• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اھلحدیث میں اختلافات !

شمولیت
اپریل 03، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
661
پوائنٹ
0
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ:
گذشتہ ایک دو ماہ سے میں نے جماعت اھلحدیث کی کتابوں کا مطالعہ کیا ہے اور اس جماعت کو کافی حق کے قریب والی جماعت سمجھا ہے مگر مجھے کسی نے اب یہ بتایا ھے کہ اس جماعت کے اندر بھی کافی اختلافات ھیں کیا یہ سچ ہے کہ جماعت اھلحدیث کے اندر مختلف گروہ ہیں جو ہمہ وقت آپس میں کشیدگی رکھتے ھیں اور کیا یہ سچ ہے کہ جماعت اھلحدیث کے اندر اھلحدیث سندھ ، اھلحدیث مرکزی ، اھلحدیث غرباء اور اھلحدیث پاکستان نامی بہت سے گروہ ہیں جو آپس میں شدید اختلاف رکھتے ھیں؟اور کیا یہ سچ ہے کہ جماعت اھلحدیث کا ایک گروھ المسلمین نام سے کام کر رہا ہے جو لوگ عذاب قبر سے منکر ہیں؟ اس بات سے آج مجھے کافی ذھنی اذیت ملی ہے براء کرم رھنمائی کریں
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
1۔اہل الحدیث ایک فکر اور منہج کا نام ہے اور جو بھی اس کا قائل ہے وہ اہل الحدیث میں شمار ہوتا ہے اور وہ فکر اور منہج یہ ہے کہ
سلف صالحین صحابہ کرام، تابعین اور تبع تابعین اور فقہائے محدثین کے منہج فہم کے مطابق کتاب وسنت کی اتباع کا نام اہل حدیثیت یا سلفیت ہے ۔
اہل الحدیث کسی متعین امام یا فقہ یا مسلک کی تقلید کے قائل نہیں ہیں اور براہ راست کتاب وسنت کی اتباع کو واجب قرار دیتے ہیں۔
2۔ جہاں تک اہل الحدیث میں اختلافات کا تعلق ہے تو اگر تو اختلافات سے مراد اجتہادی اختلافات ہیں تو ایسا تو ہر مسلک میں ہے یعنی فقہ حنفی میں امام ابوحنیفہ اور ان کے شاگردوں امام ابو یوسف اور امام محمد رحمہم اللہ کے مابین دو تہائی مسائل میں اختلافات موجود ہیں۔ اسی طرح صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے ایک جماعت ہونے کے باوجود ان میں بھی باہم اجتہادی اختلافات تھے۔ پس کتاب وسنت سے براہ راست استدلال کرتے ہوئے علمائے اہل الحدیث میں بھی اختلاف ہو جاتا ہے اور یہ کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔یعنی اہل الحدیث کا اپنے اصولوں پر اتفاق ہے جبکہ ان اصولوں کی تطبیق اور اپلیکیشن میں فروعات اور جزوی مسائل میں اختلاف ہو جاتا ہے۔
اسی کو آپ ایک سادہ سی مثال سے سمجھیں کہ ایک قانون اور ایک اس کی انٹرپریٹیشن۔ پاکستان کا قانون ایک ہے جبکہ اس قانون کی تشریح وتوضیح میں وکلا کا اختلاف ہو جاتا ہے ۔ پس اہل الحدیث علماء کا باہمی اختلاف تشریح وتوضیح کا ہے نہ کہ مصادر قانون کا۔ مصادر اور اصول سب کے ہاں متفق علیہ ہیں۔
