• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک بھاری پرچہ

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
"ایک بھاری پرچہ"


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
'' اللہ تعالیٰ قیامت کے دن میری اُمت کے ایک شخص کو چھانٹ کر نکالے گا اور سارے لوگوں کے سامنے لائے گا،
اور اس کے سامنے (اس کے گناہوں کے) ننانوے دفتر پھیلائے جائیں گے،
ہردفتر حد نگاہ تک ہوگا ۔

پھر اللہ عزوجل پوچھے گا:
کیا تو اس میں سے کسی چیز کا انکار کرتا ہے؟
کیاتم پر میرے محافظ کاتبوں نے ظلم کیا ہے؟

وہ کہے گا:
نہیں اے میرے رب !

پھر اللہ کہے گا:
کیا تیرے پاس کوئی عذر ہے؟

تو وہ کہے گا:
نہیں، اے میرے رب!

اللہ کہے گا:
(کوئی بات نہیں) تیر ی ایک نیکی میرے پاس ہے۔
آج کے دن تجھ پرکوئی ظلم (وزیادتی) نہ ہوگی، پھر ایک پرچہ نکالا جائے گا جس پر
'' أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ''
لکھا ہوگا ۔

اللہ فرمائے گا:
جاؤ اپنے اعمال کے وزن کے موقع پر ( کانٹے پر) موجود رہو!

وہ کہے گا:
اے میرے رب! ان دفتروں کے سامنے یہ پرچہ کیا حیثیت رکھتا ہے؟

اللہ فرمائے گا:
تمہارے ساتھ زیادتی نہ ہوگی۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
پھر وہ تمام دفتر(رجسٹر )ایک پلڑے میں رکھ دیئے جائیں گے اور وہ پرچہ دوسرے پلڑے میں ، پھر وہ سارے دفتراُٹھ جائیں گے، اور پرچہ بھاری ہوگا۔
( اور سچی بات یہ ہے کہ ) اللہ کے نام کے ساتھ (یعنی اس کے مقابلہ میں) جب کوئی چیز تولی جائے گی ، تو وہ چیز اس سے بھاری ثابت نہیں ہوسکتی''۔

"سنن الترمذی، حدیث:2639، صحیح"
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اسی طرح ایک گناہ '' شرک '' جو آپکو ھمیشہ کے لئے جہنمی بنا سکتا ہے !



12743781_1704600296486141_4402361474292314583_n.jpg
 
Top