• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تاریخ وہابیت حقائق کے آئینے میں

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
تاریخ وہابیت حقائق کے آئینے میں

مصنف کا نام
ڈاکٹر محمد بن سعد الشویعر

ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور


تبصرہ

سلفی تحریک کو ابتداء سے لے کر موجودہ دور تک مختلف قسم کے الزامات و اتہامات اور دشنام طرازیوں کا سامنا ہے ۔ علماء سوء کی تمام تر توانائیاں اس نکتے پر کھپ رہی ہیں کہ اس تحریک کا راستہ کیسے روکا جائے ۔اس لیے کہ اس تحریک کی کامیابی اصل میں ان سیم و زر کے پجاریوں کی ناکامی ہے جنہوں نے دین کو بطور پیشہ کے اپنایا ہوا ہے ۔چنانچہ ان جضرات نے اللہ کے خوف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تحریک اور بانیان تحریک کے لیے ہر طرح کی گالی کو جائز قرار دے لیا بلکہ لوگوں کو اس سے متنفر کر نے کے لیے تحریک کے نام کو ہی گالی بنادیا اور اس مقدس تحریک کے ڈانڈے دوسری صدی ہجری کی ،رستمی وہابیت ،سے جاملائے پھر زور و شور سے یہ پروپیگنڈہ شروع کر دیا کہ شیخ محمد کی یہ تحریک در اصل خارجیوں کی اباضی تحریک وہابیت کی صدائے بازگشت ہے ،تاکہ علماء سلف کے فتاوی اور عوام الناس کی نفرت کا رخ اباضی تحریک سے سلفی تحریک کی جانب موڑ دیا جائے۔اس تاریخی غلطی کی اصلاح اور الزامات و اتہامات کے مسکت جواب کے لیے ڈاکٹر محمدبن سعد الشویعر کی یہ تالیف نہایت ہی عمدہ کاوش ہے ۔موصوف مفتی اعظم سعودی عرب کے مشیر اور مستند عالم دین ہیں ۔سلفی تحریک سے آگاہی اوراس پر اعتراضات کے مسکت اور شافی جوابات کے لیے شاید اس سے بہتر کتاب دستیاب نہیں ہے۔ (ناصف)
اس کتاب تاریخ وہابیت حقائق کے آئینے میں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:
Top