• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایمان گھٹتا اور بڑھتا ہے !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
زیادتی ایمان کے اسباب کیا ہیں !!!

ایمان کی زیادتی کا سبب کیا ہے ؟

الحمدللہ:

زیادتی کے کئ اسباب ہیں :

پہلا سبب :

اللہ تعالی کے اسماء وصفات کی معرفت ، بلا شک انسان کو اللہ تعالی کے اسماء وصفات کی معرفت جتنی زیادہ ہو گی اتنا ہی اس کا ایمان زیادہ ہو گا اسی لۓ آپ اہل علم کو جنہیں اللہ تعالی کے اسماء و صفات کا علم دوسروں سے زیادہ ہوتا ہے انہیں ایمان میں دوسروں سے قوی الایمان پائیں گے ۔

دوسرا سبب :
اللہ تعالی کی کونی اور شرعی نشانیوں میں غور وفکر تو انسان جتنا زیادہ جہان کے اندر مخلوقات میں غور وفکر کرے گا اتنا ہی اس کا ایمان زیادہ ہو گا ۔

فرمان باری تعالی ہے :

< اور یقین والوں کے لۓ تو زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں اور خود تمہاری ذات میں بھی تو کیا تم دیکھتے نہیں ہو > الذاریات / 20 – 21
اور اس کے دلائل میں بہت سی آیات ہیں جو کہ اس جہان میں انسان کے تدبر اور غور و فکر کرنے کی بناء پر اس کا ایمان زیادہ ہوتا ہے ۔

تیسرا سبب :

کثرت اطاعت :

کیونکہ انسان جتنی اطاعت زیادہ کرے گا اس کا اتنا ہی ایمان بھی زیادہ ہو گا چاہے یہ اطاعت قولی ہو یا فعلی تو اللہ کا ذکر ایمان کی کیفیت اور کمیت کو بھی زیادہ کرتا ہے نماز روزہ اور حج بھی ایمان کی کیفیت اور کمیت کو زیادہ کرتا ہے ۔ .

مجموع فتاوی ورسائل : فضیلۃ الشیخ بن عثیمین جلد 1 / صفحہ 49
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
درج ذیل آیات کریمہ کی ایمان کی زیادتی ثابت ہوتی ہے:

﴿ الَّذينَ قالَ لَهُمُ النّاسُ إِنَّ النّاسَ قَد جَمَعوا لَكُم فَاخشَوهُم فَزادَهُم إيمـٰنًا وَقالوا حَسبُنَا اللَّـهُ وَنِعمَ الوَكيلُ ١٧٣ ﴾ ۔۔۔ سورة آل عمران
وه لوگ کہ جب ان سے لوگوں نے کہا کہ کافروں نے تمہارے مقابلے پر لشکر جمع کر لئے ہیں، تم ان سے خوف کھاؤ تو اس بات نے انہیں ایمان میں اور بڑھا دیا اور کہنے لگے ہمیں اللہ کافی ہے اور وه بہت اچھا کارساز ہے (173)

﴿ إِنَّمَا المُؤمِنونَ الَّذينَ إِذا ذُكِرَ اللَّـهُ وَجِلَت قُلوبُهُم وَإِذا تُلِيَت عَلَيهِم ءايـٰتُهُ زادَتهُم إيمـٰنًا وَعَلىٰ رَبِّهِم يَتَوَكَّلونَ ٢ ﴾ ۔۔۔ سورۃ الأنفال
بس ایمان والے تو ایسے ہوتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کا ذکر آتا ہے تو ان کے قلوب ڈر جاتے ہیں اور جب اللہ کی آیتیں ان کو پڑھ کر سنائی جاتیں ہیں تو وه آیتیں ان کے ایمان کو اور زیاده کردیتی ہیں اور وه لوگ اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔

﴿ وَإِذا ما أُنزِلَت سورَةٌ فَمِنهُم مَن يَقولُ أَيُّكُم زادَتهُ هـٰذِهِ إيمـٰنًا ۚ فَأَمَّا الَّذينَ ءامَنوا فَزادَتهُم إيمـٰنًا وَهُم يَستَبشِرونَ ١٢٤ ﴾ ۔۔۔ سورة التوبة
اور جب کوئی سورت نازل کی جاتی ہے تو بعض منافقین کہتے ہیں کہ اس سورت نے تم میں سے کس کے ایمان کو زیاده کیا ہے، سو جو لوگ ایمان والے ہیں اس سورت نے ان کے ایمان کو زیاده کیا ہے اور وه خوش ہورہے ہیں (124)

