• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

با حجاب ہوا باز

پردہ کے باوجود آپ اس ملازمت کو کس نگاہ سے دیکھتے ہیں ؟


  • Total voters
    11
  • Poll closed .
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے

محرم کے بغیر کسی عورت کے لیے سفر کرنا جائز نہیں خواہ وہ خادمہ ہو یاکوئی اور


کیونکہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا ہے:

لاتسافرالمرأۃ الا مع ذی محرم
(صحیح بخاری:1862/صحیح مسلم:1338)
'' محرم کے بغیر کوئی عورت سفر نہ کرے۔''


ایک دوسری حدیث میں نبی اکرمﷺ نے فرمایا:
لا یخلون رجل بامرأۃ الا مع ذی محرم
(صحیح بخاری:5233/صحیح مسلم:1341)
''کوئی مرد محرم کے بغیر کسی عورت کے ساتھ خلوت اختیار نہ کرے۔''

مذکورہ احادیث اس بات پر دال ہیں کہ عورت کسی بھی صورت میں بغیر محرم کے سفر نہیں کرسکتی۔البتہ گھر میں اس کی موجودگی محرم کی محتاج نہیں ہے لیکن کسی اجنبی مرد کو اس کے ساتھ خلوت کی اجازت نہیں ہے-

کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
لایخلون احدکم بامراة فان الشیطان ثالثہما
(جامع ترمذی:2125)
''جب بھی کوئی مرد کی عورت کے ساتھ خلوت اختیار کرتا ہے تو ان میں تیسرا شیطان ہوتا ہے۔''
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ باپردہ عورت گھر سے باہر نکلے اور مشکلات کا سامنا نہ ہو۔۔۔۔۔
وہ خواتین جو خواہ حصول تعلیم کی غرض سے ہی باہر جاتی ہوں مگر چونکہ محرم کے بغیر ہوتی ہیں لہذا ہر قدم پہ وہ شیطان کو پاتی ہیں تو جو خواتین پیشہ ور تعلیم حاصل کر کے مستقل اٹھ دس گھنٹے باہر گزارے تو اس پہ کیسی کیسی آزمائشیں آئیں گی صرف چند سکوں کے عوض اسے اپنے دین ایمان عفت و حیا کی اور پاک دامنی کا سودا کرنا پڑے گا ۔ ہمارا دین تو عورت کی عزت و عصمت کے تحفظ کے لئے مخلوط محفلوں سے اجتناب کی تعلیم دیتا ہے ،
ہمارا اسلام نہ تو جدید تعلیم سے روکتا ہے نہ کسی مفید شعبے میں ان کی خدمات سے استفادہ حاصل کرنے کو منع کرتا ہے مگر اس کے لئے لازمی شرط وہ حدود و قیود ہیں جن کے برقرار رہنے سے دین و ایمان کو تقویت حاصل ہوتی ہے خود نبی کریم ﷺ کی زندگی اختلاط مرد وزن کی نفی کرتی ہے آپ ﷺ نے بیعت لیتے ہوئے کسی عورت کا ہاتھ اپنے دست مبارک میں نہیں لیا ، جب اللہ کا نبی اس قدر محتاط تو عام مسلمان کس طرح اپنے زہد پہ بھروسہ کرسکتا ہے لہذا میرا یہی خیال ہے کہ خواہ پردہ ہی کے ساتھ سہی مستقل ایسی جاب اختیار کرنا دین ویمان اور حیا کے منافی عمل ہے ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
ایک دھندلا سا احتمال ذہن میں آرہا ہے کہ شاید یہ میاں بیوی دونوں ہی ہواباز ہوں ، اور ملکر سفر کرتے ہوں ۔ اور پردہ کی وجہ دیگر غیر محرم افراد ہوں ۔
لیکن یہ ایک احتمال کے سوا کچھ نہیں ۔ کیونکہ اگر ایسا معاملہ ہوتا یقینا خبروں میں یہ بھی شور ضرور ہوتا ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ایک دھندلا سا احتمال ذہن میں آرہا ہے کہ شاید یہ میاں بیوی دونوں ہی ہواباز ہوں ، اور ملکر سفر کرتے ہوں ۔ اور پردہ کی وجہ دیگر غیر محرم افراد ہوں ۔
لیکن یہ ایک احتمال کے سوا کچھ نہیں ۔ کیونکہ اگر ایسا معاملہ ہوتا یقینا خبروں میں یہ بھی شور ضرور ہوتا ۔
محترم خضر حیات بھیا ، یہ احتمال ایک اور وجہ سے بھی نہیں ہو سکتا اور وہ یہ کہ عورت ملازمت کے سلسلے میں تب باہر کا رخ کرے گی ، جب اس کی ضرورت ہو۔بصورت دیگر نان و نفقہ اور دیگر ایسی ذمہ داریاں مرد یعنی شوہر کے ذمے ہیں۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یہ محترمہ کیٹپن پائلٹ ہیں، ایک سیف جاب ھے۔
1، 2
والسلام​
 
Top