• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگر آدمی عورت کے جسم کو بغیر کپڑوں کے چھو لے تو کیا اس کا وضو ٹوٹ جائےگا؟

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
890
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
69
عورت کے جسم کو بغیر کپڑوں کے چھونے سے وضو ٹوٹنے کےحوالے سے علماء کرام کے تین اقوال ہیں:

1- وضو ٹوٹ جائے گا، یہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہم، امام شافعی ، اور امام ابن حزم رحمہم اللہ کا قول ہے۔

2- اگر شہوت کے ساتھ چھوئے گا تو ٹوٹ جائے گا، یہ امام مالک ، اور امام احمد رحمہم اللہ کا قول ہے۔

3- وضو نہیں ٹوٹے گا، یہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ، امام حسن بصری، امام ابوحنیفہ، محمد بن حسن شیبانی اور امام ابن تیمیہ رحمہم اللہ کا قول ہے۔

پہلے اور دوسرے قول کی دلیل:

ارشاد باری تعالی ہے:

أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا ( المائدة: 6)

’’یاتم نے عورتوں سے مباشرت کی ہو پھر کوئی پانی نہ پاؤتو پاک مٹی کا قصد کرو۔‘‘

سیدناعبد اللہ بن مسعوداور سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سےثابت ہے کہ انہوں نے اس آیت میں ’’ لَامَسْتُمُ‘‘ کا معنی ’’عورت کو چھونا کیا ہے‘‘۔

تیسرے قول کی دلیل:

1- حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا، انہوں نے کہا: میں نے ایک رات رسول اللہﷺ کو بستر پر نہ پایا تو آپﷺ کو ٹٹولنے لگی، میرا ہاتھ آپﷺ کے پاؤں کے تلوے پر پڑا، اس وقت آپﷺ سجدے میں تھے، آپﷺ کے دونوں پاؤں کھڑے تھے اور آپﷺ کہہ رہے تھے: ’’اے اللہ! میں تیری ناراضی سے تیری رضا مندی کی پناہ میں آتا ہوں اور تیری سزا سے تیری معافی کی پناہ میں آتا ہوں اور تجھ سے تیری ہی پناہ میں آتا ہوں، میں تیری ثنا پوری طرح بیان نہیں کر سکتا، تو ویسا ہی ہے جیسے تو نے اپنی تعریف خود بیان کی۔‘‘ (صحیح مسلم: 486)

اگر عورت کوچھونے سے وضو ٹوٹ جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز جاری نہ رکھتے ۔

2- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی حدیث میں منقول نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیوی کو چھونے سے وضو کیا ہو ، ایسے ہی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم میں سے کسی سے بھی منقول نہیں ہے کہ ان میں سے کسی نے اپنی بیوی کو چھونے سے وضو کیا ہو اگرعورت کو چھونےسے وضو ٹوٹ جاتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو ضرور وضو کرنے کا حکم دیتے ۔

راجح:

تیسرا قول راجح ہے کیونکہ ان کی دلیل مضبوط ہے ، اور پہلے قول کی دلیل میں لَامَسْتُمُ کا معنی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہم نے جماع (ہمبستری کرنا)کیا ہے، ان کی تفسیر عبد اللہ بن مسعود اورسیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہم کی تفسیر پر مقدم ہو گی۔
 
Top