3۔ بہت سے راہ راست سے ہٹے ہوئے لوگ بھی اپنے اہل حدیث ہونے کا دعوی کرتے ہیں حالانکہ وہ اہل الحدیث کی فکر یا منہج پر نہیں ہوتے ہیں جیسا کہ جماعت المسلمین کا معاملہ ہے جس کا آپ نے حوالہ دیا ہے ۔اس کی مثال میں یوں بیان کروں گا کہ اگر قادیانی اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں تو اس میں مسلمانوں کا کیا قصور ہے ؟ یا مسلمانوں کو کس قدر بلیم کیا جا سکتا ہے؟۔
4۔ اہل الحدیث مسلک کے تحت کچھ جماعتیں ہیں جیسا کہ جماعۃ الدعو ۃ یا مرکزی جمعیت اہل الحدیث وغیرہ ۔یہ جماعتیں مختلف میدانوں میں اپنی خدمات سر انجام دیتی ہیں اور ان کے رہنماوں یا انتظامیہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ ہے لیکن بعض جماعتوں کے نچلی سطح کے کارکنان اپنے دعوتی، اصلاحی یا جہادی یا فلاحی کاموں کی بنیاد پر تعصب کا مظاہرہ کر جاتے ہیں اور اپنے ہی کام کو اصل سمجھتے ہیں اور دوسروں کا رد کرتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے اور اس کی اصلاح کی ضرورت ہے۔
5۔ جو فرق اسلام اور مسلمانوں میں ہے وہی اہل حدیث اور اہل حدیثیت(یعنی فکر اہل حدیث) میں مدنظر رکھیں ۔ اگر تو کوئی شخص مسلمانوں کی وجہ سے اسلام قبول کرتا ہے تو عموما جلد ہی اسلام سے رخصت بھی ہو جاتا ہے کیونکہ مسلمان معصوم نہیں ہیں بہر حال گناہ گار ہیں۔ اور جو اسلام کا مطالعہ کر کے اسلام قبول کرتا ہے تو وہ عموما اسلام پر اللہ کے فضل سے باقی رہتا ہے ۔
جارڈ برنارڈ شاہ نے کہا تھا کہ جب میں قرآن کا مطالعہ کرتا ہوں تو اس سے عظیم کتاب کوئی معلوم نہیں ہوتی اور جب مسلمانوں کو دیکھتا ہوں تو اس سے ذلیل کوئی قوم نظر نہیں آتی۔
بس اہل الحدیث بھی معصوم نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا یہ دعوی ہے۔ ان میں ہر طرح کی شخصی اور اخلاقی برائیاں بھی آپ کو مل جائیں گی جو کہ نہیں ہونی چاہیے۔ لیکن اہل الحدیث کی فکر خالص اور حق ہے اور آپ اس کا مطالعہ زیادہ سے زیادہ کریں۔
آج اگر آپ اہل الحدیث کی شخصی خرابیاں دیکھ کر اہل الحدیثیت(فکر اہل الحدیث) کو خیر آباد کہیں گے تو میں آپ سے یہ کہنے میں بھی حق بجانب ہوں گا کہ آپ مسلمانوں کے کردار کو دیکھ کر اسلام کو ترک کرنے کے بارے بھی سوچنا شروع کر دیں؟
یہ ہم سب پر واضح ہے کہ آپ اس نکتے تک پہنچی ہوئی ہیں کہ اسلام اور مسلمان میں فرق ہے۔ ہم نے اسلام قبول کیا ہے نہ کہ مسلمانوں کو۔
بس اسی طرح آپ نے کتاب وسنت کو قبول کیا ہے نہ کہ اشخاص اور جماعات اہل الحدیث کو۔ اور اگر تو آپ نے اشخاص اور جماعات اہل الحدیث کو قبول کیا ہے تو آپ نے غلطی کی ہے اور دوبار ہ سے اہل الحدیث فکر کا مطالعہ کریں اور اسے قبول کریں۔
اہل الحدیث اشخاص یا جماعتوں کا نام نہیں ہے کہ جن کے دفاع کی ضرورت پڑے بلکہ یہ ایک منہج اور فکر ہے جس طرح اسلام جماعتوں اور اشخاص کا نام نہیں ہے بلکہ ایک فکر اور نصاب کا نام ہے۔
آپ کو اس فکر کے بارے کوئی سوال ہوں تو ہمیں خوشی ہو گی۔
جزاکم اللہ خیرا۔
 
