• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اچھے لوگوں کی صحبت اختیار کیجیئے اور برے لوگوں کی صحبت سے دور رہیں ~

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
~

انسان پر اچهی صحبت کے اچهے اور بری صحبت کے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں، اسی لئے انسان کو چاہیئے کہ نیک اور صالح لوگوں کو اپنا دوست بنائے، اور برے اور فاسد لوگوں سے خود کو دور رہے -

بخاري و مسلم کی متفق علیہ حدیث ہے ابو موسی الأشعري روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : "نیک اور برے دوست کی مثال مشک ساتھ رکھنے والے اور بھٹی دھونکنے والے کی سی ہے (جس کے پاس مشک ہے اور تم اس کی صحبت میں ہو) وہ اس میں سے تمہیں کچھ تحفہ کے طور پر دے گا یا تم اس سے خرید سکو گے یا (کم از کم) تم اس کی عمدہ خوشبو سے تو محظوظ ہو ہی سکو گے اور بھٹی دھونکنے والا یا تمہارے کپڑے (بھٹی کی آگ سے) جلا دے گا یا تمہیں اس کے پاس سے ایک ناگوار بدبودار دھواں پہنچے گا -"
(صحیح البخاري 2101 & 5534، صحيح مسلم 2628)

جامع الترمذي اور سنن ابی داؤد کی حدیث ہے،
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : "آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے پس ہر ایک دیکھ لے کہ کس سے دوستی کرتا ہے -"
(جامع الترمذي 2378، سنن ابی داؤد 4833)

جامع الترمذي اور سنن ابی داؤد کی ایک اور حدیث ہے،
حضرت ابو سعید خدری روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
’’صرف مومن شخص کی صحبت اختیار کر، اور تیرا کھانا صرف متقی شخص کھائے۔‘‘
(جامع الترمذي 2395، سنن ابی داؤد 4832)

حضرت ابو ہریرہ کی ایک حدیث ہے اس میں ان سات افراد کا تذکرہ ہے جن کو قیامت کے دن اللہ تعالٰی اپنے عرش کا سایہ عطا فرمائیں گے جن میں سے وہ افراد بهی ہیں:

(وَرَجُلاَنِ تَحَابَّا فِي اللَّهِ اجْتَمَعَا عَلَيْهِ وَتَفَرَّقَا عَلَيْهِ)
’’جو فقط اللہ کے لئے محبت کرتے ہیں اسی محبت پر جمع ہوتے ہیں اور اسی پر ہی علیحدہ ہوتے ہیں ۔‘‘
(صحیح البخاري 660 & 1423، صحيح مسلم 1031)
 
Top