• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اے اجنبی! وہ تم سے محبت کرتا ہے!!!

شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
66
اجنبی!!!
بہت اجنبیت ہے نا؟

وجود میں، سوچ میں، انداز میں، گفتگو میں، خلوت میں، جلوت میں، عمل میں،،،،

چمکتی کھلکھلاتی کلیوں میں خود کو بے رونق محسوس کرتی ہو!
دنیاوی محفلوں میں سکوت!

فیشن پرستی کے دور میں سادگی کی جانب
لغویات کی محفل میں خشیتِ الہی کی طرف
بد اخلاقی کے اس ہجوم میں کردار و عمل کی سمت
مادیت پسندی کے اندھیرے میں نورِ الہی کی متلاشی
باطل پگڈنڈیوں سے بچ کر صراطِ مستقیم کی راہ پر
تنہا تنہا قدم اٹھاتی ہو!

اِک محرم کا احساس رکھتی ہو
وہ جو اوپر بہت اوپر عرش پر مستوی تمہیں دیکھ رھا ہے!


تم نے اس کے حکم پر سر جھکایا
کیوں کہ
اُس نے تمہیں پسند کیا
اس نے تمہیں چُن لیا

اے اجنبی! وہ تم سے محبت کرتا ہے!!!

طوبی للغرباء
 

اٹیچمنٹس

شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
66
پردہ کے خلاف جنگ، اجنبیت کی جانب ایک دروازہ ہے. اور اس جنگ میں ایک عورت کا بے پردگی کے سامنے ہتھیار ڈال دینا، اسلام کا مغلوب ہو جانا ہے.

شیخ سلیمان بن ناصر العلوان
 
Top