• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھارت کا سیکولرازم چہرہ بے نقاب، اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کا کرناٹک میں داخلہ بند !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بھارت کا سیکولرازم چہرہ بے نقاب، اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کا کرناٹک میں داخلہ بند
آئی این پی 2 گھنٹے پہلے


ڈاکر ذاکر پر یہ پابندی دفعہ144کے تحت عائدکی گئی ہے، کمشنر منگلورو پولیس۔ فوٹو: فائل

مینگلورو: بھارت کی ریاست کرناٹک کی حکومت نے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر پابندی عائد کر دی۔

بھارتی میڈیاکے مطابق منگلورو سٹی پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ذاکرنائیک پابندی کے دوران منگلورو شہر میں داخل ہو سکتے ہیں اورنہ ہی کسی پروگرام میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک اس پابندی کے تحت 31 دسمبر 2015ء سے6 جنوری 2016ء تک منگلورو نہیں جا سکتے۔

منگلورو پولیس کمشنر ایس موروگن کاکہناکہ یہ پابندی دفعہ144کے تحت عائدکی گئی ہے۔ انتہاپسند ہندوؤں کے احتجاج کے خدشے کی وجہ سے یہ پابندی عائدکی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ذاکرنائیک پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں تاہم انھوں نے 1991ء سے اسلام کی تبلیغ کو اپنی مکمل توجہ دینا شروع کردی تھی۔ بہت سے لوگوں نے ان کے ہاتھ اسلام قبول کیا۔ وہ ممبئی میں اسلامی تحقیق سینٹرکے صدرہیں اور ’’پیس‘‘ کے نام سے اسلامی چینل چلارہے ہیں۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

انتہاپسند ہندوؤں کے احتجاج کے خدشے کی وجہ سے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔
حالات کی پیش نظر یہ پابندی وقتی طور ان کی سیفٹی کے لئے ھے کوئی بری بات نہیں۔

والسلام
 
Top