• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیوی کے ساتھ حسنِ سلوک

شمولیت
فروری 07، 2016
پیغامات
57
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
20
بیوی کے ساتھ حسنِ سلوک​


حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے عورتوں سے حسن سلوک کی تعلیم دی اور زندگی کے عام معاملات میں عورتوں سے عفو و درگزر اور رافت و محبت پر مبنی سلوک کی تلقین فرمائی:

عن أبی ہریرة رضی اللہ عنہ أن رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم قال: المرأة کالضلع ان اقمتہا کسرتہا وان استمتعت بہا استمتعت بہا وفیہا عوج.
’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: عورت پسلی کی مانند ہے اگر اسے سیدھا کرو گے تو ٹوٹ جائے گی اگر اسی طرح اس کے ساتھ فائدہ اٹھانا چاہو تو فائدہ اٹھا سکتے ہو ورنہ اس کے اندر ٹیڑھا پن موجود ہے۔‘‘
1
. بخاری، الصحیح، کتاب النکاح، باب المدارة مع النساء، 5: 1987، رقم: 4889 2. مسلم، الصحیح، کتاب الرضاع، باب الوصیة بالنساء، 2: 1090، رقم: 1468 3. ترمذی، السنن، کتاب الطلاق، باب ماجاء فی مدارة النساء، 3: 493، رقم: 1188 4. احمد بن حنبل، المسند، 2: 428، رقم: 9521 5. ابن حبان، الصحیح، 9: 487، رقم: 4180 6. دارمی، السنن، 2: 199، رقم: 2222 7. ابن ابی شیبہ، المصنف، 4: 197 8. ابوعوانة، المسند، 3: 142، رقم: 4495 9. طبرانی، المعجم الاوسط، 1: 178، رقم: 565 10. ہیثمی، مجمع الزوائد، 4: 303، رقم: 304
عن أبی ہریرة رضی اللہ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم قال: من کان یؤمن باﷲ والیوم الاخر فلا یؤذی جارہ واستوصوا بالنساء خیرا، فانہن خلقن من ضلع و ان اعوج شئ فی الضلع اعلاہ فان ذہبت تقیمہ کسرتہ وان ترکتہ لم یزل اعوج فاستوصوا بالنساء خیرا.
’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: جو اللہ تعالیٰ اور روزِ قیامت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے ہمسائے کو تکلیف نہ دے، اور عورتوں کے ساتھ نیکی کرنے کے بارے میں میری وصیت قبول کر لو کیونکہ وہ پسلی سے پیدا کی گئیں ہیں۔ اور سب سے اوپر والی پسلی سب سے زیادہ ٹیڑھی ہوتی ہے اگر تم اسے سیدھا کرنے لگو گے تو توڑ ڈالو گے اور اس کے حال پر چھوڑے رہو گے تب بھی ہمیشہ ٹیڑھی رہے گی پس عورتوں کے ساتھ بھلائی کرنے کے بارے میں میری وصیت قبول کر لو۔‘‘
1
. بخاری، الصحیح، کتاب النکاح، باب الوصاة بالنساء، 5: 1987، رقم: 4890 2. مسلم، الصحیح، کتاب الرضاع، باب الوصیة بالنساء، 2: 1091، رقم: 1468 3. ابن ابی شیبہ، المصنف، 4: 197 4. ابن راہویہ، المسند، 1: 250، رقم: 214 5. ابویعلیٰ، المسند، 11: 85، رقم: 6218 6. بیہقی، السنن الکبریٰ، 7: 295، رقم: 14499
حَدَّثَنِي الشَّيْخُ الْإِمَامُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيُّ قَالَ أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَی الْقُوْمَسِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَلَّامٌ أَبُو الْمُنْذِرِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُبِّبَ إِلَيَّ مِنْ الدُّنْيَا النِّسَائُ وَالطِّيبُ وَجُعِلَ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلَاةِ

شیخ الامام ابوعبدالرحمن، حسین بن عیسی، عفان ابن مسلم، سلام ابومنذر، ثابت، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھ کو دنیا کی تمام چیزوں میں خواتین اور خوشبوئیں محبوب اور پسندیدہ ہیں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز ہے۔
سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ عورتوں کے ساتھ حسن سلوک ۔ حدیث 1320
 
Top