• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک سلفی فورم پر ناصبیت ؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
سلفی کے بھیس میں ناصبی
’’اردو مجلس فورم‘‘کو عموماً سلفیوں کا فورم گردانا جاتا ہے لیکن اس کے موجودہ منتظمین میں سے بعض کم علم اور جھگڑالو قسم کے لوگ ناصبیت سے شدید متاثر ہیں؛چناں چہ انھوں نے بدنام زمانہ ناصبی محمود عباسی کے متعدد مضامین فورم کے زمرۂ تاریخ اسلام میں پوسٹ کر رکھے ہیں؛ان میں ’’قتل عمار بن یاسرؓ ‘‘کے زیر عنوان اس کے ایک مضمون پر جو باطل تاویلوں کا بد ترین شاہ کار تھا، میں نے ایک مختصر سا تبصرہ کیا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ’’ اہل سنت میں اس پر قطعاً دو رائیں نہیں کہ امام علی علیہ السلام کا موقف مبنی برحق تھا جب کہ محمود عباسی ناصبی اور بدعتی قلم کار تھا جس کے مضمونوں پر یہاں داد و تحسین کے ڈونگرے برسائے جا رہے ہیں جو افسوس ناک ہے۔‘‘اس پر فورم کی ’’مجلس علما ‘‘ کی ایک زبان دراز اور احمق رکن نے مجھے طعنے اور کوسنے دینا شروع کر دیے؛میں نے جب اس کی ناشایستگی کی جانب توجہ دلائی تو ارباب فورم کی ہمت جواب دے گئی اور مجھے بلاک کر دیا گیا۔حالاں کہ ان مرکب جاہلوں کو یہ معلوم نہیں کہ محمود احمد عباسی کو محدث حافظ ز بیر علی زئی رحمہ اللہ اور ڈاکٹر ابو جابر عبداللہ دامانوی حفظہ اللہ ایسے کبار علماے اہل حدیث نے منکر حدیث اور ناصبی قرار دے رکھا ہے لیکن یہ از راہِ جہالت اس کے باطل افکار کی نشرواشاعت کیے جا رہے ہیں اور کبر و غرور کا عالم یہ ہے کہ جب انھیں اس پر متنبہ کیا گیا تو سیخ پا ہو گئے اور بجاے اصلاح کے ہٹ دھرمی اور ضد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے غلط رویے پر اڑ کر رہ گئے ۔اللہ تعالیٰ انھیں ہدایت دے جو سلفیت کے نام پر ناصبیت کا پرچار کر رہے ہیں اور علمی بحث کے بجاے ذاتیات پر طعن و تشنیع کرنے لگتے ہیں۔
 
شمولیت
دسمبر 29، 2011
پیغامات
91
ری ایکشن اسکور
82
پوائنٹ
63
طاہر بھائ, اس فورم پر بھی آپ کو کچھ ایسے لوگ مل جن کے سامنے امام علی اور امام حسین علیھما السلام کی بات کی جاۓ تو وہ بغض صحابہ کا الزام لگا دیتے ہیں
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
طاہر بھائ, اس فورم پر بھی آپ کو کچھ ایسے لوگ مل جن کے سامنے امام علی اور امام حسین علیھما السلام کی بات کی جاۓ تو وہ بغض صحابہ کا الزام لگا دیتے ہیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اصل بات یہ ہے کہ:
علمی بحث کے بجاے ذاتیات پر طعن و تشنیع کرنے لگتے ہیں۔
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
طاہر بھائ, اس فورم پر بھی آپ کو کچھ ایسے لوگ مل جن کے سامنے امام علی اور امام حسین علیھما السلام کی بات کی جاۓ تو وہ بغض صحابہ کا الزام لگا دیتے ہیں
خدا انھیں ہدایت نصیب کرے؛آمین
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
اہل بیت کی محبّت کی دہائی دینے والے اکثر لوگ حضرت علی رضی الله عنہ کا یہ قول بھول جاتے ہیں کہ:
"یہ مت دیکھو کہ کون کہہ رہا ہے- یہ دیکھو کہ کیا کہہ رہا ہے "-

مزید یہ کہ محمود احمد عباسی کو ناصبی اور منکرین حدیث کہنے والوں نے شاید ان کی کتابیں بغور نہیں پڑھیں- یزید بن معاویہ رح کو بے گناہ ثابت کرنے کے لئے انہوں نے اپنی کتب میں جابجا صحیحین کا ہی سہارا لیا ہے- اور یزید بن معاویہ رح کی مداح اور شخصیت پر اکیلے صرف عباسی ہی نے روشنی نہیں ڈالی- بلکہ اہل سنّت وحدیث کے بہت سے دوسرے معتبر محققین ومحدثین نے بھی ان کے بارے میں وہ حقائق بیان کیا ہیں- جن کو رافضی اور ان کے ہم نوا اہل سنّت کے علماء اپنی اہل بیت سے اپنی جھوٹی محبّت کے زعم میں قبول کرنے کو تیارنہیں ہیں -
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
امام علی علیہ السلام
سامنے امام علی اور امام حسین علیھما السلام
روافض کی محبت کا گہرا اثر ہے یا درپردہ حقیقت کی جھلک؟

کیونکہ یہ بات تو ہر مسلمان جانتا ہے کہ روافض کے نزدیک امام اللہ کی طرف سے منتخب ہوتا ہے اور انبیاء کی طرح معصوم ہوتا ہے جسکی بناء پر وہ سیدنا علی اور حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے ناموں کے ساتھ امام اور علیہ السلام کا سابقہ اور لاحقہ لگاتے ہیں۔
 
شمولیت
دسمبر 29، 2011
پیغامات
91
ری ایکشن اسکور
82
پوائنٹ
63
Hahaha! Ap to Ishaq Bhai se bhi aagay niklay. Sirf 'imam kehnay per Rafidhi ka ilzam!
Is ka matlab aap ahlussunnah k tmama aima ko Allah ki taraf se muntakhab aur ma'soom anil khata mantay hain? Lol
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top