• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیوہ عورت سے نکاح کے بعد اس کے حقوق کا بیان

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
509
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
بیوہ عورت سے نکاح کے بعد اس کے حقوق کا بیان


فتاوى عبر الأثير (( 10 ))

– السؤال:- هناك كثير من الإخوة يتزوجون بنساء أرامل لأغراض كفالة الأيتام ورعايتهم, ويقصرون في حق المرأة, فبما تنصحهم؟

سوال: بہت سے بھائی بیوہ عورتوں سے اس نیت سے شادی کرتے ہیں تاکہ یتیموں کی کفالت اور دیکھ بھال کر سکیں جبکہ عورت کے حق میں کوتاہی کرجاتے ہیں، آپ انہیں کیا نصیحت کرتے ہیں؟

– الجواب:- ينبغي أن يعلم هؤلاء الإخوة أن الحرص على كفالة الأيتام فضيلة عظمى وقربى الى الله تعالى, والأحاديث الواردة في ذلك كثيرة ليس هذا محل بسطها لكن الله سبحانه وتعالى لما أمرنا بالطاعة أمرنا أن لا تأتى بمعصيته, وأن التقصير في حق الزوجة من المعصية ومن ترك العدل والإحسان الذي أمر الله سبحانه وتعالى به,

جواب: ان بھائیوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یتیموں کی کفالت ایک بہت بڑی فضیلت کا حامل عمل ہے اور اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہے، اور اس بارے میں بہت سی احادیث وارد ہوئی ہیں، جن کو ذکر کرنے کا یہ موقع و محل نہیں، لیکن اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے جب ہمیں اطاعت کا حکم دیا تو ساتھ میں یہ حکم بھی دیا کہ اسے اس طرح پورا کیا جائے کہ اس سے معصیت کا ارتکاب لازم نہ آئے۔ زوجہ کے حق میں کوتاہی معصیت ہے، جو کہ عدل اور احسان کو ترک کرنے سے وقوع پذیر ہوتی ہے۔

ففي الصحيحين عن عقبة أبن عامر الجهني -رضي الله عنه وأرضاه- قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم- (أحق الشروط أن توفوا به ما أستحللتم به الفروج), فالمرأة لها على زوجها حق المبيت والنفقة والسكنى وحسن العشرة بالمعروف… والله أعلم

پس صحیحین میں عقبہ إبن عامر الجہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "سب سے زیادہ لائقِ وفا وہ شرائط ہیں جن کے ذریعے تم شرمگاہوں کو حلال ٹھہراتے ہو"، پس مرد پر بیوی کا حق رات کی باری، نان نفقہ، رہائش اور حسن معاشرت سے عبارت ہے۔


والله أعلم بالصواب و علمه أتم

مترجم: ندائے حق اردو
 
Top