• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک عدد ویب ڈیزائنر درکار ہے

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
اسلام علیکم

مجھے حدیث کی تمام اہم کتب پر مشتمل ایک بہت بڑا ڈیٹا بیس بنانا ہے انگلش میں۔ اس کی چند requirements یہ ہیں:

1- ایک پیج پر ایک ہی حدیث دکھائی جائے جیسے اسلام ویب پر ہوتا ہے (لنک دیکھیں

2- لیکن ابواب اور کتب کی جو تفصیل ہے، وہ اوپر کی بجائے سائڈ پر ہو، جسے tree-listing سے نیویگیٹ کیا جا سکے، جیسے شاملہ میں ہوتا ہے۔ (لنک دیکھیں

3- ہر حدیث کے اوپر یا سائڈ پر "تخریج"، "شواہد"، "حکم" "شرح" اور "ڈاونلوڈ کتاب" کا بٹن ہو۔ مثلا: لنک دیکھیں۔

4- ہر حدیث کے ساتھ اس کے موضوع کا ٹیگ بھی لگے گا تا کہ اگر کوئی موضوعات کے حساب سے کوئی حدیث سرچ کرنا چاہے تو کر سکے۔ مثلا دیکھیں لنک، اور لنک۔

5- ہر حدیث کے نیچے ایک لنک ہو گا "رپورٹ این ایرر" یا "غلطی کی نشاندہی کریں" جس پر کلک کر کے کوئی بھی عام یوزر اس جگہ پر موجود کسی غلطی سے مطلع کر سکے۔

6- غیر ترجمہ شدہ کتب جو اپلوڈ ہوں گی، ان کے نیچے بھی ایک لنک ہو، "ترجمہ کریں"، جس پر کلک کر کے کوئی بھی عام یوزر اس حدیث کا ترجمہ کر سکے گا۔

7- ہر راوی پر ایک لنک ہو گا جس کر کلک کر کے اس کے حالات دیکھے جا سکتے ہیں۔

8- ہر راوی کے ساتھ یہ بھی کہیں کسی کونے میں آپشن ہو کہ یہ دیکھا جا سکے کہ اس راوی کی احادیث اور کہاں کہاں موجود ہیں۔ مثلا (لنک دیکھیں - مثلا اس کی صحیح بخاری میں کتنی حدیثیں ہیں، مسلم میں کتنی۔۔۔۔ وغیرہ)۔

9- کسی بھی راوی کو اس کے نام، یا کنیت، یا لقب، یا نسب کے زریعے سرچ کیا جا سکے، مثلا: لنک دیکھیں، ان ڈبوں میں سے کسی میں بھی لکھیں مثلا اگر نسبت والے ڈبے میں "الزہری" لکھیں تو تمام راوی جن کی کنیت الزہری ہو ان کے نام نیچے آ جائیں۔

10- سب سے اہم بات ڈیزائن بہترین اور یوزر فرینڈلی ہو۔

اگر کوئی شخص یہ کر سکتا ہے تو برائے مہربانی رابطہ کریں۔ اور اپنی اجرت بھی بتائیں۔ مجھ سے رعایت کرنے کی ضرورت نہیں دل کھول کر بتائیں! :)
اور یہ سب آن لائن ویب سائٹ کی شکل میں ہو گا نہ کہ ایک سافٹ وئیر کی شکل میں۔

والسلام
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

پہلے پاکستان سے چیک کر لیں شائد کوئی معقول فیس میں یہ کام کر دے، اگر نہیں تو پھر 1 سے 10 تک مجھے انگلش میں لکھ کر پی ایم کر دیں۔

والسلام
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
وعلیکم السلام
اس کام کے لئے اگر کوئی قابل شخص ہے تو وہ ابو طلحہ بابر بھائی ہے ۔کافی محنتی ہےاوراسطرح کے کام میں ماہرہے
 
Last edited:
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
276
پوائنٹ
71
عبداللہ الطاف بھائی بھی کسی دور میں فورم پر رہے ہیں وہ بھی یہی کام کرتے ہیں اور ان کے بھائی عبدالرحمن الطاف بھی
وہ کچھ سائٹس پہلے بھی ڈیزائن کر چکے ہیں اور چلا رہے ہیں
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
لیکن ان میں سے کسی نے ابہی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے
 
Top