• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بچوں کے سامنے بدعی جملے نہ بولے جائیں ۔

شمولیت
جنوری 17، 2018
پیغامات
26
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
36
وہ باتیں جو بچپن میں ہم سنا کرتے تھے:
(۱) دوائی پینے سے قبل بسم اللہ نہیں پڑھنا چاہیے ورنہ شفا نہیں ملے گی ـ
(۲) زمین کے نیچے ایک ماں اپنے ایک بیٹے کے ساتھ رہتی ہے ،روزانہ بیٹا اپنی ماں سے پوچھتا ہے کہ کیا صبح ہو گئی ہے؟ جس دن ماں کہہ دیے گی کہ ہاں بیٹا صبح ہو چکی ہے اس دن قیامت قائم ہو جائے گی ـ
(۳) لال قسم کی چیوں ٹیاں ہندو ہوتی ہیں جبکہ چھوٹی کالی چیوں ٹیاں مسلمان ہوتی ہیں ـ
(۴) سیدھی انگلی سے قبرستان کی جانب اشارہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ پنجہ سے اشارہ کرنا چاہیے ـ
(۵) مصیبت کے وقت پیڑ پودوں نے ہندوؤں کو اپنے اندر پناہ دی تھی اس لیے ہندو لوگ پیڑوں کی پوجا کرتے ہیں اور مسلمانوں کو گھر نے پناہ دی تھی اس لیے مسلمان مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں ـ
(۶) ماہ رمضان میں جو شخص اعتکاف بیٹھتا ہے وہ دس دن تک مسلسل خاموش رہتا ہے ـ
(٧)اگر کھانا کھانے کے دوران چھینک آ جائے تو سمجھ لینا کہ کسی نے آپ کا نام لیا ہے ۔
(٨) ولادت کے فوراً بعد زچہ بچہ کے جو گندے کپڑے مٹی میں دفنانے کے لئے لے جایا جاتا ہے ، اگر کسی بچے نے اس طرف دیکھ لیا تو وہ اندھا ہو جائے گا ۔ والعیاذ باللہ ۔

ان چیزوں کے بارے میں آپ احباب کا کیا خیال ہے؟

محمود الحق سلفي
 
Top