• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بزدلی ہلاکت ہے۔ ۔ تفسیر السراج۔ پارہ:2

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَاَنْفِقُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَلَا تُلْقُوْا بِاَيْدِيْكُمْ اِلَى التَّہْلُكَۃِ۝۰ۚۖۛ وَاَحْسِنُوْا۝۰ۚۛ اِنَّ اللہَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِيْنَ۝۱۹۵
اورخدا کی راہ میں خرچ کرو اور اپنی جانوں کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور نیکی کرو۔ بے شک اللہ نیکوں سے محبت کرتا ہے۔ (۱۹۵)
بزدلی ہلاکت ہے
۱؎ جہادکے لیے جس طرح سرفروشی ضروری ہے، اسی طرح مالی اعانت بھی لابدی ہے ۔ان آیات میں یہ بتایا گیا ہے کہ وہ قومیں جو خدا کی راہ میں خرچ کرنے سے دریغ کرتی ہیں، ان کی ہلاکت قطعی ہے ۔ ان کا پنپنا اور دنیا میں رہنا محال ہے ۔ قوموں کی زندگی ان کے جذبہ ٔ ایثار وقربانی سے وابستہ ہے، اس لیے وہ لوگ جو قومی احساس نہیں رکھتے۔ جن کے دل قوم کے مصائب پر نہیں پسیجتے، وہ غور کریں کہ ان کے زندہ رہنے کی کیاصورت ہے ۔

بعض فریب خوردہ لوگ وَلاَ تُلْقُوْا بِاَیْدِیْکُمْ اِلَی التَّھْلُکَۃِ کے معنی یہ سمجھتے ہیں کہ جہاد میں شرکت نہ کی جائے اور جان بچائی جائے، اس لیے کہ ہلاکت میں پڑنے سے اللہ تعالیٰ منع فرماتا ہے ۔ حالانکہ یہ غلط ہے۔ وہ نہیں سوچتے کہ سیاق جہاد میں اس کا ذکر کرنا اس پر دال ہے کہ جہاد میں شرکت نہ کرنا اور مال ودولت سے حد سے زیادہ پیار کرنا ہلاکت ہے ۔ چنانچہ حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ جو اسلام کے ایک باہمت مجاہد ہیں،فرماتے ہیں کہ ہم (یعنی صحابہ رضی اللہ عنہم) ہمیشہ بزدلی اورتخلف عن الجہاد کو ہی ہلاکت سمجھتے رہے۔ وہ موت وہلاکت جو خدا کی راہ میں آئے۔ جس سے اسلام اور مسلم کی عزت میں اضافہ ہوتاہو، ہزار زندگی سے بہتر ہے اور وہ زندگی جو بزدلی اور آسائش میں گزرے موت سے بھی بدتر ہے ۔
 
Top