• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تصاویر سے متعلق 2 روایات کی تحقیق

GuJrAnWaLiAn

رکن
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
139
ری ایکشن اسکور
298
پوائنٹ
82
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

تصاویر سے متعلق 2 روایات کی تحقیق درکار ہے جزاکم اللہ خیر

1۔ سیدنا عمران بن حسین رضی اللہ عنہ کی مہر پر ایک ایسے آدمی کی تصویر نقش ونگار تھی جو تلوار پکڑا ہوا تھا۔

كان خاتم عمران بن حصين نقشه تمثال رجل متقلد سيفا
(مصنف ابن ابی شیبہ ۲۵۱۰۴ وسندہ صحیح)

اگر تصویر بنانا مطلقا حرام ہوتا جیسے کہ لوگ تشدد اختیار کرتے ہیں، تو سیدنا عمران بن حسین رضی اللہ عنہ کبھی اس کا ’’مثلہ‘‘ نہ بناتے۔

2. اسی طرح صحابی سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی مہر پر بھیڑیا یا لومڑی بنی ہوئی تھی

وَكَانَ فِي خَاتَمِ أَنَسٍ ذِئْبٌ أَوْ ثَعْلَبٌ (الطبقات الکبری ج ۷ ص۱۳ وسندہ صحیح)

اسی طرح دیگر صحابہ اور تابعین سے بھی آثار ملتے ہیں، امام احمد کے زمانہ میں بھی ایسے فقہاء موجود تھے جو تصویر بنانے کے جواز کے قائل تھے۔
 
Top