• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگر تم نے اپنے نبی (ﷺ) کی سنت کو چھوڑ دیا تو تم گمراہ ہوجاؤ گے ! جماعت کے ساتھ نماز :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اگر تم نے اپنے نبی (ﷺ) کی سنت کو چھوڑ دیا تو تم گمراہ ہوجاؤ گے ! جماعت کے ساتھ نماز :

سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے دور میں ایک شخص گھر ہی میں نماز پڑھ لیتا اور مسجد میں آنا ضروری نہ سمجھتا تھا تو آپ سخت غصے ہوئے اور لوگوں سے فرمایا:’’جو چاہتا ہے کہ وہ مسلمان کی حیثیت سے اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے تو اسے چاہیئے کہ وہ نمازوں کی پابندی کے لیے وہاں جائیں جہاں ان کے لیے اذان دی جاتی ہے ،بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبی کے لیے ہدایت کے راستوں کو دین بنایا ہے اور یہ بھی ہدایت کے راستوں میں سے ہے ،اگر اس آدمی کی طرح تم نے بھی گھروں میں نماز پڑھنا شروع کردی جس طرح یہ پیچھے رہنے والا کرتا ہے ،تو تم اپنے نبی (ﷺ) کی سنت کو چھوڑ بیٹھو گے اور اگر تم نے اپنے نبی (ﷺ) کی سنت کو چھوڑ دیا تو تم گمراہ ہوجاؤ گے۔‘‘

(صحیح مسلم:۵۶۴)
 
Top