• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ترانہ جامعہ مصباح العلوم السلفیہ ، جھوم پورہ ، اڈیشا ، انڈیا

شمولیت
جنوری 17، 2018
پیغامات
26
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
36
ترانہء جامعہ

⁦جامعہ مصباح العلوم السلفیہ، جھوم پورہ، کیونجھر، اڈیشا⁦⁩

✍⁩⁦✍⁩⁦✍⁩ نتیجہء فکر: عتیق اثر ندوی

یہ دانش گاہِ سلفیہ اک مرکزِ علم و حکمت ہو
اِس مرکزِ دین و ایماں پر اللہ کی ہر دم رحمت ہو

توحید کی خوشبو ہو جسمیں وہ پھول کھلے اِس گلشن میں
تاریک و جہل و کفر مٹے وہ دیپ جلے اِس گلشن میں
ہر قصبہ میں ہر بستی میں ہر شہر میں اِس کی شہرت ہو
اِس مرکزِ دین و ایماں پر اللہ کی ہر دم رحمت ہو

جس سمت جدھر سے ہم گزریں وہ راہ چراغاں ہو جائے
صد رشکِ مہ و خورشید بنیں اِس طرح درخشاں ہو جائیں
سنت ہو ہمارا سرمایہ قرآن ہماری دولت ہو
اِس مرکزِ دین و ایماں پر اللہ کی ہر دم رحمت ہو

فکر و نظر کے مکتب سے کردار کا غازی پیدا ہو
داود و بخاری پیدا ہو اسماعیل و تیمیہ پیدا ہو
وہ جن کے خلوصِ محبت سے یہ محفلِ عرفاں روشن ہو
اِس مرکزِ دین و ایماں پر اللہ کی ہر دم رحمت ہو

اِس دشت میں اِس ویرانے میں شاداب مہکتا گلشن ہو
ان اہلِ وفا کے جذبوں میں، اخلاص میں یارب وسعت ہو
اِس مرکزِ دین و ایماں پر اللہ کی ہر دم رحمت ہو
یہ دانش گاہِ سلفیہ اک مرکزِ علم و حکمت ہو
اِس مرکزِ دین و ایماں پر اللہ کی ہر دم رحمت ہو ۔

پیش کش: محمود حمید پاکوڑی
 
Top