• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تعزیت نامہ : دنیا کے آخری ٹیلیگرام کا ہندوستان میں آج انتقال

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
آج 14/جولائی بروز اتوار ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق 9 بجے شب دنیا بھر سے ٹیلی گرام سروس کا خاتمہ ہو گیا ہے!! انا للہ
دنیا کا آخری ٹیلیگرام ہندوستان میں آج ان الفاظ کے ساتھ روانہ کیا گیا :
STOP

اس کے ساتھ ہی 24/مئی 1844ء کو شروع ہوئی عالمی ٹیلیگرام سروس کا اختتام عمل میں آ گیا۔ تاریخ کا ایک سنہرا باب ختم ہوا۔

عقیل عباس جعفری نے اپنے "اب تک" کالم میں لکھا ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ اور فطرت کب بدلتی ہے
اور حسن فرخ نے "تعمیر نیوز" میں لکھا ۔۔۔۔
دروازے پر کھٹکا اور ٹیلیگرام کی آواز ختم

اور آج کی خبر ہے ۔۔۔۔۔۔۔
آج آخری انڈیا ٹیلیگرام سروس

ملک کی 163 سالہ قدیم ٹیلیگرام سروس کا 14/جولائی کو آخری دن ہوگا۔ بی۔ایس۔این۔ایل (بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ) کے چئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر (CMD) آر۔کے۔اپادھیائے نے پی۔ٹی۔آئی کو بتایا کہ ٹیلی گرام سروس اتوار 14/جولائی کو صبح 8 بجے شروع ہوگی اور 9 بجے شب بند ہو جائے گی۔
بی۔ایس۔این۔ایل نے آمدنی میں غیر معمولی کمی کے پیش نظر ٹیلی گرام سروس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سروس سے جہاں سالانہ 75 لاکھ روپے حاصل ہو رہے ہیں وہیں اسے چلانے 100 کروڑ روپے سے زائد کے مصارف عائد ہو رہے ہیں۔ ملک میں اس وقت 75 ٹیلی گرام سنٹرس ہیں اور تقریباً ایک ہزار ملازمین اس سے وابستہ ہیں جنہیں محکمہ کے دیگر شعبوں سے منسلک کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ کے پھیلاؤ کی وجہ سے یہ سروس بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
 
Top