• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اے اہل ایمان! اگر تم اللہ (کے دین) کی مدد کرو گے تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ تعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے:
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تَنْصُرُوا اللہَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ۝۷ [٤٧:٧]
اے اہل ایمان! اگر تم اللہ (کے دین) کی مدد کرو گے تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تم کو ثابت قدم رکھے گا۔​
پاکستانی قوم کی اکثریت مسلمان ہے۔ اور کم و بیش ہر کسی کی یہی خواہش ہے کہ وہ اللہ کے دین کو اپنے ملک میں نافذ ہوتا دیکھے۔
خوشی میں اگر یاد نہ بھی آئے تو جب مصیبت آتی ہے تو اللہ تعالیٰ کے دین اسلام کی بھی یاد آتی ہے کہ وہ سزا جو اسلام نے بتائی ہے وہ سزا اس مجرم کو لازما ملنی چاہیے جس نے مجھے فلاں فلاں دکھ دیا ہے۔

مسلمانی کا یہ دعوی بھی بڑا عجیب ہے۔ اپنے خوشی لے لمحات کو تلاش کرتے ہیں ان چیزوں میں جو اللہ نے نازل نہیں کیں۔ بلکہ انسان اور خصوصاً مسلمان کے دشمنوں نے ان چیزوں کو بڑی سجاوٹ کے ساتھ پیش کیا ہے۔ اس پر ملمع کاری کی ہے۔ میڈیا کا سہارا لے کر ان چیزوں کو مسلمانوں کے اندر رواج دیا ہے۔
انہی چیزوں میں سے ایک چیز ''جمہوریت'' بھی ہے۔
ابھی چند دنوں پہلے تک پوری قوم کے مسلمانوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا اور ''جمہوریت'' کو ملک کی ملکہ بنا دیا۔
ہر شخص نے اپنے اپنے انداز میں خوش ہو کر ''جمہوریت'' کے ترانے گائے۔ اس کے لئے دن رات ایک کیا۔ گھربار، گلی محلہ، گاؤں گاؤں، شہر شہر، ہر جگہ ایک ہی آواز تھی ''جمہوریت'' ''جمہوریت'' ''جمہوریت'' ۔
بڑے بڑے مقررین نے اپنے اپنے انداز میں ملکہ جمہوریت کو ملک کی بقا اور ترقی کے لئے لازم و ملزوم قرار دیا۔
بڑے بڑے منچلوں نے اپنے اپنے انداز میں اپنے اپنے لیڈر کے اوصاف بیان کئے۔
بزرگوں نے اپنے طور پر اپنی برادری کو سمجھایا۔ اور جمہوریت کی راہ پر گامزن کیا۔
عورتوں نے اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت میں ''جمہوریت'' کو داخل کیا۔
گلی گلی میں فلک شگاف نعرے۔ گولیوں کی تڑتڑاہت۔ موٹر سائیکلوں پر جلوس۔ کاروں پر جھنڈے۔ بڑی بسوں میں اسٹیکرز، بینرز۔
دیواروں پر پوسٹرز۔ کھمبوں پر بینرز۔ ہر طرف ''ملکہ جمہوریت'' کے حق زوجیت کے دعویدار ہی نظر آتے تھے۔
میری گذارش صرف اتنی ہے کیا یہ سب کچھ اللہ کے دین کی مدد کے لئے کیا گیا ہے۔ اگر جواب ہاں میں ہے تو وہ لازماً تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدموں میں ثبات رکھے گا۔
کیونکہ
وحدہ لا شریک فرما رہا ہے
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تَنْصُرُوا اللہَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ۝۷ [٤٧:٧]
اے اہل ایمان! اگر تم اللہ (کے دین) کی مدد کرو گے تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تم کو ثابت قدم رکھے گا۔
اور
اگر
ایسا نہیں
اور ہرگز ایسا نہیں
تو پھر
یاد رکھو اللہ احکم الحاکمین تمہاری مدد بھی نہیں کرے گا۔ اور تمہاری ہوا اکھڑی ہی رہے گی۔ تم دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پھرو گے۔نہ تو اس دنیا میں تمہارا کوئی پرسانِ حال ہو گا اور جو بویا ہے قیامت کے دن وہی کاٹو گے۔
 
Top