• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگـــــــر مجھــــــے معـــــــــلوم ہوتا !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اگـــــــر مجھــــــے معـــــــــلوم ہوتا !!!

کہ میں دنیا میں صرف 45 سال کےلئے آیا ہوں تو میری زندگی کچھ اور ہی طرح ہوتی، میرے پاس ایک لمحہ بھی فالتو نہ ہوتا، کیوں کہ 45 سال کی زندگی کوئی بہت بڑی عمر نہیں ہوتی 20/22 سال تک تو لوگ بچہ ہی کہتے رہتے ہیں 25/30 سال تک نوکری اور شادی کی فکر میں گزر جاتے ہے اسکے بعد بیوی بچوں کی خواہشات میں گزر جاتے ہے۔

کـــــاش میں یہ جان سکتا کہ دنیا واقعی فانی ھے، بلاوا کبھی بھی آ سکتا ہے، تو کوئی کام ادھورا نہ چھوڑتا، نمازیں پوری ادا کرتا، ذکات جسے ہر سال ٹالتا رہتا تھا اسے ادا کرتا، حج جو زندگی میں صرف ایک بار فرض تھا وہ ادا کرتا، توبہ استغفار کرتا، صدقہ جاریہ کے کام کرتا نیکیوں میں دوڑ لگادیتا، اللہ کی یاد میں سوتا کم اور جاگتا زیادہ، زبان کو ذکر سے لبریز رکھتا، غیبت سے بچتا کہ میری نیکیاں کسی اور کو نہ مــل جائیں ، قرآن سے جڑا رہتا کہ قبر میں جــــــــــب ســـــب چھوڑ جائیں گے تو وہی صرف ایک میرا ساتھی ہوگا، وقت کو بالکل برباد نہ کرتا مگر افسوس یہ تو مجھے اب سمجھ آرہا ہے جب موت کے فرشتے میرے سامنے کھڑے ہیں اور میری محلتِ وقت ختم ہو چکی ھے وہ کہہ رہے ہیں اب تو بس واپسی ھے میں کہتا ہوں مجھے تھوڑا وقت دے دو ذرا ادھورے کام تو نمٹالوں جن کےلئے مجھے بھیجا گیا تھا مگر وہ کہتے ہیں نہیں بہت وقت مل چکا تمہیں اب واپس چلو.......

آہ کتنا اچھا ہوتا جو قرآن کی وعیدو اور وعدوں پر یقین کرتا موت جیسی حقیقت پر یقین کرتا دوبارہ زندگی.......عذابِ قبر حساب کتاب اور جنت دوزخ پر یقین رکھتا مگر میں کھویا رہا اس جھوٹی دنیا میں اسی کو سنوارنے میں لگا رہا اور ایک دن خاموشی سے خـــــــــــــــا لــــــــی ہاتھ چلا گیا

انا للہِ وانا الیِہِ راجعون
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ
 
Top