• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

براۓ مہربانی اس حدیث کی صحت کے بارے میں اگاہ کیجئے

شمولیت
جولائی 06، 2014
پیغامات
165
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
مسند أحمد - بَاقِي مُسْنَدِ الْمُكْثِرِينَ - إذا كان شيء من أمر دنياكم فأنتم أعلم به فإذا كان من أمر دينكم فإلي

عَنْ أَنَسٍ قَالَ: سَمِعَ رَسُولُ اللهِ ﷺ أَصْوَاتًا فَقَالَ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: يُلَقِّحُونَ النَّخْلَ فَقَالَ: لَوْ تَرَكُوهُ فَلَمْ يُلَقِّحُوهُ لَصَلُحَ فَتَرَكُوهُ فَلَمْ يُلَقِّحُوهُ فَخَرَجَ شِيصًا فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: مَا لَكُمْ؟ قَالُوا تَرَكُوهُ لِمَا قُلْتَ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: إِذَا كَانَ شَيْءٌ مِنْ أَمْرِ دُنْيَاكُمْ فَأَنْتُمْ أَعْلَمُ بِهِ فَإِذَا كَانَ مِنْ أَمْرِ دِينِكُمْ فَإِلَيَّ

انسؓ سےمروی ہےکہ رسول اللہﷺنےکچھ آوازیں سنیں آپﷺنے پوچھا: یہ آوازیں کیسی ہیں؟ یہ کیاہے؟صحابہ نے کہا: لوگ کھجوروں کی پیوند کاری کر رہے ہیں (نر اور مادہ شگوفوں کو ملانا) آپ ﷺ نے فرمایا: اگر یہ اسے چھوڑ دیں اور پیوند نہ لگائیں تو بہتر رہے گا، لوگوں نے پیوند نہ لگائے اس کے بعد جب ردی کھجور ہوئی تو نبی ﷺ نے فرمایا: تمہیں کیا ہوا؟ (یہ کیسی کھجوریں ہیں؟) صحابہ نے کہا: لوگوں نے آپ کی بات پر عمل کرتے ہوئے پیوند کاری نہ کی، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تمہاری دنیا کا معاملہ ہو تو تم بہتر جانتے ہو اور اگر تمہارے دین کا معاملہ ہو تو میرے پاس لے آؤ

براۓ مہربانی اس حدیث کی صحت کے بارے میں اگاہ کیجئے
جزاک الله خیر
 
Last edited by a moderator:

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
امام أحمد بن حنبل رحمه الله (المتوفى241)نے کہا:
حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، وَهِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ أَصْوَاتًا، فَقَالَ: " مَا هَذِهِ الْأَصْوَاتُ؟ " قَالُوا: النَّخْلُ يُؤَبِّرُونَهُ يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ: " لَوْ لَمْ يَفْعَلُوا لَصَلُحَ "، فَلَمْ يُؤَبِّرُوا عَامَئِذٍ، فَصَارَ شِيصًا، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " إِذَا كَانَ شَيْئًا مِنْ أَمْرِ دُنْيَاكُمْ فَشَأْنَكُمْ بِهِ، وَإِذَا كَانَ شَيْئًا مِنْ أَمْرِ دِينِكُمْ فَإِلَيَّ "
ام المؤمنین عائشہ اورصحابی رسول انس رضی اللہ عنہماسے مروی ہے کہ ایک مرتبہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ آوازیں سنیں فرمایا:''یہ کیسی آوازیں ہیں''؟ صحابہ نے جواب دیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! لوگ کجھوروں کی پیوندکاری کررہے ہیں ۔اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''اگریہ لوگ ایسانہ کریں تو بہترہے''۔تو اس سال لوگوں نے کجھورکی پیوندکاری نہیں کی،جس کی وجہ سے اس سال کجھورکی فصل اچھی نہ ہوئی،تو لوگوں نے اس کاتذکرہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا ،تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''جب تمہارے دنیا کا کوئی معاملہ ہو تو تم اسے جس طرح چاہوانجام دو لیکن اگرتمہارے دین کا معاملہ ہو تو میری طرف رجوع کرو''َّ[مسند أحمد: 41/ 401 واسنادہ صحیح علی شرط مسلم]۔

یہ حدیث مسلم کی شرط پر اعلی درجے کی صحیح حدیث ہے۔
 
Top