• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بچے پر اثرات

شمولیت
اپریل 25، 2016
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
36
السلام علیکم ..
ایک بچہ ہے جس کے اوپر کسی قسم کا اثر ہے جس کی وجہ سے وہ راتوں کو اٹھ کر ڈرتا ہے ...
کسی نے تعویذ کا علاج بتایا ہے..کیا یہ جائیز ہے ؟
اور اگر نہیں تو کیا علاج ہے ؟
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
السلام علیکم ..
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک بچہ ہے جس کے اوپر کسی قسم کا اثر ہے جس کی وجہ سے وہ راتوں کو اٹھ کر ڈرتا ہے ..
پہلے یہ کنفرم کریں کہ اثر ہی ہے؟
کسی نے تعویذ کا علاج بتایا ہے..کیا یہ جائیز ہے ؟
تعویذ تو شرک ہے
اور اگر نہیں تو کیا علاج ہے ؟
علاج ان شاء اللہ علماء بتائیں گے
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم ..
ایک بچہ ہے جس کے اوپر کسی قسم کا اثر ہے جس کی وجہ سے وہ راتوں کو اٹھ کر ڈرتا ہے ...
کسی نے تعویذ کا علاج بتایا ہے..کیا یہ جائیز ہے ؟
اور اگر نہیں تو کیا علاج ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
لکھے ہوئے تعویذوں سے بچیں ،
اور درج ذیل ھدایات پر لازماً عمل کریں :
أخبرني عطاء، أنه سمع جابر بن عبد الله، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا كان جنح الليل - أو أمسيتم - فكفوا صبيانكم، فإن الشيطان ينتشر حينئذ، فإذا ذهب ساعة من الليل فخلوهم، وأغلقوا الأبواب، واذكروا اسم الله، فإن الشيطان لا يفتح بابا مغلقا، وأوكوا قربكم، واذكروا اسم الله، وخمروا آنيتكم واذكروا اسم الله، ولو أن تعرضوا عليها شيئا، وأطفئوا مصابيحكم»،
(صحیح مسلم )

سیدنا جابر بن عبداللہ (رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب رات کا اندھیرا یا شام ہوجائے تو تم اپنے بچوں کو باہر نکلنے نہ دیا کرو کیونکہ شیطان اس وقت پھیلتے ہیں پھر جب رات کی ایک گھڑی (ایک حصہ) گزر جائے تو پھر انہیں چھوڑ سکتے ہو اور دروازوں کو بند کرلیا کرو اور اللہ کا نام لے لیا کرو (یعنی بسم اللہ توَکَّلت علی اللہ پڑھ لیا کرو) کیونکہ شیطان بند دروازے کو نہیں کھولتا اور مشکیزوں کے منہ اللہ کا نام لے کر باندھ دیا کرو اور اللہ کا نام لے کر اپنے برتنوں کو ڈھانک دیا کرو اگرچہ ان پر کسی چیز کی آڑ ہی رکھ دو اور تم اپنے چراغ بجھا دیا کرو۔ )

(2) صبح و شام تین ،تین مرتبہ قرآن کریم کی آخری تین سورتیں پڑھ کر ہاتھوں پر پھونکیں اور پھر ہاتھ بچے کے سارے بدن پر پھیر لیں ،

(3 ) تین دفعہ یہ کلمات نہایت خشوع سے پڑھیں
أُعِيذُكَ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ، مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ "
 
Last edited:
Top