• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگر ان میں سے کوئی علامت ظاہر ہو تو فوری ہسپتال کا رخ کریں

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
اگر ان میں سے کوئی علامت ظاہر ہو تو فوری ہسپتال کا رخ کریں
ڈاکٹروں نے خبردار کر دیا، انتہائی ضروری معلومات
روزنامہ پاکستان، 11 مئی 2016


نیویارک (نیوز ڈیسک) کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جنہیں ہم بہت زیادہ سنجیدہ لیتے ہوئے ہسپتال کا رخ کر لیتے ہیں لیکن ان کی نوعیت اس قسم کی نہیںہوتی کہ ہسپتال جایا جائے لیکن کچھ بیماریاں اس قدر خطرناک ہوتی ہیں کہ ہم ہسپتال نہیں جاتے اور انجانے میں اپنا بڑا نقصان کربیٹھتے ہیں۔آئیے آپ کو کچھ ایسی علامات کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے ظاہر ہونے کی صورت میں آپ کو فوری طور پر ہسپتال جانا چاہیے۔

آواز کا صحیح طرح ادا نہ ہونا اور ہلنے میں دقت
اگر آپ کو ایسا کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو جس میں آپ سے صحیح طریقے سے بولا نہ جائے اور حرکت کرنے میں بھی دقت ہوتو فوری طور پر ہسپتال جائیں کیونکہ یہ سٹروک (فالج) کی پہلی علامت ہے۔ اس کی وجہ سے دماغ کو خون کی سپلائی متاثرہوتی ہے جس کی وجہ سے برین ہیمرج کا خطرہ بھی منڈلانے لگتا ہے۔


ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں آپ کو FAST: Face-Arms-Speech-Time کے اصول کو ذہن میں رکھنا ہے۔
فیس سے مراد ہے کہ چہرہ ایک جانب ڈھلک رہا ہے اور انسان کو مسکرانے میں بھی دقت پیش آرہی ہے۔
آرم میں کمزوری کی وجہ مریض اپنے دونوں ہاتھ بھی اٹھا نہیں پا رہا تو یہ بھی ایک خطرے کی علامت ہے۔
سپیچ یعنی بول چال میں مسئلہ ہے اور مریض کی کہی ہوئی بات سمجھ نہیں آرہی۔
ٹائم کا مطلب ہے کہ فوری طور پر طبی امداد کے لئے کال کی جائے۔ ان تین میں سے کوئی بھی ایک علامت ظاہر ہوجائے تو ہسپتال جانے میں جلدی کرنی چاہیے۔

کوئی عضو بلاوجہ سن ہو جائے
اگر کوئی عضو جیسے پاﺅں، ہاتھ یا کندھے وغیرہ سُن ہو جائیں تو بھی ہسپتال ضرور جانا چاہیے۔گوکہ یہ بہت زیادہ خطرناک صورتحال نہیں ہے لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں ہسپتال جا کر چیک اپ ضرور کروانا چاہیے اور اسے عام بات نہیں لینا چاہیے۔

سر میں چوٹ کے بعد قے
اگر سر میں شدید چوٹ آ جائے تو ہسپتال جانا چاہیے لیکن اگر ساتھ ہی قے بھی شروع ہو جائیں تو ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرنا چاہیے اور فوراًہسپتال کا رخ کرنا چاہیے۔ سر میں چوٹ کی کچھ علامات میں بے ہوشی، سننے اور دیکھنے میں دقت، کان سے خون آنا اور یاداشت کا وقتی طورپرکھو جانا شامل ہیں۔

آنکھوں کے نیچے ہلکے
یہ نشانات عمومی طورپر اسہال، قے، دست اور شدید پانی کی کمی کی صورت میں بنتے ہیں۔ یہ ایک خطرے کی علامت ہے جس میں جسم پانی کی کمی کا اس قدر شکار ہو جاتا ہے کہ یہ نشانات ظاہر ہو جاتے ہیں۔ ایسی صورت میں بھی دیر نہیں کرنی چاہیے اور ہسپتال پہنچنا ضروری ہے۔

سر میں شدید درد
اگر سر میں ایکدم شدید درد ہونے لگے اور دوائی کھانے کے بعد بھی ٹھیک نہ ہو تو یہ بھی کوئی اچھی بات نہیں کیونکہ یہ برین ہیمرج کی بتدائی علامت ہو سکتی ہے لہذا ایسی صورت میں بھی ہسپتال چلے جائیں۔ اس علامت کے ساتھ گردن میں درد، نظر کمزور اور قے بھی ساتھ ہو سکتے ہیں۔

 
Top