• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بدعت پھیلنے کے اسباب

عبد الوکیل

مبتدی
شمولیت
نومبر 04، 2012
پیغامات
142
ری ایکشن اسکور
604
پوائنٹ
0
بدعت کے پھیلنے کے اسباب:

سنت مطہرہ اورحدیث کے مصطلحات سے جہالت برتنا اس طورپرکہ صحیح اورضعیف کےدرمیان تمییزنہ کرسکنا.تواسطرح سے ضعیف وموضوع احادیث کثرت سے ہوتی ہیں
جیسا کہ "محمدی نور کی بدعت"
جوایک موضوع حدیث پرقائم ہے
( اللہ نے سب سے پہلے اپنے نبی کا نورپیدا کیا)

اور"محمد صلى اللہ علیہ وسلم کیوجہ سے مخلوقات کی پیدائش کا نظریہ" جوایک جھوٹی حدیث پرقائم ہے
(اگرآپ نہ ہوتے توآسمان پیدا نہ ہوتے)
اور یہ حدیث وضع کرنے والے پریہ بات پوشیدہ رہ گئی کہ اگر مخلوق نہ ہوتی تومحمد صلى اللہ علیہ وسلم نہ بھیجے جاتے
اللہ تعالی کا ارشاد ہے
"اے (نبی صلى اللہ علیہ وسلم)ہم نے توآپ کودینا والوں کیلئے رحمت بنا کربھیجاہے
[الأنبياء:107

لوگوں کا جاہلوں کواپنا سرداربنا لینا جوتعلیم وفتوی دیتے پھریں اوراللہ کے دین میں بغیرعلم کے کلام کرنا شروع کریں

بعض ایسے عادات اورخرافات جن پرکوئی شرعی دلیل دلالت نہیں کرتی اورنہ ہی عقل اسے رواسمجھتی جیسے میلاد وماتم وغیرہ کی بدعات

ائمہ مجتہدین کی عصمت کا اعتقاد رکھنا اورمشائخ کوانیباء کی طرح تقدس کا درجہ دینا

متشابہ آیات واحادیث کی پیروی کرنا اورمحکم کی طرف نہ لوٹانا
 
Top