• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بےےےےے چارہ مرد

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اسلام علیکم !

بہت خوب

بڑے دن کے بعد کوئی پوسٹ نظر آئی آپ کی !


بے ےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےے چارہ مرد !

اگر عورت پر ہاتھ اٹھائے تو ظالم اور پٹ جائے تو بزدل

اگر عورت سے آگے چلے تو فرعون اور پیچھے چلے تو زن مرید

اگر عورت کو کسی کے ساتھ دیکھ کر لڑے تو دقیانوس ، کچھ نہ کہے تو بے غیرت

اگر مرد گھر سے باہر رہے تو آوارہ اور گھر میں بیٹھا رہے تو ناکارہ

اگر بچوں کو ڈانٹے تو جابر اور نہ ڈانٹے تو بے پرواہ

اگر عورت کو ملازمت سے روکے تو حاسد اور نا روکے تو عورت کی کمائی کھانے والا

آخر بے چارہ مرد ۔ ۔ ۔ جائے تو جائے کہاں ؟

 
شمولیت
ستمبر 01، 2014
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
57
پوائنٹ
54
بےےےے چارے مرد اب اتنے زیادہ بھی بے چارے نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔ ابتسامہ۔
۱۔الرجال قوامون علی النساء۔
۲۔ہمیشہ اعتدال رکھنا چاہئے۔
۳۔جب ہم صحیح کررہے ہوں تو کسی بھی نام کی فکر نہیں کرنی چاہئے، بس اتنا خیال ہو کہ کہیں ہم خلاف شرع تو نہیں جارہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
’’ بےچارگی‘‘مرد و عورت ،میں سے کسی ایک کی صفت لازمہ نہیں ہے ، کہیں مرد اور کہیں عورت ۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
میرا خیال ہے (جو اتفاق سے درست بھی ہوسکتا ہے۔ ابتسامہ) کہ:
  1. شادی شدہ مرد (جی ہاں! مرد ہمیشہ شادی شدہ ہی ہوتا ہے۔ بصورت دیگر وہ یا تو لڑکا ہوتا ہے یا رنڈوا ۔ ابتسامہ ) بالعموم اندرونِ خانہ بےےےےے چارہ ہی ہوتا ہے۔ جبکہ
  2. خواتین (بر وزن سوا تین) شادی شدہ ہوں یا غیر شادی شدہ یعنی لڑکیاں ۔۔۔ وہ بیرونِ خانہ ہمیشہ نہیں تو اکثر بےےےےےےے چاری ہی ہوتی ہیں۔
مشورہ: پس اگر مرد و خواتین اس ”بائی ڈیفالٹ“ بےےےے چارگی سے بچنا چاہیں تو وہ علی الترتیب اندرون خانہ و بیرون خانہ جانے اور وہاں تادیر رہنے سے حتی الامکان پرہیز کریں ۔ (اس قیمتی مشورہ پر عمل کرنے والے، اس کی قیمت یعنی مشورہ فیس ہمیں بھیجنا نہ بھولیں)
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
اسلام علیکم !

آخر بے چارہ مرد ۔ ۔ ۔ جائے تو جائے کہاں ؟

کہیں ”جانے“ کی ضرورت نہیں ہے ۔ بس اپنی ”جگہ“ کرکٹر گل محمد کی طرح کھڑا رہے۔ کبھی نہ کبھی تو ”گیند” اس کے پاس ”کیچ ہونے“ کے لئے آئے گی ہی۔
زمیں جنبد، نہ جنبد گل محمد ع
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بے چارہ مرد اگر دو بیویاں رکھتا ہو تو ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
بے چارہ مرد اگر دو بیویاں رکھتا ہو تو ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
تو وہ ہوگا تو ”ڈبل بے چارہ“ ، لیکن اپنی اس ڈبل بے چارگی سے جان چھڑانا ہھی نہیں چاہے گا۔ اُف بے چارہ
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جو مرد اپنی بےچارگی کا رونہ روتے ہیں، مجھے ان سے کوئی ہمدردی نہیں!!
تقدیر کے قاضی کا یہ فتوی ازل سے ہے
ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جو مرد اپنی بےچارگی کا رونہ روتے ہیں، مجھے ان سے کوئی ہمدردی نہیں!!
تقدیر کے قاضی کا یہ فتوی ازل سے ہے
ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات
گویا آپ کو بھائی @کلیم حیدر سے کوئی ہمدردی نہیں ۔ ابتسامہ
 
Top