ایڈمیرل سیاری:
ایرانی بحریہ نے صومالیہ کے 12 قزاقوں کو گرفتار کرلیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ نے صومالیہ کے 12 قزاقوں کو گرفتار کرکے اپنی بھر پور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔
ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ نے صومالیہ کے 12 قزاقوں کو گرفتار کرکے اپنی بھر پور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک کشتی دس ٹن سامان لیکر ایران کی جانب بڑھ رہی تھی جس پر قزاقوں نے حملہ کردیا جب ایرانی بحریہ کو اس کی اطلاع ملی تو بحریہ کے جوان بڑی سرعت کے ساتھ علاقہ میں پہنچ گئے انھوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ نے 36 گھنٹے تک صومالیائی قزاقوں کا مقابلہ کیا اور اس مقابلہ میں ایرانی بحریہ نے 12 قزاقوں کو گرفتار کرلیا اور کشتی کو ان کے چنگل سے آزاد کرالیا ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ ایرانی بحریہ نے اس کارروائی میں اپنی شاندار کارکردگی اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا