• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل حرمین کا عمل حجت ہے ؟

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
میں اکثر یہ گزارش کرتا ہوں کہ : حرمین کا عمل حجت نہیں ... حرمین کو بطور حجت پیش کرنا ’ دلیل ’ نہیں بلکہ ’ ڈھکوسلہ ’ ہے ، دلیل ’ سدا بہار ’ ہوتی ہے ، جبکہ ’ ڈہکوسلہ ’ موسمی اور وقتی ہوتا ہے .
سید نذیر حسین محدث دہلوی کا زمانہ وہ ہے ، جب حرمین میں سعودی حکومت نہیں تھی ، آپ کی تصنیفات میں باقاعدہ ایک رسالہ بعنوان ’ عمل حرمین حجت شرعیہ نہیں ’ ملتا ہے ۔
سید صاحب کی سوانح میں کئی ایک مثالیں پیش کی گئی ہیں ، جن میں حرمین میں ہونے والے اعمال و افعال کا غلط ہونا ظاہر و باہر ہے .
وہی ٹولہ جو آج اپنی مظلومیت کے رونے روتا ہے ، انہیں کے آباء و اجداد نے سید نذیر حسین محدث دہلوی بر غلط سلط الزام لگوا کر قتل کرنے اور کروانے کی بھر پور کوشش کی ۔... امیر مکہ کو چغلیاں کرکے پہکایا .... جس کی تفصیل کے لیے الحیاۃ بعد المماۃ ملاحظہ کی جاسکتی ہے ۔
حق بات یہ ہے کہ حرمین میں حکومت جس کی بھی ہو ، ہر حال میں پراپیگنڈہ سے باز رہنا چاہیے ، اگر آچ بھی ارض حرمین میں کوئی اس طرح کی حرکتیں کرنے میں مصروف ہے تو قابل مذمت ہے . اور اسے اللہ کی پکڑ سے ڈرنا چاہیے ۔
 
Top