• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل شام کی چیخ و پکار...... خطبہ جمعہ حرم مدنی

عمران اسلم

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
اہل شام کی چیخ و پکار........6 ربیع الاول 1434ھ

خطبہ جمعہ حرم مدنی
خطیب: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح البدیر
پہلا خطبہ:
الحمد لله، الحمد لله ناصرِ المظلومين، وقامِع الظلَمة المُعتدين، وأشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له القائلُ: وَنُرِيدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ [القصص: 5]، وأشهد أن نبيَّنا وسيدَنا محمدًا عبدُه ورسولُه الصادقُ الأمين، صلَّى الله عليه وعلى آله وأصحابه صلاةً تبقَى وسلامًا يَتْرَى إلى يوم الدين.
حمد و ثنا کے بعد، مسلمانو!
اللہ سے ڈرو، کیونکہ اللہ کا خوف طاقتور ترین مدد گار ہے، اسی لئے فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ
اے ایمان والو! اللہ سے ایسے ڈرو جیسے اس سے ڈرنے کا حق ہے اور تمہیں موت اسلام کی حالت ہی میں آئے۔[آل عمران: 102]
مسلمانو!
اس زمین پر مسلمانوں کو تتر بتر کر دیا گیا ، جو کہ شر انگیزی کی ایک شکل ہے، مسلمانوں کو اپنے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا ، اُنہوں نے تنگی ، تکلیف سے بھاگتے ہوئے، خانہ جنگی اور قتل غارت سے پچنے کیلئے اپنے گھر بار کو چھوڑ دیا، جہاں ظالم حکمران خود دار ملک ِشام اور دیگر مسلم ممالک میں انسانوں کوبے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں۔
جہاں مسلمانوں کی حالت اتنی ابتر ہو چکی کہ نہ پہننے کو کپڑا پاس ہے، نہ رہنے کو مکان ہے، ایسے خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں جن کو ہوا ہی اڑا لے جائے، اندھیریاں اکھاڑ پھینکیں، اور سیلابی پانی میں جو بہہ جائیں، انہی حالات میں بھوک پیاس کا بھی جنہیں سامنا ہے، ٹھٹھرتی سردی بھی ہے، بیماریوں کا خطرہ بھی ، اور انہیں خوف و ہراس اور ظلم و زیادتی کی اس فضا میں زندگی اور موت کی کشمکش کا بھی سامنا ہے۔
ہم سب اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ ان کی تکالیف کو ختم فرمائے، انکے دشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔
مسلمانو!
مدد اور استطاعت دونوں لازم و ملزوم ہیں، لہذا مدد گار، غم خوار بن جاؤ، جود اور سخاوت کرنے والے بن جاو، شکست خوردہ مت بننا،سستی مت دکھانا اور ڈھیلے مت پڑنا۔
مسلمانو ! احسان کرنے والے بنو، صدقہ کرنے والے بنو، اور شفقت کرنے والے بنو،سخاوت سے نفرت مت کرنا، امیدیں مت توڑنا۔
مسلمانوں اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کرو، انکی اعانت کرو، انہیں کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچنے دو، انکا بھر پور خیال رکھو۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا:
’’جس شخص نے کسی مسلمان کی دنیاوی تکلیف کو دور کیا اللہ تعالی اس کی قیامت کی تکلیف کو دور کر دے گا، جو کسی تنگ دست پر آسانی کرے اللہ تعالی اس پر دونوں جہانوں میں آسانی فرمائے گا، اور جو کسی مسلمان کے عیوب کی دنیا میں پردہ پوشی کریگا اللہ دنیا و آخرت میں اسکے گناہوں پر پردہ ڈال دے گا، اور اللہ تعالی اپنے بندے کی اسوقت تک مدد فرماتے ہیں جب تک وہ اپنے دیگر بھائیوں کی مدد میں رہے۔‘‘ [ابو داؤد]
اسی طرح ابن عمر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا:
’’جو کوئی بھی اپنے بھائی کی مدد کرتا ہے اللہ تعالی اسکی مدد فرماتے ہیں۔‘‘ [بخاری ، مسلم]
ایسے لوگ مبارک بادکے مستحق ہیں جو بغیر کسی دنیاوی لالچ کے صرف اللہ کو راضی کرنے کیلئے کسی کو رہنے کیلئے جگہ دے، پہننے کیلئے کپڑا دے ، اوڑھنے کیلئے چادر دے، کھانے پینے کا انتطام کرے ، کسی مریض کو دوا دے۔
سنگ دل اور لالچی و کنجوس حقیقت میں وہ ہے جس کا اپنا پیٹ بھرا ہو اور اسکا پڑوسی بھوک سے بلکتا رہے، جو خود تو مخملی ، نرم ، بستر پر رات بسر کرے اور اسکا بھائی باہر بھٹکتا رہے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتےہیں :
’’ایسا شخص مومن نہیں ہوسکتا جسکا اپنا پیٹ بھرا ہوا ہو ، اور پڑوس میں اسکا پڑوسی بھوکا رہے۔‘‘
اسکو حاکم نے روایت کیا ہے اور ذہبی نے صحیح کہا ہے۔
سیاہ کار ی اور گناہ ، کھیل اورتماشے میں اپنی دولت کو اڑانے والو!اللہ سے ڈر جاو، اللہ کی ناراضی سے بچو، صحت و عافیت کے خاتمے سے بچو، یاد رکھنا تمھارے بھائی محصور ہیں، تباہی و بربادی کے نرغے میں پھنس چکے ہیں، نجات دہندہ کو خواتین اور بچے چیخ و پکار کرتے ہوئےبلا رہے ہیں۔
اُٹھو انکی مدد کرو، اپنا مال انکی غم خواری میں اتنا خرچ کروکہ انکی تکلیف اور تنگی ختم ہو جائے، اسی بارے میں انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’صدقہ اللہ کے غضب کو ٹھنڈا کرتا ہے۔‘‘ [ترمذی]
میں اپنی بات کو اسی پر ختم کرتے ہوئے اللہ سے اپنے اور تمام مسلمانوں کےتمام گناہوں اور خطاؤں کی بخشش چاہتا ہوں، یقینا توبہ و استغفار کرنے والے ہی کامیاب ہونگے۔

