• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تحریم کونی اور تحریم دینی

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
تحریم کونی اور تحریم دینی

لفظ تحریم کے بھی دو استعمال ہیں۔ تحریمِ کونی کی مثال یہ ہے:
وَ حَرَّمْنَا عَلَیْہِ الْمَرَاضِعَ مِنْ قَبْلُ ۔ (القصص : ۲۸؍۱۲)
'' ہم نے موسیٰ علیہ السلام پر پہلے ہی سے انائوں کے دودھ حرام کر دئیے تھے۔''
اور فرمایا:
فَاِنَّھَا مُحَرَّمَۃٌ عَلَیْھِمْ اَرْبَعِیْنَ سَنَۃً یَتِیْھُوْنَ فِی الْاَرْضِ۔
(المائدہ: ۵؍۲۶)
''پس وہ زمین پر چالیس سال کے لیے حرام کر دی گئی ہے تاکہ وہ اس عرصے میں بھٹکے بھٹکے پھرا کریں۔''
تحریمِ دینی کے متعلق اللہ تعالیٰ کا قول ہے:
حُرِّمَتْ عَلَیْکُمُ الْمَیْتَۃُ وَ الدَّمُ وَ لَحْمُ الْخِنْزِیْرِ وَ مَآ اُھِلَّ لِغَیْرِ اللہِ بِہٖ (المائدہ: ۵؍۳)
''تم پر مرا ہوا جانور اور خنزیر کا گوشت اور جو اللہ کے سوا کسی اور کے ساتھ نامزد کیا گیا ہو، حرام کر دیا گیا ہے۔''
اور فرمایا:
حُرِّمَتْ عَلَیْکُمْ اُمَّھٰتُکُمْ وَ بَنٰتُکُمْ وَ اَخَوٰتُکُمْ وَ عَمّٰتُکُمْ وَ خٰلٰتُکُمْ وَ بَنٰتُ الْاَخِ وَ بَنٰتُ الْاُخْتِ۔
''تم پر تمہاری مائیں، تمہاری بیٹیاں، تمہاری بہنیں،تمہاری پھوپھیاں، تمہاری خالائیں، بھتیجیاں اور بھانجیاں حرام کر دی گئی ہیں۔''(النساء: ۴؍۲۳)

الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان- امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
 
Top