• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایران میں ایڈز کے مریضوں کی تعدادمیں سالانہ 80 فیصد اضافہ!

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
تہران: ایران میں گزشتہ 2 دہائیوں میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔
وزیر صحت حسان ہاشمی نے اپنے بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کو نظر انداز نہیں کرسکتے کہ ایران میں ایڈز کے مرض میں سالانہ 80 فیصد تک اضافہ ہورہا ہے جو کہ مہنگائی اور کرایوں میں اضافے سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے ایران کی اس حوالے سے رپورٹ کو دبانے کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس مرض کے تیزی سے پھیلنے کی بڑی وجہ منشیات کے انجیکشن اور غیر محفوظ جنسی تعلقات ہیں جس کے خلاف ہمیں منظم پالیسی ترتیب دینی ہوگی تاکہ اس مرض کو مزید بڑھنے سے روکا جاسکے۔
حسان ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے کہ ہمارے معاشرے میں ایڈز بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب اس مرض میں مبتلا افراد گنتی میں پائے جاتے تھے لیکن آج پوری دنیا اس کے خلاف جہو جہد کر رہی ہے جس میں ہم بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب نائب وزیر صحت علی سیاری نے ملک میں ایڈز کے پھیلاؤ میں ٹی وی پروگرامز، فٹنس جمز اور خوبصورتی کے سیلونز کو ''موت کا مثلث'' قرار دیتے ہوئے مورد الزام ٹھہرایا۔
واضح رہے کہ ایران میں شادی کے بغیر جنسی تعلقات قائم کرنے کی سختی سے ممانعت ہے اور ایسا کرنے والے کو کوڑوں اور قید کی سزا دی جاتی ہے جبکہ اقوام متحدہ کی 2012 کی رپورٹ کے مطابق ایران میں اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 71 ہزار تھی۔

ایکسپریس نیوز
 
Top