• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہلِ گروپ اِن حالات میں کیا کریں؟

شمولیت
جون 05، 2018
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
.

*کیا کریں؟*
[emoji3578]: ابو ہریرہ بن بشیر

*اہلِ گروپ اِن حالات میں کیا کریں:* [emoji116]

[emoji835]️ *جب کسی کے وفات کی خبر آئے: تو کیا تمام لوگ تعزیتی کلمات لکھیں؟ یا کوئی بھی نہ لکھے؟ یا چند لوگوں کا لکھنا کافی ہوگا؟*

[emoji835]️ *جب کسی کے بیماری کی خبر آئے: تو کیا تمام لوگ شفایابی کے دعائیہ کلمات لکھیں؟ یا ۔۔۔*

[emoji835]️ *جب کسی کے یہاں پیدائش کی خبر نشر ہو: تو کیا تمام لوگ مبارک بادی لکھیں؟ یا ۔۔۔*

[emoji835]️ *جب کسی عمومی یا خصوصی حادثہ کی خبر آئے: تو کیا تمام لوگ غم کا اظہار کریں؟ یا ۔۔۔*

[emoji835]️ *جب کسی ظلم و بربریت کی خبر آئے: تو کیا تمام لوگ بد دعا لکھیں؟ یا ۔۔۔*

[emoji835]️ *جب عیدین کی مناسبت ہو: تو کیا تمام لوگ تہنئت لکھ کر بھیجیں؟ یا ۔۔۔*

[emoji835]️ *جب کسی کی کامیابی کی خبر آئے: تو کیا تمام لوگ مبارک باد لکھ بھیجیں؟ یا ۔۔۔*

[emoji835]️ *جب کسی کی تحریر پسند نہ آئے: تو کیا تمام لوگ رد کریں، تعلیقات چڑھائیں؟ یا ۔۔۔*
اس کے بر عکس،

[emoji835]️ *جب کسی کی تحریر پسند آئے: تو کیا تمام لوگ اعجاب وتشجیع اور کلمات تشکر کا اظہار کریں؟ یا کوئی بھی نہ کرے؟ یا چند لوگ کردیں؟* وغیرہ وغیرہ

*ظاہر ہے،*
*مذکورہ بالا امور کا تعلق اخلاقیات و آداب سے ہے، نہ کہ حرام و وجوب سے۔ جس کا حکم افضل، نامناسب اور مباح کے درمیان ہی گھومتا ہے۔*

*اپنی بات:*
*اگر گروپ دس، پندرہ لوگوں پر مشتمل ہو، تو سب کا شامل ہونا بہتر ہے۔ خاص کر بالترتیب ابتدائی تینوں نقاط، ساتویں اور چوتھے نقطے کے خاص ہونے پر۔*

[emoji778]️ *بصورتِ دیگر یعنی اگر گروپ سینکڑوں افراد پر مشتمل ہو تو،*

*[emoji843] سب کا شامل ہونا احراج وضرر سے خالی نہیں۔*

*[emoji843] کسی کا بھی شامل نہ ہونا، زیب نہیں دیتا، بلکہ مروت کے خلاف ہے۔*

*[emoji843] چند لوگوں کا شامل ہونا، بلاشبہ اولی و افضل ہے (اور الحمد للّٰہ واقع بھی یہی ہے)۔*

*لیکن شاذ و نادر اور ضعیف احتمال کا سہارا لے کر سب کو منع کرنا، اور یہ کہنا کہ جسے جو کہنا ہے گروپ کی بجائے وہ اپنے دل میں کہے، بظاہر درست نہیں۔* واللہ اعلم

*(سب سے پہلے مقصِّر ناصح، پھر آپ سبھوں کو) یاد رہے:*
*مسلمان ایک جسم کے مانند ہیں، بھائی بھائی ہیں۔*
*اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اپنے بھائیوں کے لئے وہی پسند کرتے ہیں جو اپنے لئے، جیسا کہ اسلامی تعلیم ہے۔*
٭٭٭٭٭

.
 
Top