شمولیت
اپریل 03، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
661
پوائنٹ
0
بہت خوشی ہوئی بھائی ابو الحسن علوی صاحب آپکا جواب پڑھ کہ سارے دن کی پریشانی ایک لمحے میں ختم ھوگئی یقینن آپ جیسے اھل علم اللہ کا انعام ھوتے ھیں امت کے لئے اور آپکی بات پڑھ کے مجھے یوں لگا کہ جیسے حضرت ابوبکر رضی اللہ نے فرمایا تھا " تم میں سے جو شخص محمد کی عبادت کرتا تھا تو وہ جان لے کہ تحقیق محمد صلی اللہ وسلم نے وفات کی مگر جو اللہ کی عبادت کرتا ہے تو اللہ ھمیشہ زندھ اور قائم رھنے والا ہے" آپکی بات پڑھ کہ میری آنکھوں میں آنسو آگئے اور اب مجہے لگ رہا ہے کہ میں حق والی جماعت کے بہت قریب ھوں وہ جماعت جس پہ اللہ کا ہاتھ ہے اور جس سے جدا ہونے والا انسان جہنم میں جاکر گرتا ہے یقینن مجہے تلاش حق کی ہے نہ کہ کسی خاص مسلک کی اور آپ نے میری آنکھیں کھول دی آپکا بہت شکریہ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
بہت خوشی ہوئی بھائی ابو الحسن علوی صاحب آپکا جواب پڑھ کہ سارے دن کی پریشانی ایک لمحے میں ختم ھوگئی یقینن آپ جیسے اھل علم اللہ کا انعام ھوتے ھیں امت کے لئے اور آپکی بات پڑھ کے مجھے یوں لگا کہ جیسے حضرت ابوبکر رضی اللہ نے فرمایا تھا " تم میں سے جو شخص محمد کی عبادت کرتا تھا تو وہ جان لے کہ تحقیق محمد صلی اللہ وسلم نے وفات کی مگر جو اللہ کی عبادت کرتا ہے تو اللہ ھمیشہ زندھ اور قائم رھنے والا ہے" آپکی بات پڑھ کہ میری آنکھوں میں آنسو آگئے اور اب مجہے لگ رہا ہے کہ میں حق والی جماعت کے بہت قریب ھوں وہ جماعت جس پہ اللہ کا ہاتھ ہے اور جس سے جدا ہونے والا انسان جہنم میں جاکر گرتا ہے یقینن مجہے تلاش حق کی ہے نہ کہ کسی خاص مسلک کی اور آپ نے میری آنکھیں کھول دی آپکا بہت شکریہ
اللہ تعالیٰ عائشہ بہن پر رحمت کرے اور ان کی اخروی منازل کو آسان کرے ، بلا کسی تعصب کے فوری حق بات پر سر تسلیم خم کردینے کو قبول فرما لے اور ان کی قبر کو روشن اور وسیع کر دے۔ آمین یا رب العالمین۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
اللہ تعالیٰ عائشہ بہن پر رحمت کرے اور ان کی اخروی منازل کو آسان کرے ، بلا کسی تعصب کے فوری حق بات پر سر تسلیم خم کردینے کو قبول فرما لے اور ان کی قبر کو روشن اور وسیع کر دے۔ آمین یا رب العالمین۔


اللهم أنت ربها وأنت خلقتها وأنت رزقتها وأنت هديتها للإسلام وأنت قبضت روحها وتعلم سرها وعلانيتها جئنا شفعاء فاغفر لها

اللهم أمتك رُدَّت عليك فارأف بها وارحمها

اللهم افتح أبواب السماء لروحها وتقبلها منك بقبول حسن ..

اللهم إن كانت محسنة فضاعف لها في إحسانها ... وإن كانت مسيئة فتجاوز عن سيئاتها

اللهم اغفر لها وارحمها
اللهم اغفر لها وارحمها
اللهم اغفر لها وارحمها

آمين يا رب العٰلمين ويا أكرم الأكرمين ويا أجود الأجودين يا رحمن الدنيا والآخرة ورحيمهما!
 
Top