دوسرا خطبہ:
حمدوثناء اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درودو سلام کے بعد!
اللہ سے ڈرو اور اسی کی اطاعت کرو
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرتے رہو اور سچےلوگوں کا ساتھ دو [التوبة: 119]
مسلمانو!
اب دشمن کے تمام ارادوں سے پردہ فاش ہو چکا ہے، کہ آستین کے سانپ اس وقت ایک ہو چکے ہیں، ساری دشمن قوتیں اکٹھی ہو چکی ہیں، اب ان سانپوں سے کسی خیر کی امید نہیں کی جاسکتی، جسکا عقیدہ بُرا ہو اس سے کسی بھی عہدو پیمان کی امید نہیں لگانی چاہئے، یقینا درندہ صفت قاتل کو اسکی سزا ضرور ملے گی ، اللہ تعالی ظالموں کے تمام کاموں سے بہ خوبی آگاہ ہے۔
اللہ ظالم کے کسی انگ پر رحم نہ کرے، اسکے کسی حصہ کو سکون نہ بخشے، اللہ اسکی موت کا سامان جلد پیدا کرے، اور مجاہدین کو اسکی تباہی اور بربادی کا سبب بنائے، اسکی حکمرانی تباہ و برباد کرے، اسکے لاؤ لشکر غارت کرے، یقینا اللہ کی مدد انتہائی قریب ہے، اہل شرک کے عزائم خاک میں مل کر رہ جائیں گے۔
آخر میں خیر الوری نبی رحمت پر درود و سلام بھیجو، جس نے ایک بار درود پڑھا اللہ تعالی اس کے بدلے میں دس رحمتیں بھیجے گا۔
وصلُّوا وسلِّموا على خيرِ الورَى؛ فمن صلَّى عليه صلاةً واحدةً صلَّى الله عليه بها عشرًا.
اللهم صلِّ وسلِّم على عبدِك ورسولِك محمدٍ، وارضَ اللهم عن خلفائه الأربعة، أصحاب السنَّة المُتَّبعة: أبي بكر، وعُمر، وعثمان، وعليٍّ، وعن سائر الصحابة أجمعين، وتابعيهم بإحسانٍ إلى يوم الدين، وعنَّا معهم بمنِّك وكرمِك وجُودِك وإحسانِك يا رب العالمين.
اللهم أعِزَّ الإسلامَ والمسلمين، اللهم أعِزَّ الإسلامَ والمسلمين، اللهم أعِزَّ الإسلامَ والمسلمين، وأذِلَّ الشركَ والمُشرِكين، وانصُر المُجاهِدين في الشام يا رب العالمين، اللهم انصُر المُجاهِدين في الشام يا رب العالمين، اللهم تقبَّل قتلاهم في الشُّهداء، واشفِ جَرحاهم يا سميعَ الدُّعاء، اللهم وكُن للمُستضعَفين والمنكوبين والمُشرَّدين يا رب العالمين.
اللهم عليك بالقتلَة المُجرمين، اللهم اهزِمهم وزلزِلهم وزعزِعهم يا رب العالمين، اللهم اقتُلهم بسِلاحهم، وأحرِقهم بنارهم، ومكِّن المُجاهِدين من رِقابِهم يا قوي يا عزيزُ يا رب العالمين.
اللهم كُن لإخواننا المُشرَّدين في بُورما، اللهم كُن لإخواننا المُشرَّدين في بُورما، اللهم ارحَم ضعفَهم، اللهم ارحَم ضعفَهم، اللهم كُن لهم ناصِرًا يوم قلَّ الناصِر يا رب العالمين.
اللهم أدِم على بلاد الحرمين الشريفين أمنَها ورخاءَها وعِزَّها واستِقرارَها يا رب العالمين.
اللهم وفِّق إمامَنا ووليَّ أمرنا خادمَ الحرمين الشريفين لما تحبُّ وترضى، وخُذ بناصِيته للبرِّ والتقوى، وألبِسه ثوبَ الصحة والعافِية يا رب العالمين، اللهم احفَظه ووليَّ عهده، وأعِزَّ به دينَك يا رب العالمين.
اللهم مُنَّ على جميع أوطان المُسلمين بالأمن والاستقرار والرخاء يا رب العالمين.
اللهم اشفِ مرضانا، وعافِ مُبتلانا، وارحم موتانا، وفُكَّ أسرانا، وانصُرنا على من عادانا يا رب العالمين.
عباد الله:
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ [النحل: 90].
فاذكروا الله العظيم الجليل يذكركم، واشكروه على نعمه يزِدكم، ولذِكرُ الله أكبر، والله يعلمُ ما تصنعون.


لنک
 
Top