• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بد ترین تعصب + موجودہ یورپ اور یہودی، عیسائیوں کا طرز عمل۔ تفسیر السراج۔ پارہ:3

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَلَا تُؤْمِنُوْٓا اِلَّا لِمَنْ تَبِعَ دِيْنَكُمْ۝۰ۭ قُلْ اِنَّ الْہُدٰى ھُدَى اللہِ۝۰ۙ اَنْ يُّؤْتٰٓى اَحَدٌ مِّثْلَ مَآ اُوْتِيْتُمْ اَوْ يُحَاۗجُّوْكُمْ عِنْدَ رَبِّكُمْ۝۰ۭ قُلْ اِنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللہِ۝۰ۚ يُؤْتِيْہِ مَنْ يَّشَاۗءُ۝۰ۭ وَاللہُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ۝۷۳ۚۙ يَّخْتَصُّ بِرَحْمَتِہٖ مَنْ يَّشَاۗءُ۝۰ۭ وَاللہُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ۝۷۴ وَمِنْ اَھْلِ الْكِتٰبِ مَنْ اِنْ تَاْمَنْہُ بِقِنْطَارٍ يُّؤَدِّہٖٓ اِلَيْكَ۝۰ۚ وَمِنْھُمْ مَّنْ اِنْ تَاْمَنْہُ بِدِيْنَارٍ لَّا يُؤَدِّہٖٓ اِلَيْكَ اِلَّا مَا دُمْتَ عَلَيْہِ قَاۗىِٕمًا۝۰ۭ ذٰلِكَ بِاَنَّھُمْ قَالُوْا لَيْسَ عَلَيْنَا فِي الْاُمِّيّٖنَ سَبِيْلٌ۝۰ۚ وَيَقُوْلُوْنَ عَلَي اللہِ الْكَذِبَ وَھُمْ يَعْلَمُوْنَ۝۷۵ بَلٰي مَنْ اَوْفٰى بِعَہْدِہٖ وَاتَّقٰى فَاِنَّ اللہَ يُحِبُّ الْمُتَّقِيْنَ۝۷۶
اوربات اسی شخص کی مانو جوتمہارے دین کے تابع ہے۔ تو کہہ ہدایت وہی ہے جو اللہ ہدایت کرے اس لیے کہ جو تم کو دیاگیا ہے ، وہ کسی کو نہیں دیا گیا یا یہ کہ تمہارے رب کے پاس وہ تم سے جھگڑا کریں تو کہہ فضل خداکے ہاتھ میں ہے ، جسے چاہے، دے اور خدا گنجائش والا ہے۔ (۷۳) وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت سے خاص کرتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔۱؎ (۷۴) اور اہل کتاب میں کوئی تو ایسا ہے کہ اگر تو اس کے پاس مال کا ایک ڈھیر امانت رکھے تو وہ تجھے ادا کردے اور کوئی ان میں ایسا ہے کہ اگر تو ایک اشرفی بھی اس کے پاس رکھے تو وہ تجھے ادا نہ کرے مگرجب تک کہ تو اس کے سرپرکھڑا رہے۔ یہ اس لیے ہے کہ انھوں نے کہا۔ ہم پر جاہلوں (یعنی مسلمانوں) کے حق کا گناہ نہیں ہے اور وہ جھوٹ بولتے ہیں، حالانکہ وہ جانتے ہیں۔۲؎(۷۵) (گناہ) کیوں نہیں بلکہ جس نے اپنا عہد پورا کیا اور خدا سے ڈرا تو خدا ایسے ہی پرہیز گاروں سے محبت رکھتا ہے۔ (۷۶)
۱؎ ان آیات میں بتایا ہے کہ یہودیوں کی مخالفت محض اس بناپر تھی کہ مسلمان کیوں اس نعمت اسلام سے بہرہ اندوز ہیں یعنی بجز تعصب کورانہ کے اور کوئی چیز انھیں اسلام کی صداقتوں کے قبول کرنے سے نہیں روکتی۔ وہ نہیں سوچتے کہ یہ خدا کی دین ہے ۔ جسے چاہے محروم رکھے۔ اس کی مصلحتوں کو اس کے سوا اور کون جانتا ہے۔
بد ترین تعصب
۲؎ اہل کتاب میں یہودی بدترین تعصب کے حامل ہیں۔ ان کی ہروقت یہ کوشش رہتی ہے کہ مسلمانوں کو لوٹا جائے اور ان کے خون سے ہاتھ رنگے جائیں۔ مسلمانوں کے باب میں وہ ہرقسم کے غدر اور خداع کو جائز قرار دیتے اور کہتے ہیں: یہ ان پڑھ اور غیر سرمایہ دار لوگ ہروقت ہماری جوع البقری کا شکار ہوسکتے ہیں اور ان کو دھوکا دینے اور لوٹنے میں مذہباً کوئی مضائقہ نہیں۔

گویا یہ اصول کہ اقویٰ اضعف کو پامال کرے، بڑا اصول ہے ۔ موجودہ یورپ نے اسے یہودیوں سے سیکھا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ تمام سفید فام اور بااقتدار حکومتیں ضعیف اور ناتوانوں کو اپنا آزو قۂ حیات سمجھتی ہیں اور اخلاقاً وعرفاً انھیں حکم دینے میں کوئی مضائقہ خیال نہیں کرتیں۔

قرآن حکیم کہتا ہے کہ یہ طرز عمل اللہ تعالیٰ کے قانون انصاف وعدل کے خلاف ہے اورخدائے قدوس پر یہ زبردست الزام ہے۔ اللہ تعالیٰ کسی حالت میں بھی تعصب کو جائز ودرست قرار نہیں دیتے۔ انصاف وعدل بہرحال قابل لحاظ ہے ۔
حل لغات
{ قِنْطَارٍ} خزانہ۔ مال کثیر{ سَبِیْلٌ} اصل معنی راہ اور راستے کے ہیں۔ یہاں مراد ہے کہ ایسا کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ کوئی طریق اعتراض والزام نہیں۔
 
Top