• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل طریقت سے پندرہ سوالات ازروئے شریعت (معہ ترجمہ)

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
بحوالہ کتاب: شریعت و طریقت
مصنف : مولانا عبد الرحمٰن کیلانی رحمتہ اللہ علیہ

ہمارے صوفیائے کرام کو اسرار ہے کہ طریقت، شریعت ہی سے ماخوذ ہے۔ شریعت سے الگ کوئی چیز نہیں ۔ اگر ان کا دعویٰ صیح ہے تو کیا براہ کرم درج ذیل سوالات کے جواب دینے کی تکلیف فرمائیں گے۔
1) کیا وحدت الوجود کا عقیدہ یا وحدت الشہود کے عقائد کی ازروئے شرع گنجائش ہے ؟ اگر ہے تو دلائل سے مطلع فرمائیں۔ ورنہ یہ بتائیں کہ ایسے عقائد کے حامی صوفیا کی حمایت کیوں کی جاتی ہے ؟
2) کیا اسلام میں پختہ قبریں بنانے، ان پر سربفلک عمارتیں تعمیر کرنے، ان پر چراغ جلانے، غلاف چڑھانے ،اعتکاف بیٹھنے، طواف کرنے کا جواز ہے ؟
3) قبروں پر چلہ کشی کرنے ، حبس دم، ہمیشہ روزہ رکھنے، پوری رات قیام کرنے اور ہمیشہ قیام کرنے، نفس کو اذیتیں پہنچا کر مضحمل کرنے، نکاح نہ کرنے کو بہتر سمجھنے اور ترک علائق کی ازروئے شرع کیا گنجائش ہے
4) کیا جتنی وحی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی تھی۔ خصوصآ جس کا تعلق دین سے تھا۔ وہ آپ نے سب کی سب امت کو پہنچا دی تھی یا اس میں سے کچھ باطنی حصہ عوام کو نہیں بتلایا گیا ؟
واضح الفاظ میں کیا دین کا کچھ حصہ اسرار و رموز کی صورت میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کو دیا گیا تھا، جو اس طبقہ کے پیشوا تسلی کئے گئے ہیں؟ اگر جواب اثبات میں ہو تو اس کی دلیل درکار ہے ، اگر نفی میں ہو تو تصوف میں باطنی علوم کے ماخذ کیا ہیں ؟
اور صوفیاء اپنے ہم رتبہ لوگوں سے خلوت میں اسرار و رموز کی باتیں کرتے ہیں، وہ دین کی باتیں ہوتی ہیں یا کچھ اور ؟ اور اگر دین کی باتیں ہوتی ہیں، تو انہیں عوام سے چھپایا کیوں جاتا ہے۔ جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ "بلغوا عنی ولو آیۃ" یعنی کسی کے پاس دین کی صرف ایک بات بھی ہو تو اسے لوگوں تک پہنچانا چاہیے
5) کیا تصور شیخ کی ازروئے شرع گنجائش ہے ؟
6) کیا اخروی نجات کے لئے سلوک کی منازل طے کرنا ضروری ہے ؟ اگر جواب نفی میں ہو تو کیا اس کا ترک بہتر نہیں جبکہ اس کے مصالح سے اس کے مفاسد بہت زیادہ ہیں، خصوصآ ایسے ادوار میں جبکہ تحریک باطنیت اس تصوف پر بری طرح محیط ہو چکی ہے
7) کیا کشف کا علم یقینی ہے۔ اگر جواب نفی میں ہے تو جن صوفیاء نے شریعت کے بجائے اپنے کشف پر زیادہ اعتماد کیا ہے۔ ان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟
8) جس رہبانیت کو اسلام نے ناپسند کیا تھا اس رہبانیت اور موجودہ تصوف میں مابہ الامتیاز فرق کیا ہے؟
9ٌ) محفل سماع و وجد اور حال کی کوئی مثال دورِ صحابہ میں ملتی ہے ؟ اگر یہ چیزیں کچھ فضیلت رکھتی ہیں تو صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کا دور ان سے کیوں خالی ہے اور اگر مذموم ہیں تو ان کو اختیار کرنے کے مصالح کیا ہیں ؟
10) کیا وجہ ہے کہ تین چار لاکھ صحابہ سے ، جو پوری ایک صدی پر پھیلا ہوا دور ہے تو دس بارہ سے زیادہ کرامات وقوع پذیر نہیں ہوئیں (از روئے صیح احادیث) ۔ لیکن صوفیاء کے ایک ایک بزرگ سے بیسیوں بلکہ سینکڑوں کرامات وقوع پذیر ہونا تذکروں سے ثابت ہوتا ہے۔
اور بسا اوقات یہ کرامات اتنی رفیع الشان ہوتی ہیں کہ ان کے مقابلہ میں انبیا کے معجزے ہیچ نظر آنے لگتے ہین ؟ کیا یہ استدراج تو نہیں ہوتا ؟
11) ایسی قبور یا مزارات جہاں کسی انسان کے بجائے مردہ حیوان کی ہڈیاں دفن کی جاتی ہیں یا وہ بھی نہیں ہوتیں۔ ایسے مزارات سے لوگوں کی حاجت روائی کی کیا وجوہات ہیں؟
12) اہل طریقت نے جو باطنی نظام مقرر کرکے غوث، قطب، ابدال، اوتار وغیرہ کے مناسب کی تعیین کر رکھی ہے اور ایک بڑا ولی ، چھوٹے ولی کی پل بھر میں ولایت ختم کر دیتا ہے اور کسی نئے شخص کو آن واحد میں ولایت عطا کر بھی دیتا ہے۔ ان باتوں کا عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں کہیں سراغ ملتا ہے؟
13) کیا وجہ ہے کہ علمائے تصوف، آغاز تصوف سے ہی علمائے شریعت کو یہ یقین دھانی کراتے چلے آئے ہیں کہ طریقت یا شریعت ہی سے ماخوذ ہے اور شریعت کے اتباع کے بغیر چارہ نہیں مگر علمائے شریعت نے کسی دور میں بھی ان کی اس بات کا اعتبار نہیں کیا۔ اور ہمیشہ گرفت کرتے چلے آئے ہیں ؟
14) جن "اولیاء اللہ" کے متعلق تذکرہ نگاروں کی یہ شہادت موجود ہے کہ وہ خلاف شریعت کام کیا کرتے تھے۔ ان کو عزت و تکریم کیوں سمجھا جاتا ہے ؟ اور انہیں اولیاء اللہ کی فہرست سے خارج کیوں نہیں کیا جاتا ؟
15) کیا اسے صوفی جو لامذہب تھے ان کو مسلمان کہنا یا اولیاء اللہ سمجھنا درست ہے ؟

انگلش ترجمہ کا لنک
 
Top