• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

براۓ مہربانی اس حدیث کی صحت کے بارے میں اگاہ کیجئے "جو اللہ چاہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں "

شمولیت
جولائی 06، 2014
پیغامات
165
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِلنَّبِيّ صلیٰ الله علیه وآله وسلم مَا شَائَ االله وَشِئْتَ فَقَالَ لَه النَّبِيُّ صلیٰ الله علیه وآله وسلم أَجَعَلْتَنِي وَالله عَدْلًا بَلْ مَا شَائَ الله وَحْدَحه
احمد بن حنبل، المسند، 1: 214، رقم: 1839، موسسۃ قرطبۃ، مصر

حضرت ابن عباس رضی اﷲ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا جو اﷲ چاہے اور آپ چاہیں۔حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کیا تو مجھے اور اﷲ کو برابر کر رہا ہے ؟ یوں کہو جو اکیلے اﷲ نے چاہا۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
اس حدیث کی صحت کے بارے میں اگاہ کیجئے
حدثنا هُشيم أخبرنا أَجْلَح عن يزيد بن الأصَمّ عن ابن عباس: أن رجلاً قال للنبي - صلى الله عليه وسلم -: ما شاء الله وشئتَ! فقال له النبي - صلى الله عليه وسلم -: "أجعلتني والله عَدْلاً؟! بل ما شاء الله وحدَه"

مسند احمد بن حنبل 1839 ، والسنن الكبرى للنسائي والبخاري في الادب المفرد
قال الشيخ احمد شاكر إسناده صحيح وصححه الالباني في صحيح الادب المفرد

https://archive.org/details/FP23906/page/n292
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: جو اللہ چاہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں۔“ تو اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ اللہ کی قسم ! کیا تو نے مجھے اللہ کا شریک بنا رکھا ہے ؟ بلکہ (کہو ) جو اللہ اکیلا چاہے۔“
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کی اسناد بالکل صحیح ہے ،علامہ احمد شاکر مصریؒ نے مسند احمد کی تخریج میں اسے صحیح کہا ہے اور علامہ ناصر الدین البانیؒ نے "صحیح الادب المفرد " میں اسے صحیح کہا ہے ۔
 
Last edited:
Top