• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اپنا فون گوگل پر تلاش کریں :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اپنا فون گوگل پر تلاش کریں

علمدار حسین منگل 9 جون 2015


یہ سروس استعمال کرتے ہوئے فون پر انٹرنیٹ کا چل رہا ہونا بھی ضروری ہے ورنہ گوگل کے پاس جو آخری معلومات ہو گی وہ فراہم کر دے گا۔

کراچی: یقیناً آپ کو ’’اینڈروئیڈ ڈیوائس منیجر‘‘ سروس یاد ہو گی۔ گوگل کی جانب سے یہ سروس 2013 میں متعارف کرائی گئی تھی تاکہ اس کی مدد سے آپ اپنے اینڈروئیڈ فون کو تلاش کرسکیں اور اس میں موجود اپنا تمام ذاتی ڈیٹا حذف کر سکیں۔

اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنا جی میل اکاؤنٹ فون میں شامل رکھنا ضروری ہے۔ چند دن پہلے گوگل نے ’’فائنڈ مائی فون‘‘ کے نام سے ایک اور دلچسپ سروس متعارف کرائی ہے۔ ویسے تو آپ نے دیکھا ہو گا کہ گوگل کے بارے میں عام مشہور ہے کہ وہ سب کچھ ڈھونڈ سکتا ہے۔ دنیابھر کی معلومات کے علاوہ اب تو گوگل سے کسی کی عمر، وزن یا قد پوچھیں تو وہ بھی بتا دیتا ہے۔ سارا دن مختلف چیزیں تو ہم گوگل پر تلاش کرتے ہی رہتے ہیں اب آپ گوگل پر اپنا فون بھی تلاش کر سکتے ہیں اور وہ بھی بے حد آسانی کے ساتھ۔ اس کے لیے آپ کو گوگل میں بس find my phone ٹائپ کرنا ہوگا۔



لیکن گوگل کے کام کرنے کے لیے چند چیزیں درکار ہوتی ہیں۔ اب بھلا گوگل کو کیسے پتا چلے گا آپ کا فون کون سا ہے اور کہاں موجود ہے؟ تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ براؤزر میں اسی جی میل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوں جو آپ کے فون میں موجود ہو۔ لاگ اِن ہونے کے باوجود ایک دفعہ پھر تصدیق کرنے کے لیے لاگ اِن کرنے کا کہا جائے گا۔ اس کے علاوہ فون پر انٹرنیٹ کا چل رہا ہونا بھی ضروری ہے ورنہ گوگل کے پاس جو آخری معلومات ہو گی وہ فراہم کر دے گا۔ یہ بھی انتہائی ضروری ہے کہ فون پر لوکیشن سروس فعال ہو، ورنہ اس کا مقام جاننا مشکل ہو جائے گا۔



درست لاگ اِن کرتے ہی نقشے پر آپ کے فون کا مقام دکھا دیا جائے گا۔ یہی نہیں یہاں فون پر رنگ ٹون بجانے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ اگر آپ اپنا فون تلاش کر رہے ہیں تو اس آپشن کو استعمال کرتے ہوئے فون کی رنگ ٹون بھی بجا سکتے ہیں۔



اینڈروئیڈ ڈیوائس منیجر کی طرح یہاں سے آپ اپنے فون کا ڈیٹا حذف نہیں کر سکتے ، اس کے لیے اینڈروئیڈ ڈیوائس منیجر google.com/android/devicemanager ہی کی طرف جانا ہو گا۔ البتہ اسے فوری تلاش کے آپشن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں اینڈروئیڈ ڈیوائس منیجر کی طرح کی کوئی ایکٹی ویشن درکار نہیں ہوتی۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
find my phone کو جب گوگل سرچ میں لکھا جاتا ہے تو سرچ میں سب سے اوپر جو لنک آتا ہے۔

upload_2015-6-10_15-6-27.png

اس لنک کا گوگل سے کوئی تعلق نظر نہیں آرہا، اس لیے بہتر ہے کہ اس ویب سائیٹ پر اپنا ای میل ایڈریس اور پاسورڈ نہ دیں۔ جزاک اللہ خیرا۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
find my phone کو جب گوگل سرچ میں لکھا جاتا ہے تو سرچ میں سب سے اوپر جو لنک آتا ہے۔

12607 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
اس لنک کا گوگل سے کوئی تعلق نظر نہیں آرہا، اس لیے بہتر ہے کہ اس ویب سائیٹ پر اپنا ای میل ایڈریس اور پاسورڈ نہ دیں۔ جزاک اللہ خیرا۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

آپشن والی تصویر نہیں دی ہوئی شاید اس لیے بات واضح نہیں ہوئی ۔ جب آپ گوگل پر find my phone لکھ کر سرچ کریں گے تو وہ آپ سے اسی email account سے لوگن ہونے کو کہے گا جس پر آپ فون پر لوگن تھے۔ پھر یہ سکرین آجائے گی۔




اس پر اگر آپ ring کے آپشن/بٹن کو دبائیں گے تو 5 منٹ تک کال گم شدہ موبائل پر بجنے لگے گی۔ گوگل کو آپ کسی اور فون پر کھولیں گے، کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹ یا جو بھی میسر ہو جس کی مدد سے آپ گم شدہ فون پر رنگ کر سکیں یا location معلوم کر سکیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم عامر بھائی!
جب آپ گوگل پر find my phone لکھ کر سرچ کریں گے تو وہ آپ سے اسی email account سے لوگن ہونے کو کہے گا جس پر آپ فون پر لوگن تھے۔
ای میل ایڈریس اور پاسورڈ کس جگہ دینا ہے؟ یعنی اُس وقت "ایڈریس بار" پر کون سی ویب سائیٹ کا ایڈریس ہوگا؟ گوگل کا یا کسی اور ویب سائیٹ کا؟ اگر تو متعلقہ ویب سائیٹ گوگل کی ہے تو پھرآپ کا پاسورڈ محفوظ ہے ورنہ نہیں۔
جزاک اللہ خیرا!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
گوگل میپ پر آپ اپنے اینڈروائیڈ موبائل کی لوکیشن بہت ہی آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔ کسی اجنبی ویب سائیٹ پر اپنا ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ دینے کی ضرورت نہیں۔
اپنے موبائل میں موجود گوگل میپ کے مینیو میں دستیاب "لوکیشن ایکسس" کو "آن" کر دیں۔
اور پھر جب چاہیں کسی بھی کمپیوٹر سے گوگل میپ میں "سائن ان" کریں اور اپنے موبائل کی لوکیشن دیکھ لیں۔ میپ پر موجود نیلے رنگ کا ایک دائرہ آپ کے موبائل کی نشاندہی کرے گا۔ ان شاء اللہ!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اس وقت میرے موبائل فون کی لوکیشن دیکھی جاسکتی ہے۔ نقشے میں سرخ رنگ سے "سائن ان"، "موبائل فون لوکیشن" اور "تیر "کے نشان سے وضاحت کی گئی ہے۔
جس جگہ انگلش میں موبائل فون لوکیشن لکھا ہوا ہے اس کے اوپر نیلے رنگ کا دائرہ موبائل کی نشاندہی کر رہا ہے۔
نقشے میں نیچے دائیں طرف تیر کے نشان کے نیچےایک چھوٹا سا بٹن لوکیشن کو ریفریش کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
زوم ان اور آؤٹ کی سہولت سے نقشے کو قریب یا دور کیا جاسکتا ہے۔

upload_2015-6-17_9-31-49.png
 
Top