• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل عرب کو مشرک کیوں کہا گیا؟

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
اہل عرب کو مشرک کیوں کہا گیا؟

ان آیات بینات سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوتی ہے کہ مشرکین مکہ صرف یہ نہیں کہ ذات باری تعالیٰ کا اقرار کرتے تھے بلکہ اسے آسمانوں اور زمین کا خالق ،سماعتوں اور بینائی کی قوتوں کا مختار ومالک،رازق،مدبر الامور، پناہ دینے والا، نفع و نقصان کا مالک بھی سمجھتے تھے اور سخت مشکلات میں خالص اسے پکارتے تھے ،پھر سوال یہ ہے کہ انہیں مشرک کیوں قرار دیا گیا؟
اس بات کا جواب قرآن کریم کے مطالعے سے صاف صاف معلوم ہوتا ہے کہ وہ کچھ ہستیوں کے بارے میں یہ عقیدہ رکھتے تھے ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مافوق الاسباب اختیار دیے گئے ہیں او ریہ سمجھتے تھے کہ وہ ہستیاں ہماری سفارش کر کے ہماری مرادیں پوری کرا دیتی ہیں اور ہمیں اللہ کے قریب کر دیتی ہیں جسے ان کی عبادت قرار دیا گیا۔
کتاب کلمہ گو مشرک از مبشر احمد ربانی سے اقتباس​
 
Top