• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگر اللہ صنف سے بالا تر ہے تو اسے قرآن اور مسلمان اسے ھی کیوں پکارتے ہیں؟؟؟؟؟؟

شمولیت
ستمبر 04، 2014
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
33
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاۃ
اس سوال کو پڑھنے سے پہلے یہ جان لیجیئے کہ بحث سورہ اخلاص کی پہلی آیت اور انگلش لفظ ھی پر ہو رہی ہے، کہ اللہ نے ھو لفظ کیوں استعمال کیا اور مسلمان اللہ کے لییئے وہ اور انگلش میں ھی کا استعمال کیوں کرتے ہیں نیز قرآن میں لفظ ھو کے بجائے ھی کیوں نا ہوا،

؎سوال
مسلمان عقیدہ رکھتے ہیں کہ ہم اللہ کو کسی صورت اور صنف سے متصف نہیں ٹھہرا سکتے تو ہم اپنی گفتگو میں اور قرآن اپنی آیات میں اسے" ھو" سے کیوں پکارتا ہے؟؟؟؟؟؟

جواب
اس سوال نے مجھے سالہا سال مشکل میں ڈالے رکھا جواب نا ملنے کی صورت میں مجھے خود تحقیق کرنا پڑی
جب ہم عرب گرائمر پڑھتے ہیں تو ہمیں صرف دو اصناف ملتی ہیں
مذکر
مونث
جبکہ انگریزی میں تین اصناف ہیں
مذکر
مونث
مشترک یا بے جنس
اگر ہم "ھو" کا ترجمہ کریں کو "ھی "یا" اٹ" کے ساتھ کریں گے اور اسی طرح" ھی" کو" شی" یا" اٹ "کے ساتھ کریں گے کیونکہ عربی میں دو صنف ہیں اور انگریزی میں تین۔ پس جب اللہ ہر صنف سے ماورا ہے تو اس کے لیئے "ھی" کا استعمال کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟

یا کچھ لوگ کہ سکتے ہیں ھو کا مطلب ہے ھاو یا اٹ اور اور "ھی" کا مطلب بھی ہے 'شی' اور 'اٹ' تو قرآن نے ھی کا استعمال کیوں نا کیا؟
جب میں نے عربی گرائیمر پڑھی تو مجھے معلوم ہوا کہ کسی لفط کے مونث استعمال کرنے کے لیئے کچھ قوائد و ضوابط ہیں
پہلا :-وہ مادہ ہو جیسے ام(ماں)
دوسرا:- وہ تا پر ختم ہوتا ہو جیسے مروحتہ پنکھا تو وہ مونث ہوگا
یہ دونون علامتیں اللہ میں نہیں یعنی وہ مادہ اور مونث نہیں
یعنی نا مادہ ہے ہے نا تا پر ختم ہو رہا ہے
تیسرا قائدہ ہے وہ بڑے الف پر ختم ہو
اللہ بڑے الف پر ختم نہیں ہوتا لہذا یہ مونث نہیں
ایک اور قائدہ ہے جفت ہونا جیسے عین(آنکھ) اور ید (ہاتھ) اللہ تو احد ہے ایک اور اکیلا، جوڑا نہیں کہ مونث ہو
بس اللہ تانیث پذیر ہونے کی وجہ سے بھی شی اور اٹ کے ساتھ نہیں بولا جاتا جب ھی کے ساتھ نہیں بولا جاسکتا تو اللہ نے ھو کا استعمال کیا(ھی اور اٹ) اور قل ھو اللہ ھو احد کہا، واللہ اللہ صنف سے ماورا ہے۔
 
Top