علمی پیاس بجھائی۔ علامہ ممدوح ماہ رمضان میں مدرسہ عربیہ بڈپیر صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہر سال دورۂ تفسیر کرواتے تھے‘ جس میں ملک کے طول وعرض سے صاحب ذوق طلبہ شرکت کرتے اور آپ کے علمی‘ تفسیری نکات سے خوب استفادہ کرتے تھے۔

مکمل مضمون لنک پر
http://www.ahlehadith.org/shaikh-ul-quran-abdulsalam-rustami-rh
 
Top