• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیٹے کا حفظ

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

اللہ تعالی کی بے شمار نعمتوں، نوازشوں اور احسانات میں سے ایک عظیم نعمت اولاد اور بچے ہیں۔اولاد اللہ تعالی کی امانت ہیں ۔ قیامت کے دن والدین سے ان کے بارے میں باز پرس ہوگی ۔آیا انھوں نے اس ذمہ داری کو محسوس کرکے اس امانت کی حفاظت کی تھی یا اسے برباد کردیا تھا ۔یہی اولاد جو ہمارے لیے زینت ہیں اگر دین اسلام پر ان کی تعلیم و تربیت نہ کی جائے اور انھیں اچھے اخلاق نہ سکھائے جائیں تو یہ رونق وجمال بننے کے بجائے دنیا وآخرت میں وبال بن جاتے ہیں۔کچھ والدین بچوں کی ذہنی صلاحیت، دلچسپی اور مہارت کا بچپن میں ہی اندازہ لگا لیتے ہیں کہ ان کے بچے بڑے ذہین اور قوی حافظہ کے مالک ہیں ،دیکھتے ہی دیکھتے مختلف نظمیں اور اشعار بلکہ اشتہارات کے نعرے وغیرہ جیسی لغو اور فضول چیزیں تک یاد کرلیتے ہیں اگر ان کی اسی صلاحیت کو کسی کارآمد چیز مثلا حفظ قرآن اورحفظ حدیث وغیرہ میں استعمال کیا جائے تو یہ عمل دنیا وآخرت دونوں جگہ سودمند ، کارآمد اور نفع بخش ہوگا۔ اسی طرح ایک بچہ محمد عبداللہ جس کو بچپن میں ہی پہچان لیا کہ اس کو اللہ رب العزت نے ایک بہت اچھے ذہن کا مالک بنایا ہے تو اسے اسکول کے ساتھ ساتھ اس کی ماں نے گھر میں قرآن حفظ کرانا بھی شروع کردیا مگر بچے شرارتی ہوتے ہیں جس سے وہ بچے کہلاتے ہیں سو اس بچے کی شرارتیں بڑھیں تواسے مدرسہ میں لگایا گھر میں اس نے 17 پارے حفظ کیے اور 13
پارے مدرسے میں حفظ کیے ۔
آج محمد عبداللہ کے تکمیل قرآن کا مبارک دن ہے عبداللہ نے ڈیرھ سال کی عمر میں حج کی سعادت حاصل کی اور آج ساڑھے آٹھ سال کی عمر میں ہمیں حافظ بیٹے کے والدین ہونے کا اعزاز بخشا ماشاء اللہ جس دن کا بے چینی سے انتظار تھا وہ دن آج ہمیں نصیب ہوا الحمداللہ اللہ کی اس نعمت اور سعادت کا ہم جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے الحمداللہ دعائیں وہ قیمتی ہتھیار ہیں جس سے گمراہ ہدایت یاب ہوتے اور بگڑے ہوئے سدھر جاتے ہیں۔
چنانچہ اپنی محنت وکاوش اور عملی جد وجہد کے ساتھ ساتھ رب کریم سے دعائیں بھی کرنا چاہئے جیسا کہ انبیا ء کی سنت رہی ہے ۔ چنانچہ قرآن مجید میں جو دعا کرتے ہیں کہ
" اے ہمارے رب ہمیں اپنی بیویوں اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں متقین کا امام بنا۔)"
اللہ رب العالمین سب کی اولادوں کو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور صدقہ جاریہ ا ور جنت میں داخلے کا سبب بنائے آمین ،
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاء اللہ
بہت خوشی ہوئی
اللہ تعالی بچے کو استقامت دے۔اور آپ کو اجر عظیم۔آمین
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
ماشاء اللہ
بہت خوشی ہوئی ، اللہ تعالی اس عمل کو اخروی کامیابی کا سبب بنائے ،
اللہ تعالی اس بچے اور والدین کو فہم قرآن سے آراستہ کرے، اور اس عمل کا ذریعہ بننے والے ہر فرد کو اجر عظیم سے نوازے۔آمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاء اللہ
بہت خوشی ہوئی -
اللہ تعالی بچے کو استقامت دے۔اور آپ کو اجر عظیم۔آمین
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مبروک الف الف!
اللہ تعالٰی عبداللہ اور والدین کو خصوصی رحمتوں اورانعامات سے نوازے اور اس عمل کو صدقہ جاریہ کے طور پر قبول فرما لے۔آمین
 
Top