﴿ وَلَمّا رَءَا المُؤمِنونَ الأَحزابَ قالوا هـٰذا ما وَعَدَنَا اللَّـهُ وَرَسولُهُ وَصَدَقَ اللَّـهُ وَرَسولُهُ ۚ وَما زادَهُم إِلّا إيمـٰنًا وَتَسليمًا ٢٢ ﴾ ۔۔۔ سورۃ الأحزاب
اور ایمان والوں نے جب (کفار کے) لشکروں کو دیکھا (بے ساختہ) کہہ اٹھے! کہ انہیں کا وعده ہمیں اللہ تعالیٰ نے اور اس کے رسول نے دیا تھا اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا، اور اس (چیز) نے ان کے ایمان میں اور شیوہٴ فرماں برداری میں اور اضافہ کر دیا (22)

﴿ هُوَ الَّذى أَنزَلَ السَّكينَةَ فى قُلوبِ المُؤمِنينَ لِيَزدادوا إيمـٰنًا مَعَ إيمـٰنِهِم ۗ وَلِلَّـهِ جُنودُ السَّمـٰوٰتِ وَالأَرضِ ۚ وَكانَ اللَّـهُ عَليمًا حَكيمًا ٤ ﴾ ۔۔۔ سورۃ الفتح
وہی ہے جس نے مسلمانوں کے دلوں میں سکون (اور اطیمنان) ڈال دیا تاکہ اپنے ایمان کے ساتھ ہی ساتھ اور بھی ایمان میں بڑھ جائیں، اور آسمانوں اور زمین کے (کل) لشکر اللہ ہی کے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ دانا باحکمت ہے (4)

ظاہر ہے ایمان میں پہلے کچھ کمی ہوتی ہے تو پھر ان مبارک ونیک اعمال کی وجہ سے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے۔ لہٰذا ثابت ہوا کہ ایمان یکساں نہیں رہتا، بلکہ اس میں کمی وبیشی ہوتی رہتی ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان میں اضافہ فرمائیں!
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463

جزاک اللہ خیرا کثیرا۔

کیا تقویٰ بھی بڑھتا اور گھٹتا ہے ؟؟؟
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔

کیا تقویٰ بھی بڑھتا اور گھٹتا ہے ؟؟؟
حیاک اللہ!

جی میری بہن! ایمان کے ساتھ ساتھ ایمان کے شعبے (اعمالِ صالحہ) بھی گھٹتے بڑھتے ہیں:

﴿ وَالَّذينَ اهتَدَوا زادَهُم هُدًى وَءاتىٰهُم تَقوىٰهُم ١٧ ﴾ ۔۔۔ سورۃ محمد
اور جو لوگ ہدایت یافتہ ہیں اللہ نے انہیں ہدایت میں اور بڑھا دیا ہے اور انہیں ان کی پرہیزگاری عطا فرمائی ہے (17)

﴿ وَيَخِرّونَ لِلأَذقانِ يَبكونَ وَيَزيدُهُم خُشوعًا ۩ ١٠٩ ﴾ ۔۔۔ سورۃ الإسراء
وه اپنی ٹھوڑیوں کے بل روتے ہوئے سجده میں گر پڑ تے ہیں اور یہ قرآن ان کی عاجزی اور خشوع اور خضوع بڑھا دیتا ہے (109)
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
دین کے لحاظ سے انسانوں کی صرف دو قسمیں ہیں یعنی وہ مسلم ہے یا کافر۔ اس کے بیچ میں کوئی ایسی قسم نہیں کہ کوئی مسلم، برے اعمال کے سبب تھوڑا یا زیادہ کافر بھی ہو مسلم ہوتے ہوئے (یاد رہے منافق حقیقتاً کافر ہے وہ صرف مسلم باور کراتا ہے)۔ اس طرح کوئی کافر، اچھے اعمال کے سبب تھوڑا یا بہت مسلم ہو کافر ہوتے ہوئے۔
مسلم شامتِ اعمال سے کافر ہونے کے نزدیک تو کہلا سکتا ہے مگر کافر نہیں ہوتا۔ کافر اچھے اعمال کے سبب اسلام کے قریب تو کہلا سکتا ہے مگر مسلم نہیں۔
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412

یہ ہوئ نا بات. آگۓ آپ یہاں بھی؟؟؟
کوئ اختلافی مسئلہ ہو اور آپ وہاں نہ پہونچیں یہ کیسے ہو سکتا ہے؟؟؟؟
تعصب اور نجانے کیا کیا کرواۓ گا.
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
اوپر ایمان میں کمی اور زیادتی ہونے پر بہت سارے دلائل ہیں انکو پڑھ لیں. اور غور وفکر کریں. تاویلات نہ کیا کریں.
 
Top