• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بین المذاہب مکالمے کا داعی، شاہ عبداللہ، تحریر سینیٹر پروفیسر ساجد میر

شمولیت
دسمبر 09، 2013
پیغامات
68
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
37
شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن فیصل بن ترکی بن عبداللہ بن محمد بن سعود، خادم الحرمین الشریفین گزشتہ روز 91 برس کی عمر گزار کراپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ اناللہ وانا الیہ راجعون ۔ وہ یکم اگست 1924 ء کو پیدا ہوئے۔ اگست2005ء کو انہوں نے اپنے رضاعی بھا ئی شاہ فہد کی وفات کے بعد تخت کو کامیابی سے سنبھالا- شاہ عبداللہ کی جگہ ان کے 79 سالہ بھائی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے نئے بادشاہ بنے ہیں جنھیں دو برس قبل شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد ولی عہد کا منصب عطا کیا گیا تھا۔شاہ عبداللہ سعودی عرب کی وحدت کا ہرقیمت پر دفاع کرنے کے عزم رکھتے تھے ۔انہوں نے کسی اندرونی اور بیرونی دشمن کو سعودی عرب کی قومی سلامتی اور وحدت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نی دینے کا پختہ عزم کرکھا تھا۔ وہ دہشت گردی کو ایک عالمی مسئلہ سمجھتے اور کہا کرتے تھے کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خطرات سے نبرد آزما رہے گا۔ انہیں مذہب ، تاریخ اور عرب ثقافت کے موضوعات سے خاص دلچسپی تھی۔انہیں جدید سعودی عرب کا داعی سمجھا جاتا تھا.

مکمل تحریر پڑھنے کےلیے کلک کریں
http://www.ahlehadith.org/bain-al-mazahib-ka-dai-shah-abdullah
 
Top